PDA

View Full Version : اب میسّر نہیں فرصت کے وہ دن رات ہمیں : شکیب جلالی



راجہ صاحب
11-23-2010, 03:37 PM
اب میسّر نہیں فرصت کے وہ دن رات ہمیں
لے اُڑی جانے کہاں صرصرِ حالات ہمیں

آج وہ یوں نگہِ شوق سے بچ کر گزرے
جیسے یاد آۓ کوئی بھولی ہوئی بات ہمیں

کیسے اڑتے ہوۓ لمحوں کا تعاقب کیجے
دوستو اب تو یہی فکر ہے دن رات ہمیں

نہ سہی کوئی، ہجومِ گل و لالہ نہ سہی
دشت سے کم بھی نہیں کنجِ خیالات ہمیں

وہ اگر غیر نہ سمجھے تو کوئی بات کریں
دلِ ناداں سے بہت سی ہیں شکایات ہمیں

دھوپ کی لہر ہے تُو، سایۂ دیوار ہیں ہم
آج بھی ایک تعلٓق ہے ترے سات ہمیں

رنگ و مستی کے جزیروں میں لیے پھرتے ہیں
اس کی پائل سے چُراۓ ہوۓ نغمات ہمیں

علی عمران
11-23-2010, 05:14 PM
واہ بہت خوب راجہ صاحب...............

صباحت
12-02-2010, 01:01 PM
وہ اگر غیر نہ سمجھے تو کوئی بات کریں
دلِ ناداں سے بہت سی ہیں شکایات ہمیں

واہ واہ.... بہت خوب.......

راجہ صاحب
12-02-2010, 02:07 PM
تمام احباب کا شکریہ

تانیہ
12-04-2010, 10:15 PM
بہت خوب انتخاب ہے واہ