PDA

View Full Version : امریکی جاری کوششیں - پاکستان میں لوگوں کی زندگيوں پر مثبت اثرات



tashfin28
06-18-2012, 06:34 PM
امریکی جاری کوششیں - پاکستان میں لوگوں کی زندگيوں پر مثبت اثرات


امريکی کوششوں کی وجہ سےعام لوگوں کی زندگیوں میں تبديلی آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں آپ خدیجہ بی بی کی کہانی کو منسلک لنک پر دیکھيۓ۔


http://www.youtube.com/watch?v=AcINHBQZpcY&NR=1


تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall

عطاء رفیع
06-18-2012, 08:54 PM
اور کتنے پھندے پھیلانے ہیں۔؟

pervaz khan
06-18-2012, 10:51 PM
امریکیوں کی کوششوں کی وجہ سے ہم پاکستانیوں کی زندگی عذاب بنی ہوئی ہے ۔آج تک جو بھی حکومت آئی ہے امریکیوں نے دباؤ ڈال کر اپنے مفاد ہی پورے کیے ہیں۔اور ہمیں بےدین کرنے کی پوری پوری کوشش کی ہے۔وہ تو اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس میں امریکن ناکام ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔امریکہ جتنا پاکستان سے دور ہو گا ہم پاکستانیوں کی زندگی اتنی ہی اچھی گزرے گی۔

گلاب خان
06-18-2012, 11:53 PM
ارے بھی یے کون ہے امریکی پٹھو اس کو بھگاو فورن حد ہو گی

اذان
06-19-2012, 01:20 AM
یہ صاحب بھی ڈالر کی خاطر امریکی جہادی ہیں
ان کو اللہ تعالی نے امریکی جہاد کرنے کے لیے پیدا کیاہے
کتنے خوش قسمت ہیں تاشفین

tashfin28
06-20-2012, 01:16 AM
پاکستان میں امریکی کردار

کچھ مبصرین ان بے بنیاد اور غير حقيقی سازشی نظریات پر یقین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس نے پاکستان میں کچھ ذہنوں کواثر انداز کيا ہوا ہے۔ یہ نوٹ کرنا نہايت ضروری ہے کہ یہ غیر مصدقہ نظريات حقیقت سے بہت دور ہیں اور بیکار ميں پاکستان کی ترقی کی طرف سچے امریکی حکومت کے عزم کو نظرانداز کرتے ہیں۔

ميں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پورے پاکستان کی تاریخ میں، مختلف اوقات میں دونوں ممالک کے درميان پالیسی کے امور پر اختلافات رہے ہیں، تاہم یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ امریکی حکومت تمام بحرانوں اور مختلف ضرورت کے اوقات کے دوران پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

یہ ذکر کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے کہ یو ایس ایڈ نے پاکستان میں زندگی کے تمام شعبوں میں مدد فراہم کی ہے اور ان کے مختلف پروگراموں ميں سرگرمی سے ملوث رہی ہے۔ بعض ارکان کیوں اتنی آسانی سے پاکستان میں قدرتی آفات کے دوران امریکی حکومت کی کوششوں کو نظر انداز کرتے ہیں؟ ميں آپ کویاد دلانا چاہتا ہوں کہ امریکی عوام اور انتظامیہ نے پاکستان ميں بچاؤ، انخلاء، اور بحالی کے آپریشنز کے درمیان سب سے پہلے سرگرم حصہ لیا ہے۔ 2005 ء کا زلزلہ اور 2010 کے سیلاب کی تباہ کاریوں کے حالیہ مثالوں میں سے يہ کچھ ایسے ہیں جو واضح طور پر پاکستان کی عوام کی طرف ہمارے مخلص کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔ امریکی حکومت سنجیدگی سے پاکستان سمیت خطے کی سلامتی، امن، اور ترقی کے لئے مصروف عمل ہے. ہم حقیقی طور پر اس مقصد کے تعاقب کے راہ پر گامزن رہے ہیں۔

معزز ممبران ميں يہ فيصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔ کیا آپ زمینی حقائق یا بےبنیاد سازشی نظریات پر یقین رکھتے ہیں جو بیکار ميں پاکستان کی طرف امریکی حکومت کے خلوص اورظاہر عزم پر شک کرتی ہے؟

پاکستان میں جاری مزید امریکی اقدامات کو جاننے کے لئے، میں آپ کو یو ایس ایڈ پاکستان کے مندرجہ ذیل لنک کا دورہ کرنے کيلۓ دعوت دیتا ہوں:

http://transition.usaid.gov/pk/

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

عطاء رفیع
06-21-2012, 09:10 PM
تاشفین صاحب۔۔۔! آپ اپنے ان دعووں میں کتنے سچے ہیں، یہ تو آپ جانتے اور آپ کے مجازی آقا بھی، جس کی جھلک آپ کی جانثاری سے بھی دِکھتی ہے۔
امریکی امداد کے پس منظر میں کیا کارنامے سر انجام دیتے ہیں اس سے کوئی ناواقف نہیں ہے۔ آپ اپنے آقا سے کہہ دیں کہ اپنی ساری محبت ہمارے حکمرانوں تک ہی رکھیں، جن کی ایماء پر وہ اقتدار میں آئے ہیں۔
شاید کچھ لوگ (جو ویڈیو میں موجود ہیں) میری رائے سے اتفاق نہ کریں، لیکن آپ کو میسج دیتا ہوں، اپنے کسی کولیگ، یا کسی باس کو کہہ دینا، آپ کا قرضہ اتر جائے گا۔

