PDA

View Full Version : پاکستان میں جعلی پاسپورٹ بنانے والے



بےباک
07-24-2012, 11:09 AM
لندن اولمپکس کیلیے جعلی ویزوں کے اجراء کا انکشاف

-کراچی/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں جعلی پاسپورٹ بنانے کے گروہ کاانکشاف ہوا ہے‘برطانوی اخبار’ دی سن‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دستاویزات اورجعلی پاسپورٹس کاخرچہ قریباً88ہزارروپے آتاہے‘اخبار کے مطابق گروہ کادعویٰ ہے کہ اولمپکس میں پاکستانی دستے کاحصہ بھی بناکربھیج سکتاہے‘اخبار کے مطابق اولمپکس میں پاکستانی دستے کاحصہ بننے کے لیے10لاکھ36روپے خرچہ آئے گا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی سن کے ایک رپورٹر نے بھیس بدل کر پاکستان کا دورہ کیا جہاں اس نے بوبی نامی شخص سے ملاقات کی جس نے اس کاجعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوایا اور لاہور کے رہائشی عابد چوہدری سے ملایا جس نے رپورٹر کوپاکستان کی جانب سے اولمپک دستے کا حصہ بن کربرطانوی ویزا حاصل کرنے کی پیشکش کی۔ادھر جعلی پاسپورٹ اسکینڈل پر کارروائی کرتے ہوئے مشیر داخلہ رحمان ملک نے ملوث نادرا اور پاسپورٹ ملازمین کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے اسکینڈل میں ملوث ٹریولنگ ایجنسی کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی ۔ رحمان ملک نے عابد چوہدری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اورکمیٹی کو3 دن میں واقعہ کی رپورٹ اورذمہ داروں کوگرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاہے۔ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی میں نادرا،آئی ایس آئی اور آئی بی کے حکام شامل ہوں گے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اسکینڈل میں کوئی افسر ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن یحییٰ پولانی کا کہنا ہے کہ ڈریم لینڈ ٹریول ایجنسی کی رکنیت ختم کردی جائے گی۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاسپورٹ بنوانے کے لیے نادرا کا ڈیٹا بیس استعمال کیاجاتاہے اور نادرا کے شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاسپورٹ کااجرا ممکن ہوتاہے۔نادرا کے تصدیق شدہ ڈیٹا کے بغیر جعلی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوانا ناممکن ہے‘وزارت داخلہ کے حکام کا کہناتھا کہ نادرا اور پاسپورٹ میں بڑے پیمانے پر محکمانہ تحقیقات کا فیصلہ کیاگیاہے۔
جعلی پاسپورٹ اسکینڈل: جی ایم نادرا لاہور سمیت 12 ملازمین معطل
http://www.youtube.com/watch?v=MLHz8kGYz9k
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی پاسپورٹ اسکینڈل کے انکشاف پر جی ایم نادرا لاہور سمیت 12 ملازمین کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ معطل ہونے والے تمام ملازمین کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق معطل کیے جانے والے اہلکاروں میں ڈیٹا انٹری آپریٹرز‘ فوٹو گرافرز اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے اسیکنڈل میں ملوث نادرا اور پاسپورٹ عملے کی گرفتاری کی بھی ہدایت کی ہے۔سینئر مشیر داخلہ نے اسیکنڈل میں ملوث ٹریولنگ ایجنسی کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ عابد چوہدری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیاہے۔ سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسیکنڈل میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

برطانوی اخبار سن کی رپورٹ کا حوالہ ،

http://www.thesun.co.uk/sol/homepage/sport/olympics/article4444496.ece
http://www.thesun.co.uk/sol/homepage/sport/olympics/4446433/Pakistan-shamed-by-visa-scandal.html

pervaz khan
07-24-2012, 11:48 AM
اچھی شئیرنگ جناب