PDA

View Full Version : اے زندگی



AcI33L
05-30-2012, 09:50 AM
کبھی کبھی انسان اپنی زات سے ہی تنگ آجائے تو اسے اپنا وجود ہی کائنات پر بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں کوئی خوشی، کوئی دکھ متاثر نہیں کر تا۔آنکھیں خشک سیلاب بن کر ویران ہو جاتی ہیں،سوچ کے دریچوں پر جیسے قفل پڑ جاتے ہیں ۔دل کسی پرانے کھنڈر کی طرح ہو جاتا ہے۔وقت گویا صحرا کی تپتی ریت پر لا کھڑا کرتا ہے۔
انسان کا حال اس ضدی بچے کی مانند ہو جاتا ہے جو پرانے کھلونوں سے کسی طور نہیں بہلتا بلکہ ہراس شے کے حصول پر بضد رہتا ہے جو اس کی پہنچ میں نہیں ہوتی۔۔۔۔۔
اور ایسے میں ۔۔۔۔ہم جیسے لوگ!گئی باتوں کو دفن کر کے آدھی رات کی خاموشی سنا کرتے ہیں ۔لب خاموش رہتے ہیں ،آنکھیں اجاڑ ہیں مگر دل کا بوجھ کا کتبہ ہے۔
اور ان سب کے بیچ۔۔۔۔ ایک نیا دکھ، نئے دن کا آغاز،زندگی کس موڑ پر لا کھڑا کرے؟ کوئی خبر نہیں ۔
جی چاہتا ہے رات کے پچھلے پہر ویران سڑکوں پر زندگی کو ڈھونڈنے نکلوں،آسمان والے سے دل کی بات کہوں۔اپنے خدا سے پوچھوں کہ زندگی اتنی گم صم کیوں ہے؟؟؟کہیں اپنا پتہ کیوں نہیں دیتی؟؟؟؟؟

نگار
05-30-2012, 05:58 PM
شکریہ جناب زندگی کے بارے میں لکھنے پر

اردوجواب
07-11-2012, 11:56 PM
کبھی کبھی انسان اپنی زات سے ہی تنگ آجائے تو اسے اپنا وجود ہی کائنات پر بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں کوئی خوشی، کوئی دکھ متاثر نہیں کر تا۔آنکھیں خشک سیلاب بن کر ویران ہو جاتی ہیں،سوچ کے دریچوں پر جیسے قفل پڑ جاتے ہیں ۔دل کسی پرانے کھنڈر کی طرح ہو جاتا ہے۔وقت گویا صحرا کی تپتی ریت پر لا کھڑا کرتا ہے۔
انسان کا حال اس ضدی بچے کی مانند ہو جاتا ہے جو پرانے کھلونوں سے کسی طور نہیں بہلتا بلکہ ہراس شے کے حصول پر بضد رہتا ہے جو اس کی پہنچ میں نہیں ہوتی۔۔۔۔۔
اور ایسے میں ۔۔۔۔ہم جیسے لوگ!گئی باتوں کو دفن کر کے آدھی رات کی خاموشی سنا کرتے ہیں ۔لب خاموش رہتے ہیں ،آنکھیں اجاڑ ہیں مگر دل کا بوجھ کا کتبہ ہے۔
اور ان سب کے بیچ۔۔۔۔ ایک نیا دکھ، نئے دن کا آغاز،زندگی کس موڑ پر لا کھڑا کرے؟ کوئی خبر نہیں ۔
جی چاہتا ہے رات کے پچھلے پہر ویران سڑکوں پر زندگی کو ڈھونڈنے نکلوں،آسمان والے سے دل کی بات کہوں۔اپنے خدا سے پوچھوں کہ زندگی اتنی گم صم کیوں ہے؟؟؟کہیں اپنا پتہ کیوں نہیں دیتی؟؟؟؟؟

میں کچھ نہیں بولوں گا یہ ویڈیو بولے گی۔۔۔
دیکھیں اور زندگی تلاش کریں۔۔
ویڈو کو فل ایچ ڈی میں دیکھیں۔۔۔اگر تھری ڈی سپورٹڈ ہے تو تھری ڈی میں دیکھیں۔

http://www.youtube.com/watch?v=YW8p8JO2hQw

بےباک
07-15-2012, 10:23 AM
بہت خؤب اردو جواب جی ،
آپ کی ویڈیو قدرتی نظاروں کی بہترین عکاسی کرتی ہے ،یہ خوبصورت دنیا ہے ۔ شکریہ جناب ،
ہم نے اس دنیا کو سمجھنا ہے اور دیکھنا ہے ۔

تانیہ
07-15-2012, 11:18 AM
زندگی کے لیے لکھنے پہ بہت شکریہ
تھینکس
نائس