میں امریکا سے نفرت کرتا ہوں، ہمیں مارنا بند کردے۔ بس یہی کافی ہے، ہمیں ان کے امداد لینے یا نہ لینے کے بارے میں بعد میں سوچیں گے، کہ جینا امداد سے زیادہ ضروری ہے، ایسا امداد جائے بھاڑ میں، جو میرے بھائی کو مارنے کے بعد میرا دشمن مجھے دے۔ :stop:

pervaz khan
06-22-2012, 07:16 PM
شہیدِ ڈالر بڑے آحسن طریقے سے حق وفاداری ادا کر رہے ہیں

tashfin28
06-27-2012, 07:16 PM
محترم عطاء رفيع،

السلام عليکم،

ميں آپ کی تبصرے کو قدر سے ديکھتا ہوں۔ تاہم، يہ کوئ پہلی بار نہیں ہے کہ آپ نے اس ايشو پر بات کی ہے، حقيقت يہ ہے کہ امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ديۓ جانے والے امدادی پيکج کے حوالے سے کئی بيانات اور خدشات ہم نے مختلف اردو کے فورمز پر پڑھے ہيں، يہ ايک عام تاثر بن چکا ہے کہ امريکی حکومت کی جانب سے دی جانی والی امداد ہميشہ پاکستان ميں چند افراد کے جيبوں ميں جاتی ہے۔

ميں يہ واضح کرنا چاہوں گا کہ امریکی حکام نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کو کئی مواقع پر ملک میں بڑھتی ہوئی سنگین کرپشن کے بارے میں اپنے تحفظات سے اگاہ کرتے رہے ہے، لہذا ہم امريکہ کی طرف سے دی جانے والی امدادی پروگراموں اور پراجيکٹس کو باقاعدگی سے مانيٹر کر رہے ہيں۔ حال ہی میں امريکی سفارتخانے کی جانب سے ايک پريس ريليز بھی جاری کی گئی اور لوگوں سے کہا گيا کہ اگر يو ايس ايڈ کے کسی منصوبے ميں کرپشن ہو رہی ہے تو اس فون نمبر پر اطلاع دے سکتے ہيں –

0800-84700
http://islamabad.usembassy.gov/pr_0606122.html


یہ واضح طور پر ایک عام پاکستانی کی زندگی کو بہتر بنانے کی سمت ميں ہماری سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کو واضح کرتی ہيں۔

جہاں تک خطے میں انتہا پسندی کے خلاف جاری بین الاقوامی اقدامات کا تعلق ہے، امریکی حکومت اس خطے ميں ان دہشتگردی کا عفریت رکھنے والے عناصر کيخلاف جاری جدوجہد میں مدد کررہی ہے جو نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے معصوم لوگوں کے اندر دہشت پھيلا رہے ہيں بلکہ امريکہ اور دوسرے ممالک کے لۓ بھی ايک خطرہ ہیں۔ اس خطے میں امریکی حکومت معصوم لوگوں کو نشانہ نہیں بنارہی ہے ۔ کيونکہ،اس طرح یہ غیر حقیقی سرگرمياں ان غیر انسانی بنياد پرست عناصر کو شکست دینے کيلۓ ہمارے عالمی مقاصد کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہيں۔ ہم القاعدہ اور دیگر انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جو افغانستان اور پاکستان میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں اور یہ وہ لوگ ہيں جو جان بوجھ کر شہریوں کا قتل کر رہے ہیں۔
اس علاقے ميں دہشت گردوں کو شکست دينے اور ان کو تباہ کرنے کے ليے امریکہ اور پاکستان کے درمیان قریبی رابطے اور افہام و تفہیم موجود ہے۔ ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لۓ ہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے ميں ان کی باقاعدہ مدد کر رہے ہيں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور اس وقت پاکستانی شہريوں کو سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی کی لعنت ہی سے ہے۔
آخر میں، ميں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں ہے کہ امریکہ پاکستان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے میں ملوث نہیں ہے جيسا کہ آپ نے اپنے تبصرے ميں اس طرف غلط اشارہ ديا ہيں۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu[color=#0000CD]

عطاء رفیع
11-18-2012, 06:52 PM
ہمت کرکے ذرا اسے بھی پڑھلیں۔
سچ کہوں میں نے پہلی نظر میں اسے یو ایس ایڈز زدہ دانش پڑھا، صاحبان یہ غلطی نہ دہرائیں۔ :)
http://www.zarbemomin.com.pk/zarb/16issue49/images/mskeen.gif