PDA

View Full Version : آخری حربہ ۔ LAST RESORT



بےباک
07-10-2012, 04:34 PM
آمریکا سے نئی فلم "آخری ریزورٹ" کے ٹریلرز پہلے ہی نشر کرہو رہے ہیں اور یہ یو ٹیوب جیسی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں.
http://www.youtube.com/watch?v=FLfdz4XSf18
فلم کی کہانی ایٹمی بلاسٹک میزائیل آبدوز (سب میرین ) کے سٹاف اور ممبران کے ارد گرد گھومتی ہے.
ایک خاص وائرلس ریڈیو اس طرح کام کرتا ہے کہ جب امریکا پر حملہ ہو جائے تب ریڈیو اس ایٹمی آبدوز کو ایمرجنسی پیغام بھیجتا ہے کہ فلاں ملک نے امریکا پر حملہ کر دیا ہے اور اس ملک پر حملہ کر دیں ،
آبدوز والوں کو ریڈیو سے ایک پیغام ملتا ہے کہ پاکستان پر ایٹمی حملہ کر دیا جائے ، اور پاکستان کو مرکزی مجرم گردانا جاتا ہے ۔ سب میرین والوں کو پاکستان پر جوہری حملہ کرنے کا حکم دیا جاتا ہے ،ایٹمی آبدوز کا عملہ اس آرڈر کی وائٹ ہاؤس سے تصدیق کرنا چاہتا ہے اور بغیر تصدیق حملہ کرنے سے انکار کر دیتا ہے ۔ اس دوران اس آبدوز پر حملہ کر دیا جاتا ہے اسکو تباہ کیا جاتا ہے تب ان کو علم ہوتا ہے کہ ان کے اپنے ہی ملک میں ان کے دشمن موجود ہیں ،جو بااختیار ہیں ، فلم کا ٹریلر دیکھیے ،
اے بی سی ٹی وی اس فلم کو نشر کر رہا ہے ،
یاد رکھیے روس کو جب تباہ کرنا تھا ، تب بھی اسی طرز کی ایکشن فلمیں اس کی تباہی کے بارے ہولی وڈ سے تیار کی جاتی تھیں ،