PDA

View Full Version : چاہت میں ہم نے طور پرانے بدل دیئے



تانیہ
12-07-2010, 04:13 PM
چاہت میں ہم نے طور پرانے بدل دیئے
جذبہ ہر ایک سنبھال کے خانے بدل دیئے
بےفائدہ ہے لوٹ کے آنا ہواؤں کا
ہم نے سبھی پرانے ٹھکانے بدل دیئے
سوچا اسے تو ہم نے نہ ملنے کی ٹھان لی
دیکھا اسے تو سارے بہانے بدل دیئے
روکے کہاں رکے ہیں محبت کے قافلے
بس یوں ہوا کہ دل نے زمانے بدل دیئے
دیکھا تو اپنا آپ تھا نوک شکست پر
یوں وقت نے ہمارے نشانے بدل دیئے

نگار
04-01-2012, 01:19 PM
روکے کہاں رکے ہیں محبت کے قافلے
بس یوں ہوا کہ دل نے زمانے بدل دیئے

زبردست

این اے ناصر
04-01-2012, 02:44 PM
روکے کہاں رکے ہیں محبت کے قافلے
بس یوں ہوا کہ دل نے زمانے بدل دی

واہ بہت خوب۔ شکریہ