PDA

View Full Version : ہم جنس پرستی اور پاکستان



بےباک
07-12-2012, 10:17 AM
http://ummat.com.pk/2012/02/28/images/news-20.gif


اُٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں
نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے

بےباک
07-12-2012, 10:26 AM
http://jang.com.pk/jang/aug2011-daily/08-08-2011/editorial/col1.gif
http://jang.com.pk/jang/aug2011-daily/09-08-2011/editorial/col3.gif

ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کے یہ دو مضمون آٹھ اور نو اگست 2011 کو جنگ اخبارات میں چھپے تھے ۔

بےباک
07-12-2012, 10:29 AM
ہم جنس پرستی فطرت انسانی کےبگاڑ کی آخری شکل ہے جو غضب الٰہی کو بھڑکادینے والی اور تباہی سے دوچار کردینے والی بات ہے ۔ جو لوگ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پاکستان میں ہم جنس پرستی کی بیماری پھیلانا چاہتے ہیں،وہ ملک و ملت اور اپنی جان کے دشمن ہیں

لاہور 3 جولائی2011 ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر ، قاری محمد حنیف جالندھری ، سیکرٹری جنرل وفاق المدارس مولانا فضل الرحیم ، نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا عبدالرﺅف فاروقی ، سیکرٹری جنرل جے یو آئی (س ) ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اورڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے مشترکہ بیان میں امریکی سفارتخانے میں نام نہاد ہم جنس پرستوں کے اجتماع اور امریکی انتظامیہ کی طرف سے ان کو تحفظ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد معاشرے کا ناسور اورسماجی غلاظت کا ڈھیر ہیں ۔ وہ مسلمان تو کجا پاکستانی کہلانے کے حقدار بھی نہیں ۔ انتظامیہ کی طرف سے ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی اور ان کو تعاون و تحفظ کا اعلان پاکستان پر بدترین تہذیبی و معاشرتی دہشتگردی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم جنس پرستی فطرت انسانی کے بگاڑ کی آخری شکل ہے جو غضب الٰہی کو بھڑکادینے والی اور تباہی سے دوچار کردینے والی بات ہے ۔ جو لوگ پاکستان میں ہم جنس پرستی کی بیماری پھیلانا چاہتے ہیں ، وہ ملک و ملت اور اپنی جان کے دشمن ہیں ۔ ہم جنس پرستوں کا امریکی سفیر کے ساتھ اجتماع کرنا اور امریکی سفیر کا انہیں اپنی حمایت کا یقین دلانا ملت اسلامیہ کے سینہ میں خنجر گھونپ دینے کے مترادف ہے ۔ امریکی حکمران پاکستان اور اسلام دشمن سرگرمیوں میں تمام حدود پھلانگ رہے ہیں ۔ یہ ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سب سے بڑا اور خطرناک حملہ ہے جو دین اسلام کی حدود کو پامال کرنے اور ملت اسلامیہ کو حدود اللہ کی خلاف ورزی پر اکسانے کی ناپاک جسارت ہے ۔ امریکی حکمران چاہتے ہیں کہ مسلمان اسلام اور اس کے احکام کو ٹھکرا دیں اور کھلم کھلا اس کی خلاف ورزی کریں اور اپنے ملکوں کو مکمل طور پر سیکولر ، بے حیا اور انسانی فطرت کے خلاف حرکتوں کی آماجگاہ بنا دیں لیکن یہ کوششیں اس کی پہلی کوششوں کی طرح ناکام ہوں گی ۔ امریکہ اپنے باشندوں کو ہم جنس پرستی کا شکار بنا کر خود کشی کی راہ پر چل پڑا ہے جو اسے قوم لوط ؑ کی طرح عذاب الٰہی سے تباہ کر دینے والی ہے ۔ امریکہ کو اس کی اسلام دشمنی کی سزا خود اس کے باشندے دینے والے ہیں ۔ وہ اسلام اور ملت اسلامیہ کو ختم کرنے کی بجائے خود ہی ختم ہوجائے گا ۔ علمائے کرام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا سخت نوٹس لے، ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملکی قوانین اور حدود آرڈی نینس کے تحت قانونی کاروائی کرے اور امریکی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کرے۔

