PDA

View Full Version : اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر .ابجد نسخہ 1.0 الفا اوپن سورس



ابن بطوطہ
07-12-2012, 11:13 AM
ابجد کا پہلا نسخہ اللہ کے فضل کرم سے شائع کر دیا گیا ہے۔ ابجد نہ صرف ایک اوپن سورس اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے۔ بلکہ یہ خود میں ایک جامع ڈکشنری بھی ہے آپ کسی بھی لفظ کی تفصیلات مطلوبہ لفظ پر رائٹ کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی سافٹ وئیر کی مکمل خصوصیات اور مدد کے لنک فراہم کیے جائیں گے۔ آپ اس کا الفا ورژن ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پروگرامر ہیں تو آئیں ہمارا حصہ بنیں۔ آپ کی زبان کو آپ کی ضرورت ہے۔

http://urduencyclopedia.org/abjad/ss.jpg


Download (http://urduencyclopedia.org/abjad/)

کسی قسم کے ایررز اور خرابیوں کی اطلاع دینے کے لیے آپ ہیلپ سے رپورٹ بگ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

یا

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D8%A7%DB%8C%DA%88%DB%8C%D9%B9%D8%B1-%DA%88%D8%A7%D9%B9-%D9%86%DB%8C%D9%B9-2012.50880/

pervaz khan
07-12-2012, 12:13 PM
بہت خوب

بےباک
07-15-2012, 10:30 AM
اردو اڈیٹر کی شکل میں آپ نے ایک تحفہ ہمیں دیا ہے ، اور آپ کی ذاتی کاوش سے اس میں اردو ڈکشنری کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ایک شاندار عمل ہے ،
آپ نے کافی محنت کی ہے ، اور اس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں ۔۔
اردو زبان کے فروغ کے لیے آپ کی جدو جہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ،
آپ نے اردو انسائکلوپیڈیا بھی شروع کیا ہوا ہے اور دیگر اردو زبان میں بےشمار سوفٹ ویر شروع کیے ہیں ، خصوصا قرآن اور حدیث پر بھی آپ نے کافی کام کیا ہے
آپ سے درخواست ہے کہ آپ اردو سوفٹ ویرز کو اردو منظر کے قارئیں کے لیے ضرور پیش کیا کریں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی یہ ویب سائٹ آپ کی لگاتار جدو جہد کی ایک اعلی مثال ہے ،
http://urduencyclopedia.org

تانیہ
07-15-2012, 10:53 AM
محترم ابن بطوطہ جی ۔۔۔
جزاک اللہ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے
اوپن سورس اردو ایڈیٹر اردو ڈکشنری کے اضافے کے ساتھ قابل تحسین خدمت ہے آپکی اردو کے لیے ۔۔۔یقینا اس سے بہت سے اردو جاننے والوں کو فائدہ ہو گا ۔۔۔اردو زبان کے لیے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
میری طرف سے آپکو اور پوری اردو کمیونٹی کو مبارکباد
اللہ پاک اپکو اس اچھے کام کے لیے اجر عظیم عطا فرمائے۔۔۔۔آمین

admin
07-15-2012, 10:55 AM
ماشاء اللہ جناب بہت اچھی کاوش ہے اردو زبان کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت کرنے پر بے حد شکریہ

انکل سیانہ
12-04-2012, 12:12 AM
بہت خوب ، بہت عمدہ ، بہت اعلیٰ