PDA

View Full Version : ایماندار پولیس کانسٹیبل

بےباک
07-02-2012, 01:14 PM
مٹہ، کانسٹیبل نے روڈ پر ملے ہوئے 55 لاکھ روپے مالک کو واپس کر دیئے
http://images.geo.tv/updates_pics/7-1-2012_56858_l.jpg
سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ پر پڑے ہوئے ۔ 55 لاکھ روپے اصل مالک کو واپس کر دیئے سول جج دوست محمد خان کے ساتھ گارڈ کی ڈیوٹی انجام دینے والا پولیس کانسٹیبل ایاز میاں ولد خوگ میاں سکنہ خوازہ خیلہ شمک گزشتہ روز ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اسے ایک تھیلا ملا اس نے تھیلا چیک کیا تو اس میں 55 لاکھ روپے نقد موجود تھے وہ تھیلا اپنے گھر لے گیا بعد دوپہر رقم کا مالک لاﺅڈسپیکر پر رقم کی گمشدگی کا اعلان کرتے ہوئے ان کے گھر کے پاس سے گزرا کانسٹیبل ایاز میاں نے پوری تسلی اور پوچھ گچھ کے بعد اصل مالک کو رقم واپس کر دی مالک نے ایماندار پولیس کانسٹیبل کو پانچ لاکھ روپے انعام دینا چاہا مگر ایاز میاں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ مجھے دینے کی بجائے پانچ لاکھ کی رقم کسی مسجد میں لگاﺅ ہم دونوں کا ثواب ہوگا۔

pervaz khan
07-02-2012, 01:44 PM

ابھی تک ہمارے ملک میں ایسے اللہ کے پیارے لوگ موجود ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی ہی قوت ایمانی عطا فرمائیں آمین۔جزاک اللہ بہت عمدہ اور سبق آموز شئیرنگ ہے

انجم رشید
07-08-2012, 05:02 PM
آمین ثم آمین

بےلگام
07-09-2012, 06:28 AM
زبردست جناب :Ghelyon:

تانیہ
08-08-2012, 10:12 PM
واؤ
بہت خوب

انجینئرفانی
10-06-2012, 08:04 PM
پولیس میں اب بھی ایمان دار لوگ موجود ہیں۔