PDA

View Full Version : اردو جواب(تعارف)



اردوجواب
06-30-2012, 02:36 PM
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم۔
انتظامیہ اور اردو منظر کے تمام اراکین کی خدمت میں آداب۔
میرے تعارف سے زیادہ اہم ہے اردو جواب کا تعارف اس لیے چند باتیں اردو جواب کے حوالے سے کرتا ہوں پھر اپنے بارے میں بھی چند باتیں کرتا جاؤں گا۔
جوں جوں زمانہ آگے بڑھ رہا ہے لوگوں کے پاس وقت کی کمی ہوتی جا رہی ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا کام جھٹ سے پلک جھپکنے میں ہو جائے۔انٹر نیٹ کی دنیا کی بات کریں تو آپ دیکھیں گے کہ مختلف خدمات مہیا کرنےوالی کمپنیوں یا ویب سائٹس کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ استعمال کنندہ کو تیز ترین خدمات کی فراہمی کو یقنی بنائیں۔
گوگل پر تلاش کرنے نکلیں تو پہلے سادہ تلاش ہوا کرتی تھی آج پوائنٹر کو تلاش کے نتائج کے کسی لنک پر رکھیں تو اس صفحے کا پیش منظر دیکھ کر آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کا مطلوبہ مواد اس صفحے پر موجود ہے یا نہیں اگر نہیں تو کلک کرنے کی ضرورت نہیں۔
یا ہو نے مزید بہتر اور تیز سروس فراہم کرنے کے لیے یاہو ایکسز متعارف کروا دیا ہے ۔http://axis.yahoo.com
آپ اس کو اپنے کسی براؤزر میں پلگ ان کے طور پر انسٹال کیجئے اور پھر دیکھیے تلاش کرنے میں جدت اور تیزی کا نمونہ۔
سیکھنے اور سکھانے کے لیے فورمز بہترین ذریعہ ہیں۔آرٹیکلز اور ٹیٹوریلز کے ذریعے بڑے اچھے انداز میں علم دوسروں تک پہنچا جاسکتا ہے۔اگر آپ کے پاس وقت ہے تو آپ سکون سے مضامین پڑھیے سمجھیے اور مشق کییجئے ،آپ بہت کچھ سیکھ لیں گے لیکن اگر آپ کے پاس وقت ہے تو۔۔
وقت کی کمی ہے تو پھر کیا کریں گے؟ فورم پر رجسٹر ہونے کا وقت نہیں مہمان کے طور پر تلاش کی سہولت نہیں اور اگر ہے بھی تو کسی مخصوص موضوع پر آپ کو سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے طویل مضامین پڑھنے کا وقت نہیں؟
ایسے میں اگر آپ انگلش میں ماہر ہیں پڑھ اور سمجھ سکتے ہیں تو سیکنڑوں نالج بیس ویب سائٹس ملیں گی جہاں آپ اپنے سوال کو تلاش کر لیں گے یا پوچھ لیں گے۔۔لیکن اگر انگلش نہیں آتی تو۔۔۔۔۔۔؟
