PDA

View Full Version : ارشادات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم



pervaz khan
06-22-2012, 03:45 PM
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میری امت میں سے میرے ساتھ شدید محبت کرنے والے وہ لوگ ہیں جو میرے بعد آئیں گے اور ان میں سے ہر ایک کی تمنا یہ ہوگی کہ کاش وہ اپنے سب اہل و عیال اور مال و اسباب کے بدلے میں مجھے (ایک مرتبہ) دیکھ لیں۔ حدیث نمبر: 3589 صفہ 85صحیح بخاری جلد 5
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہےکہ جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہےاور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے۔اور کوئی عبادت مجھ کو اس سے زیادہ پسند نہیں ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے۔(یعنی فرائض مجھ کو بہت پسند ہیں جیسے نماز ،روزہ ،حج ۔زکو ة)اور میرا بندہ فرض ادا کرنے کے بعد نفل عبادتیں کر کے مجھ سے اتنا نزدیک ہو جاتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں۔پھر جب میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے۔اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے،اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے۔اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔اور اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اسے دیتا ہوں۔اگر وہ کسی دشمن یا شیطان سے میری پناہ کا طالب ہوتا ہے تو میں اسے محفوظ رکھتا ہوں۔اور میں جو کام کرنا چاھتا ہوں اس میں مجھے اتنا تردد نہیں ہوتا جتنا کہ مجھے اپنے مومن بندے کی جان نکالنے میں ہوتا ہے۔وہ تو موت کو بوجہ تکلیف جسمانی کے پسند نہیں کرتا۔اور مجھ کو بھی اسے تکلیف دینا برا لگتا ہے

حدیث شریف 6502 صفہ نمبر728 جلد7 صحیح بخاری شریف

pervaz khan
06-23-2012, 03:29 PM
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک نے ابو الزناد سے خبر دی،انہوں نے اعرج سے،انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ میرا منہ (نماز میں ) قبلہ کی طرف ہے ،اللہ کی قسم مجھ سے نہ تمہارا خشوع چھپتا ہےنہ رکوع،میں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے تم کو دیکھتا رہتا ہوں
(حدیث شریف 418جلد1 صفہ 472 بخاری شریف)