PDA

View Full Version : ڈاٹ نیٹ کے لیے اردو رچ ٹیکسٹ باکس کنٹرول



ابن بطوطہ
07-21-2012, 03:46 PM
بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں
ڈاٹ نیٹ میں کسٹم کنٹرول بنانا زیادہ مشکل کام نہیں کیونکہ مائکرو سافٹ نے اسے کافی آسان کر دیا ہے۔ آپ بآسانی اپنا کسٹم کنٹرول بنا سکتے ہیں۔ اس کی ایک سادہ ترین مثال یہ رچ ٹیکسٹ باکس کنٹرول ہے۔ مراسلے کے آخر میں آپ اس کنٹرول کا سورس اور کنٹرول دونوں ڈآؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ کسی بھی ڈاٹ نیٹ کے کنٹرول کو اپنے پراجیکٹ میں استعمال کرنے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے۔

نیا پراجیکٹ شروع کریں۔
http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/NewApplication.png

ٹوک باکس پر رائٹ کلک کر کے چوز آئیٹم منتخب کریں۔

http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/ToolBoxCI.png

اب براؤز کے بٹن پر کلک کریں

http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/ChoseToolBoxItems.png

کنٹرول منتخب کریں

http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/SelectControl.png

اوکے کا بٹن دبائیں

http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/ControlSelected.png

ٹول باکس سے اردو رچ ٹیکسٹ باکس منتخب کریں اور استعمال کریں۔

http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/ControlOnToolBox.png
اس کنٹرول کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں کے لیے استعمال کیا سکتا ہے۔ اگر آپ پراپرٹیز ونڈوز میں دیکھیں گے تو آپ کو ان ایبل اردو کے نام سے ایک پراپرٹی نظر آئے گی۔ اس پراپرٹی کو استعمال کرتے ہوئے اردو اور انگریزی منتخب کی جا سکتی ہے۔

http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/UCProperties.png

پروگرامیٹیکلی بھی اسے منتخب کیا سکتا ہے۔

http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/UCProperties2.png
حاصل محنت

http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/URTC.png
سورس کوڈ کی وضاحت۔

کوڈ:

Public Class UrduRichTextBox
'Inherits
' کو استعمال کر کے وی بی کے کسی بھی کنٹرول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ مندرجہ ذیل سطر میں رچ ٹیکسٹ بکس
Inherits Windows.Forms.RichTextBox
'جائزہ لینے کے لیے کہ کیا صارف نے اردو کو بطور زبان منتخب کی ہے یا نہیں۔
Private _Urdu As Boolean = True
Public Sub New()
' ونڈوز فورم ڈیزائنر کے لیے یہ کال ضروری ہے۔
InitializeComponent()
' اس کے بعد جو بھی کام آپ کرنا چاہیں۔ جس طرح کسی بھی فارم کا لوڈ ایونڈ کام کرتا ہے ویسے ہی یہ ہے
' مندرجہ ذیل سطر میں صرف کنٹرول کی سمت دائیں کی گئی ہے
Me.RightToLeft = Windows.Forms.RightToLeft.Yes

End Sub
'کسی بھی کنٹرول میں نئی پراپرٹی شامل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پراپرٹی میں صارف کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اردو کو بطور زبان منتخب کر سکتا ہے۔
Public Overridable Property EnableUrdu() As Boolean
' اگر ویلیو معلوم کرنا مقصود ہو تو گیٹ
Get
Return _Urdu
End Get
'اگر ویلیو کا اندراج مطلوب ہو تو سیٹ
Set(ByVal value As Boolean)
_Urdu = value
End Set
End Property
' رچ ٹیکسٹ باکس کا کی پریس ایونٹ اس ایونٹ میں ہم رچ ٹیکسٹ باکس سے اردو لکھوائیں گے
Private Sub RTB_KeyPress(ByVal sender As Object, ByVal e As System.Windows.Forms.KeyPressEventArgs) Handles Me.KeyPress
' اگر صارف نے اردو کو بطور زبان منتخب کیا ہے تو
If _Urdu = True Then
If Not e.KeyChar = vbBack Then
e.KeyChar = ChrW(AscW(Ascii2Urdu.AsciiToUrdu(AscW(e.KeyChar))) )
End If
End If
End Sub
End Class

ڈاؤن لوڈ لنک
http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/UrduRichTextBox.dll

سورس کوڈ
http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/testControl.zip

بےباک
07-21-2012, 07:03 PM
بہت خوب ابن بطوطہ جی ، شاندار ،
واقعی بڑے کام کی چیز آپ نے بتائی ھے ،

Muhammad Abubakar
08-20-2013, 12:04 PM
بہت عمدہ سر جی