پھر آپ کو اردو جواب کا رخ کرنا پڑے گا جہاں ممبر بننے کی شرط نہیں وقت نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں آپ تیز رفتار تلاش کی سہولت سے فائدہ اٹھائیے اپنا مطلوبہ سوال لکھیے یا سوال سے متعلقہ کوئی لفظ اور تلاش کیجئے۔۔اگرآپ کا سوال موجود نہیں توواپس مت جائیے۔
سوال پر کلک کیجئے اور اپنا سوال پوچھیے۔۔انشا ء اللہ بہت جلد آپ کو اس کا جواب مل جائے گا۔اس سارے عمل کے لیے بہت کم وقت درکار ہے کہیں بھی آپ کو ممبر بننے کا نہیں کہا جائے گا۔
لیکن ممبر بن کر آپ دیگر خدمات لے سکتے ہیں جیسے :
سوالات کے جوابات دے کر دوسروں کی مدد کرنا
رائے شماری والے سوالات شائع کرنا یا رائے شماری میں اپنی رائے دینا
شائع کئے گئے جواب پر اپنا تبصرہ شائع کرنا
ان تمام امور کو سرانجام دے کر پوائنٹس حاصل کرنا
پوائنٹس کے بدلے انعامات پانا(اردو جواب پر سکیمز شروع کی جاتی رہیں گی جن میں شمولیت کر کے مقررہ پوائنٹس کا حدف حاصل کر کے پوائنٹس ہمیں واپس کریں اور اس کے بدلے سکیم میں دیا گیا انعام پائیں۔جب سکیم شروع کی جاتی ہے اس میں شمولیت کے لیے ممبرز کی پروفائلز میں لنک نمودار ہو جاتا ہے ۔)
اردو جواب کیسے کام کرتی ہے؟
اردو جواب پر لوگ ممبر بن کر یا مہمان کے طور پر اپنے سوالات شائع کرتے ہیں
ایک یا ایک سے زیادہ لوگ سوالات پر جوابات دیتے ہیں
سوال کرنے والا اگر تو ممبر ہے ،وہ جس جواب کو بہترین جانتا ہے اور 100فی صد صحیح تصور کرتا ہے اسے بہترین جواب قرار دینے والی آپشن کا استعمال کر کے حل شدہ بنا دیتا ہے۔
اگر سوال کرنے والا مہمان ہے تو اس کے پاس یہ اختیار نہیں ۔اس طرح کے سوالات کے بہترین جوابات کا انتخاب انتظامیہ کا کوئی رکن کرتا ہے۔
حل شدہ سوالات پر مزید جوابات نہیں دیے جا سکتے اس طرح فضول کے مواد سے واسطہ نہیں پڑتا۔
سادہ اور آسان طریقہ ہے علم بانٹنے کا
اضافی سہولتیں۔۔
تصویری سوال شائع کیا جاسکتا ہے اور تصویری جواب بھی۔
اپنے سوال اور جواب میں ویڈیوز میں لگائی جا سکتی ہیں۔
بک مارک کی آپشن کا استعمال کر کے تمام بڑے سوشل نیٹ ورکز پر شئیر کیا جاسکتا ہے۔
مقصد:
اردو زبان میں علم پر مبنی اتنی بڑی ڈیٹا بیس بن جائے کہ کل اردو جاننے والا ایک لفظ ٹائپ کر کے آن کی آن میں اپنے مسئلے کا حل ڈھونڈ سکے۔
التماس؛
ان لوگوں سے جو جانتے ہیں علم رکھتے ہیں اور بانٹ کر اپنے اور دوسروں کے علم میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں سائٹ کی رکنیت ضرور لیں تا کہ ان لوگون کی مدد کی جا سکے جو نہیں جانتے ۔