بےباک
07-12-2012, 10:34 AM
http://ummat.com.pk/2012/07/12/images/pic-14.jpg
http://ummat.com.pk/2012/07/12/images/news-64.gif
پاکستان میں بھی اگرچہ ہم جنس پرستی قابل تعزیر جرم ہے لیکن اب کچھ غیر ملکی سفارت کار خصوصاً امریکی سفارت کار ہم جنس پرستی کو پرموٹ کر رہے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز اور سینئر سفارتکار رچرڈ ہوگ لینڈ پاکستانی ہم جنس پرستوں کو یکجا کرنے میں پیش پیش ہیں۔ امریکہ نے تمام ”گیز“ کو مدد کا یقین دلایا ہے۔ ابھی کچھ عرصہ قبل امریکی سفارتخانے میں ہم جنس پرستوں کاایک اجتماع امریکی تنظیم ”گے اینڈ لزبین فارن افیئرز ایجنسی“ کے تعاون اور اشتراک سے ہوا تھا۔ جس میں امریکی ہم جنس پرستوں کے علاوہ پاکستانی ہم جنس پرستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ان میں نہ فقط ہم جنس پرستی کا شوق اور شغف رکھنے والے اور رکھنے والیاں موجود تھیں بلکہ ایڈز کی روک تھام کا لباس پہنے ہوئے ہم جنس پرستوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم گے، لیسبین، ہائی سیکسوڈل اینڈ ٹرانس جینڈر (جی ایل بی ٹی) کے عہدیداروں اور ممبران نے خصوصی حصہ لیا۔ جبکہ دیگر چھوٹی چھوٹی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اس اجتماع کی خبر افشاءہوتے ہی پاکستانی معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے ردعمل دیکھنے میں آیا۔ حسب توقع مذہبی عناصر اس اجتماع کے خلاف پیش پیش رہے۔جبکہ سیاسی وسماجی طبقات نے بھی اپنے محدود انداز میں اس اجتماع کی آڑ میں کی جانے والی اصلی کوششوں کی مذمت کی۔ ایک مذہبی طلباءتنظیم نے اب تک اس موضوع کو اپنے اجتماعات اور احتجاج کا حصہ بنایا ہوا ہے لیکن جس طرح توقع کی جارہی تھی کہ مذہبی طبقہ اس اہم ایشو پر اور وہ بھی امریکی سفارت خانے کے ایماءپر ہونے والی حرکت کے خلاف ملک بھر میں سراپا احتجاج ہوجائے اس توقع کا عشر عشیر بھی پورا نہیں ہوا۔
اس اجتماع میں امریکی سفارتکاروں نے پاکستانی ہم جنس پرستوں کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی حالت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یاد رہے کہ اس پہلے عراق اور افغانستان میں بھی امریکی سفارتکار ہم جنس پرستوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب پھر جولائی کا مہینہ ہے اور شنید ہے امریکا کا سفارت خانہ پھر سے ایسی تقریب کے منعقد کرانے کی تیاری کر رہا ہے ،اس لیے علمائے پاکستان نے اس سلسلے میں پیشگی وارننگ جاری کر دی ہے ، یہ ایک اسلامی ریاست ہے اور یہاں غلیظ قسم کے کاموں کی گنجائش نہیں ، اور پھر غیر ملکی سفارت خانے کو اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنا چاہیے ، نہ کہ ہماری اسلامی اقدار پر حملہ کرنا اس کے فرائض میں ہے ،

pervaz khan
07-12-2012, 12:16 PM
امریکہ خود تو انسانیت سے دور ہوتا جا رہا ہے اور وہ ہمارے سا تھ بھی ایسا ہی انسانیت سوز مذاق کر رہا ہے۔

بےباک
07-13-2012, 10:35 AM
http://ummat.com.pk/2012/07/13/images/news-08.gif

بےباک
07-13-2012, 09:54 PM
http://ummat.com.pk/story/wp-content/uploads/2012/07/120713-s2.gif
http://ummat.com.pk/story/wp-content/uploads/2012/07/120713-s2a.gif

سرحدی
07-13-2012, 11:51 PM
[size=large] اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
امریکہ اور ہم جنس پرستی کی سرپرستی کرنے والی ریاستیں اس کام پر لگی ہوئی ہیں کسی طریقے سے مسلمانوں کے درمیان اخلاقی قدریں پامال کردی جائیں اور انہیں انسانیت سے نکال کر جانوروں کی صف میں لاکھڑا کردیا جائے۔
افسوس ہوتا ہے کہ اس پر سختی سے پابندی کیوں نہیں لگادی جاتی، کیوں ایسا قانون نہیں بنادیا جاتا کہ کسی کی ہمت نہ ہوسکے کہ اسلامی ریاست کے اندر غیر فطری طریقوں کو پروان چڑھاسکے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اس ملک کے حال پر اپنا رحم فرمائے۔ بہت دکھ کی بات سنی ہے۔ ایسے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے جو اس طرف کسی بھی طور پر راغب ہورہے ہیں اور اگر ان کی قسمت میں ہدایت نہیں ہے تو پھر اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو ایسے بد بختوں سے پاک کردے ۔