PDA

View Full Version : کبھی ملنے کبھی مجھ سے جدا ہونے کی جلدی ہے



تانیہ
12-07-2010, 04:03 PM
چاند نکلا تھا مگر رات نہ تھی پہلی سی
یہ ملاقات، ملاقات نہ تھی پہلی سی
رنج کچھ کم تو ہوا آج تیرے ملنے سے
یہ الگ بات کہ وہ بات نہ تھی پہلی سی
۔۔۔۔

اب اس کو کھو رہا ہوں بڑے اشتیاق سے
وہ جس کو ڈھونڈنے میں زمانہ لگا مجھے
۔۔۔۔
کبھی ملنے کبھی مجھ سے جدا ہونے کی جلدی ہے
محبت میں تجھے بھی کیا سے کیا ہونے کی جلدی ہے
میں چاہوں دیر تک اس میں رچے رہنا، بسے رہنا
مگر بُوئے محبت کو ہوا ہونے کی جلدی ہے

نگار
04-01-2012, 01:20 PM
[/size]میں چاہوں دیر تک اس میں رچے رہنا، بسے رہنا
مگر بُوئے محبت کو ہوا ہونے کی جلدی ہے


واہ جی

این اے ناصر
04-01-2012, 02:43 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ۔