PDA

View Full Version : میں اکثر سوچتا ھوں کہ،؟؟؟؟؟؟



عبدالرحمن سید
06-06-2012, 01:17 PM
اپنے پیارے ملک کی حالت زار کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، مگر میں اکثر سوچتا ھوں کہ اس کے لیے ہم خود ہی قصوروار ہیں، ہماری حالت تو اس وقت تک بدل نہیں سکتی جب تک کہ ہم اپنی حالت کو خود ہی بدل نہیں لیتے،!!!!!!!!

سب سے پہلے تو ہم اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ ہم کیا کررھے ہیں، کیا ہم اپنے مذہب دین اسلام کی صحیح طرح تقلید کررہے ہیں ؟؟؟ کیا ہم اپنے رب کی احکامات اور سنت نبوی (ص) پر عمل پیرا ہیں،؟؟؟ کیا ہم نے مسجدوں کو اپنی عبادتوں سے منور کیا ہوا ہے،؟؟؟ کیا ہم نے ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارے سے رہنا پسند کیا ہے، ؟؟؟

ہمیں تو بس چیخنا چلانا آتا ہے مگر اپنے رب العالمین کی سامنے گڑگڑاتے ہوئے شرم آتی ہے،،!!!!! جس دن ہم جوق در جوق جمعہ المبارک کی نماز کی طرح پانچوں وقت کی نمازوں کیلیے مساجد میں اپنے رب کے حضور صدق دل سے پیش ہونگے، اور قران و سنت کو سمجھ کر عمل کرنے لگیں گے، مجھے یہ مکمل یقین ہے کہ اسی دن سے اللہ سبحان وتعالیٰ ہمیں دلی سکون اور ہمارے ملک میں خوشحالی بحال کردے گا، !!!!!!! انشاءاللہ،!!!!

آپ سب کا کیا خیال ہے،؟؟؟؟؟

admin
06-06-2012, 02:34 PM
بہت خوب عبدالرحمن جی آپ نے دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے۔۔۔۔ اصل میں ہم نے خود ہی اپنے دین کو بہت زیادہ مشکل بنا لیا ہے حالانکہ دین تو آسانی کا نام ہے۔ اسلام واحد دین ہے جس نے کسی بھی قسم کے جبر کی نفی کی ہے۔ اور ہمارا یہ حال ہے کہ ہر ایک پر جبر و ستم روا رکھے ہوئے ہیں اور وہ بھی دین کے نام پر۔

پاکستان میں یا پاکستان کے باہر تمام مسلم ممالک کے حالات دیکھ لیں مسلمان ہی آپس میں دست وگریبان ہیں اور ہر کوئی دیندار ہونے کا دعویٰ رکھتا ہے۔ دوسری طرف ملت کفار دیکھ لیں کوئی بتوں کی پوچا کرتا ہے تو کوئی انسانوں کو بھگوان کہتا ہے۔۔۔۔ سب کے بُت علیحدہ علیحدہ مگر مسلمانوں کے خلاف سب ایک ہیں۔ مگر ہم اللہ ایک رسول ایک قرآن ایک، حج، روزہ، نماز۔۔۔۔۔۔۔۔ غرض بےشمار باتوں میں متفق ہونے کے باوجود(فقہی مسائل سے ہٹ کر) ایک دوسرے کو کافر مشرک اور پتہ نہیں کیا کیا کہتے پھر رہے ہیں۔ جبکہ نبی پاک (ص) نے منافقین کے بارے میں جانتے ہوئے بھی انہیں منافق ڈیکلئیر کرنے سے گریز کیا کہ کہیں اسلام کو اس کا نقصان نہ پہنچے۔

کون کافر ہے کون مشرک کسی کلمہ گو انسان کو کافر و مشرک کہنے سے پہلے ہزار مرتبہ اللہ سے ڈرنا چاہیے کیونکہ اگر وہ کافر یا مشرک نہ ہو گا تو پھر آپ تو ضرور ہوں گے۔۔۔۔۔ اللہ ہمیں دین کی آسانیاں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپس کے جھگڑوں کو بھول کر ایک ہونے اور اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف علم، عمل اور طاقت کے لحاظ سے غلبہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

بےلگام
06-06-2012, 03:59 PM
بہت خوب جناب

pervaz khan
06-12-2012, 02:16 PM
جی ہاں یہ حقیقت ہےیہ ہوم ورک ہم نے خود کرنا ہے

انجم رشید
06-29-2012, 11:26 AM
السلام علیکم ۔
بہت بہت شکریہ معلومات کا
ایڈمن جی یہ ایک تلخ حقیقت ہے ہم اپنے آپ کو مسلم کہلواتے ہیں لیکن گلا اپنے ہی بھایوںکا کاٹتے ہیں یہاں تو ہر طرف ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رہے ہیں اور ان کے مطابق ہر دوسرے مسلک والا کافر ہے اللہ بچاے ایسے مسلموں سے
فی امان اللہ

بےباک
07-09-2012, 09:22 PM
محترم ایڈمن صاحب ،
آپ کا درد بالکل بجا ہے ،
اللہ تعالی کا شکر ہے اور دعا ہے کہ ہم کو مستقل طور اس نفاق سے دور رکھے ، آمین
اس سلسلے میں آپ اس مضمون کو لازمی دیکھیں ، واصف علی واصف صاحب مرحوم نے کیا لکھا ہے ،
http://urdulook.info/portal/showthread.php?tid=5570