PDA

View Full Version : کیا ہم اتنے بے حس ہیں



انجم رشید
08-03-2012, 03:44 PM
کیا ہم اتنے بے حس ہیں
السلام علیکم ۔
مجھے ایک میسج ملا ایم ایس ایم اس میسج سے پہلے مجھے بھی بے حسی کا دورہ پڑا ہوا تھا کہ کی بار یہاں پڑھا اخبار میں پڑھا لیکن ایسا محسوس ہوا کہ یہ مسلہ میرا نہیں کیسی اور کا ہے میسج پڑھنے کے بعد کچھ عقل نے کام کیا کہ انجم جی یہ مسلہ صرف ان کا نہیں تمہارہ بھی ہے ۔
مسلہ کیا ہے
مسلہ ہے برما کے مسلمانوں کا جو بے چارے شہید ہو رہے ہیں لٹ رہے ہیں ہماری ماؤں بہنوں کو بے دردی کے ساتھ بے عزت کیا جا رہا ہے لیکن ہم پر بے حسی طاری ہے مسجدیں بند پڑی ہیں لوگوں کو اپنی جان کی پڑی ہے قتل عام ہو رہا ہے لیکن ہمارے کانوں تک نہیں رینگ رہی ۔
ہماری بیٹیوں کی عزت خراب ہو رہی ہے لیکن ہم خاموش لوگوں کے گھروں کو جلایا جارہا ہے لیکن ہم خاموش ہمیں لوگ حجرت پر مجبور ہیں لیکن ہم خاموش ہیں ۔
بنگلہ دیش کی حکومت نے ان کا بنگلہ دیش میں داخلہ بن کیا ہوا ہے بنگلہ دیش کی محترمہ ویزیر اعظم صاحبہ نے بیان دیا تھا جو کہ مجھے سارا تو یاد نہیں وہ بھی ان بے چاروں کے خلاف تھا
غیر مسلم کیا احتجاج کریں گے وہ تو تب احتجاج کرتے ہیں جب ان کے مسلک کے لوگوں پر کوی زیادتی ہو گی مسلم ان کے کیا لگتے ہیں لیکن یہاں تو اپنے ہی بے حس ہیں کیسی مسلم ریاست نے دو حرفی احتجاج تک نہیں کیا کیسی مسجد میں بعد جمعہ ایک لفظ نہیں کہا گیا او سی ای جو مسلم ممالک کی مشترکہ تنظیم ہے ایک لفظ نہیں کہا عرب لیگ جو عربوں کی مشترکہ تنظیم ہے ایک لفظ نہیں کہا کیا ہم مادی پرستی میں اتنے ہی مصروف ہیں کہ ایک لفظ نہ کہہ سکے ۔
اللہ تبارک تعالی کا تو فرمان ہے کہ مسلم ایک جسم ہے کیا ہمارے جسم کا ایک حصہ دکھ درد برادشت کر رہا ہے لیکن ہمیں محسوس تک نہیں ہو رہا کیا ہم اتنے ہی غافل ہو گے ہیں کیا ہم پر اتنی ہی بے حسی طاری ہے ۔
حکومت پاکستان تو خاموش ہی رہے گی کیوں کہ ان کا ہم سے کوی تعلق نہیں لیکن کیا عوام بھی بے حس ہیں ۔
جاگو میری بہنوں میرے بھای میرے بزرگو میری مایوں میرے بچے اگر ہم ایسے ہی بے حس رہے تو وہ دن دور نہیں جب بے حسی میں ہم بھی ایسے ہی غم و مصیبت کا شکار ہو جایں گے ۔
اللہ تبارک تعالی ہمیں ہدایت فرماے آمین ثم آمین ۔
اللہ تعالی اس دن کی برکت سے اس مہنے کی برکت سے برما کے مسلمانوں کی مشکلیں مصیبتیں دور کرے اور یہاں یہاں مسلمین مصیبت میں ہیں ان کی مصیبتیں دور کرے سب مسلموں پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے آمین ثم آمین
وسلام
اے وطن پیارے وطن پاک وطن



کیا ہم اتنے بے حس ہیں

اذان
08-03-2012, 04:28 PM
شکریہ انجم بھائی
اللہ تعالی اس دن کی برکت سے اس مہنے کی برکت سے برما کے مسلمانوں کی مشکلیں مصیبتیں دور کرے
سب مسلمانوں پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے آمین ثم آمین

pervaz khan
08-03-2012, 04:46 PM
شکریہ انجم بھائی
اللہ تعالی اس دن کی برکت سے اس مہنے کی برکت سے برما کے مسلمانوں کی مشکلیں مصیبتیں دور کرے
سب مسلمانوں پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے آمین ثم آمین


آمین ثم آمین