PDA

View Full Version : اردو کی خدمت



اردوجواب
07-04-2012, 12:02 AM
اسلام علیکم۔
اردو منظر کے اراکین میں ایک بات سوچ رہا تھا کہ ہم میں سے جو اردو زبان میں ویب سائٹس چلا رہے ہیں یا ویب سائٹس پر کسی طرح بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اکثر جملے اس طرح ادا کرتے ہیں۔۔
اردو کی خدمت کے لیے میں نے یہ ویب سائٹ لانچ کی،
فلاں ویب سائٹ نے حقیقی معنوں میں اردو کی خدمت کی،

اردو ہے جس کا نام ہم جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہے

جس کی سارے جہاں میں دھوم ہو اسے ہماری خدمت کی ضرورت نہیں۔۔۔میں نے بھی شائد اس طرح کے جملے ادا کئے ہوں لیکن اب نہیں۔
ہمیں اردو کی ضرورت ہے اردو کو ہماری خدمت کی ضرورت نہیں۔۔ ہمیں بس اردو میں کام کرنا ہے ۔

سیما
07-04-2012, 04:06 AM
وعلیکم السلام
جن کو اچھی اردو آتی ہے انھیں کوشیش بھی کرنی چاہیے۔ ہم جیسے گلابی اردو لکھنے والے تو اردو کی توہین کرتے ہیں جیسا میں لکھتی ہوں

بےباک
07-04-2012, 10:17 AM
جناب آپ نے بالکل سچ کہا ، کہ ہمیں اردو زبان کی ضرورت ہے ،
مگر ہمارے عمل اس کے بالکل الٹ ہیں ،
ہم اپنے اردو گرد دیکھتے ہیں کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے سرکاری سطح پر بالکل کوشش نہیں کی جاتی ، دباؤ میں ادارے توبنا دیے جاتے ہیں ،مگر ان کی کارکردگی صفر ہوتی ہے ، سرکاری سطح پر ہر ، اسمبلی میں ، عدالت میں ، پارلیمنٹ اور سینٹ میں سب کاروائی انگلش میں ہوتی ہے ، یہاں تک کے محکماتی تعیناتیوں سے لے کر اردو اداروں میں کام کرنے والوں کی سب خط و کتابت انگلش میں ہوتی ہے ، ایسے میں ہم اندھیروں میں چراغ جلائے ہوئے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اردو جواب “ آپ بھی کوشش کیجیے ، ہم بھی کوشش کریں گے ، مربوط نظام بنانے کی کوشش کرنی چاھیے ، اردو ویب سائٹ کو آپس میں تعاون کرنا چاہیے ،
،،،،،،،،،
سیما صاحبہ آپ بھی اردو لکھنے کی کوشش کرتی ہیں ، اسی طرح اردو آئے گی نا ، آپ لکھتی رہا کریں تب ہی ممکن ہو گا ،
حؤصلہ رکھیے ، شاباش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