میرا تعارف:
زبیر حسین نام ہے اور چکوال پاکستان سے تعلق ہے ان دنوں دبئی میں رہائیش پذیر ہوں۔
اپنی ثقافت اپنے وطن اپنی زبان سے بہت پیار ہے۔
حال ہی میں شادی کی اور شادی سے پہلے اردو جواب کی بنیاد رکھی۔اپنے بارے میں اور کیا بتاؤں سمجھ نہیں آ رہی کسی نے کچھ پوچھا تو بتا دوں گا۔

توجہ سے پہلی پوسٹ پڑھنے پر آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
والسلام
اردو جواب (http://urduanswer.com)

بےباک
07-01-2012, 06:43 AM
آپ انگلش میں ماہر ہیں پڑھ اور سمجھ سکتے ہیں تو سیکنڑوں نالج بیس ویب سائٹس ملیں گی جہاں آپ اپنے سوال کو تلاش کر لیں گے یا پوچھ لیں گے۔۔لیکن اگر انگلش نہیں آتی تو۔۔۔۔۔۔؟
پھر آپ کو اردو جواب کا رخ کرنا پڑے گا جہاں ممبر بننے کی شرط نہیں وقت نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں آپ تیز رفتار تلاش کی سہولت سے فائدہ اٹھائیے اپنا مطلوبہ سوال لکھیے یا سوال سے متعلقہ کوئی لفظ اور تلاش کیجئے۔۔اگرآپ کا سوال موجود نہیں توواپس مت جائیے۔
سوال پر کلک کیجئے اور اپنا سوال پوچھیے۔۔انشا ء اللہ بہت جلد آپ کو اس کا جواب مل جائے گا۔اس سارے عمل کے لیے بہت کم وقت درکار ہے کہیں بھی آپ کو ممبر بننے کا نہیں کہا جائے گا۔
لیکن ممبر بن کر آپ دیگر خدمات لے سکتے ہیں جیسے :
سوالات کے جوابات دے کر دوسروں کی مدد کرنا
رائے شماری والے سوالات شائع کرنا یا رائے شماری میں اپنی رائے دینا
شائع کئے گئے جواب پر اپنا تبصرہ شائع کرنا
ان تمام امور کو سرانجام دے کر پوائنٹس حاصل کرنا
پوائنٹس کے بدلے انعامات پانا(اردو جواب پر سکیمز شروع کی جاتی رہیں گی جن میں شمولیت کر کے مقررہ پوائنٹس کا حدف حاصل کر کے پوائنٹس ہمیں واپس کریں اور اس کے بدلے سکیم میں دیا گیا انعام پائیں۔جب سکیم شروع کی جاتی ہے اس میں شمولیت کے لیے ممبرز کی پروفائلز میں لنک نمودار ہو جاتا ہے ۔)
اردو جواب کیسے کام کرتی ہے؟
اردو جواب پر لوگ ممبر بن کر یا مہمان کے طور پر اپنے سوالات شائع کرتے ہیں
ایک یا ایک سے زیادہ لوگ سوالات پر جوابات دیتے ہیں
سوال کرنے والا اگر تو ممبر ہے ،وہ جس جواب کو بہترین جانتا ہے اور 100فی صد صحیح تصور کرتا ہے اسے بہترین جواب قرار دینے والی آپشن کا استعمال کر کے حل شدہ بنا دیتا ہے۔
اگر سوال کرنے والا مہمان ہے تو اس کے پاس یہ اختیار نہیں ۔اس طرح کے سوالات کے بہترین جوابات کا انتخاب انتظامیہ کا کوئی رکن کرتا ہے۔
حل شدہ سوالات پر مزید جوابات نہیں دیے جا سکتے اس طرح فضول کے مواد سے واسطہ نہیں پڑتا۔
سادہ اور آسان طریقہ ہے علم بانٹنے کا
جناب زبیر حسین صاحب آپ کی بات بے حد پسند آئی ، آپ کی اردو زبان میں کاوش پر اردو منظر کی طرف سے مبارک باد قبول کیجیے ،
واقعی اس سے پہلے ایسا کام بالکل نہیں ہوا تھا ،
جہاں تک ممکن ہو گا ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں ، قطرہ قطرہ سے ہی دریا بنے گا ، آپ نے آج جو کام شروع کیا ہے ، وہ ہمارے سب اردو پڑھنے اور بولنے والے ساتھیوں کے لیے بے حد اہم ہے ، ہو سکتا ہے کچھ ساتھی وقتی طور پر اس کا ادراک نہ کر سکیں ، مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت بڑھتی جائے گی ،

زبیر حسین نام ہے اور چکوال پاکستان سے تعلق ہے ان دنوں دبئی میں رہائیش پذیر ہوں۔
اپنی ثقافت اپنے وطن اپنی زبان سے بہت پیار ہے۔
حال ہی میں شادی کی اور شادی سے پہلے اردو جواب کی بنیاد رکھی۔اپنے بارے میں اور کیا بتاؤں سمجھ نہیں آ رہی کسی نے کچھ پوچھا تو بتا دوں گا۔

جناب زبیر صاحب ، آپ نے اپنے بارے بہت مختصر بتایا ہے ،دبئی میں آپ کیا کرتے ہیں ،کچھ اس بارے تفصیل دیجیے ،اور دبئی میں کب سے مقیم ہیں ؟
ماشاءاللہ آپ نے بیک وقت دو شادیاں کی ہیں ، ایک اردو جواب کی ویب سے اور دوسری اپنی زوجہ محترمہ سے ، اب دیکھتے ہیں آپ کیسے ان دونوں سے انصاف کرتے ہیں ،
عموما بیویاں کمپیوٹر کو بھی سوکن ہی سمجھتی ہیں ، میرے ساتھ تو یہی حال ہے ، ھاھا ھاھا
آپ کی آمد سے اردو منظر فخر محسوس کرتا ہے ،
بہت بہت شکریہ

اردوجواب
07-01-2012, 12:20 PM
حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا ممنون ہوں۔
دبئی میں پچھے چار سال سے مقیم ہوں۔امارات ائیر لائن میں ملازمت کرتا ہوں۔
یہ بھی حقیقت ہے ، کمپیوٹر کی وجہ سے بیگم اکثر خفا ہو جاتی ہے۔اور کسی حد تک اس کی ناراضگی بجا ہوتی ہے کیوں کہ ڈیوٹی کے دوران اکیلی انتظار کی کیفیت سے گزرتی ہے اور میں آ کر کمپیوٹر پر بیٹھ جاتا ہوں۔فی الحال تو کمپیوٹر کو سوکن نہیں سمجھتی لیکن اسی طرح چلتا رہا تو حالات آپ سے مختلف نہیں رہیں گے۔

تانیہ
07-01-2012, 04:48 PM
محترم آپ جو اردو کی خدمت کا کام کر رہے ہیں یہ یقینا قابل تحسین ہے
اسکے لیے اپ مبارکباد کے مستحق ہیں
http://urdulook.info/imagehost/?di=W0KE
اردو کی خدمت و فروغ کے سلسلے میں آپ اردو منظر اور یہاں کے تمام ساتھیوں کو اپنے ساتھ پائیں گے ہمیشہ
آپکو اردو منظر پہ ہمیشہ خوش آمدید
http://urdulook.info/imagehost/?di=QVQQ
آپ نے تعارف بہت مختصر دیا خود کے بارے ، ہمارے صارفین آپکے بارے مزید جاننا چاہیں گے اگر ممکن ہو تو
مستقبل کے عزائم ، اردو منظر سے تعارف کیسے ہوا وغیرہ وغیرہ

اردوجواب
07-01-2012, 11:46 PM
محترم آپ جو اردو کی خدمت کا کام کر رہے ہیں یہ یقینا قابل تحسین ہے
اسکے لیے اپ مبارکباد کے مستحق ہیں

السلام علیکم۔
تانیہ ،حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا بے حد مشکور ہوں۔
کوشش کریں کہ جونہی فرصت ملے اردو جواب پر رجسٹر ہو جائیں ۔

والسلام

اردوجواب
07-04-2012, 08:54 AM
اردومنظر فورم پر اردو منظر چیٹ کے ذریعے پہنچا اور اردو منظر چیٹ پر شائد گوگل کے ذریعے۔
فی الحال ملازمت پیشہ ہوں مستقبل میں بزنس کا ارادہ ہے جیسے اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا۔
اردو سائٹس کے حوالے سے یہ سوچ رہا ہوں کہ اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کی سہولت پر مبنی ویب سائٹ ہونی چاہیے جہاں اردو ٹائپنگ سیکھی جا سکے تاکہ لوگوں کی اس شکایت کا ازالہ ہو سکے کہ انہیں اردو لکھنا نہیں آتی۔

سرحدی
07-08-2012, 03:24 PM
محترم اردو جواب صاحب! آداب عرض ہے
آپ اردو کے حوالے سے جو کام انجام دے رہے ہیں وہ یقینا قابل تحسین ہے، اور جیسے ہمارے محترم بے باک بھائی نے فرمایا کہ شاید اس سے قبل ایسا کام کسی نے نہیں کیا ہوگا، میں ان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں
ویسے اردو کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے اس وقت انٹرنیٹ پر بہت زیادہ کام ہورہا ہے لیکن آپ کا کیا ہوا کام انوکھا بھی ہے اور معلوماتی بھی۔ میں نے آپ کے کام کو مختصرا دیکھا ہے بہت اچھا پایا۔
باقی آپ کا تعارف ہے تو مختصر لیکن پُر اثر ہے۔
اردو منظر پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ بہت شکریہ

بےلگام
07-09-2012, 06:26 AM
اردو جواب کا اجراء واقعی زبردست شروعات ہیں ، زبیر حسین صاحب آپ کا شکریہ بہت بہت ۔

اردوجواب
07-09-2012, 09:19 PM
آپ تمام احباب کا بے حد شکریہ کہ آپ نے کام کو سراہا اور حوصلہ بڑھایا