PDA

View Full Version : پاکستان توانائی بحران اور امریکی جاری کوششیں



tashfin28
08-08-2012, 06:27 PM
پاکستان توانائی بحران اور امریکی جاری کوششیں


اس وقت امريکہ کے تعاون سے پاکستان میں جاری توانائی کے مختلف منصوبوں کی کچھ تفصيل منسلک لنک پر موجود ہے جو اس وقت تکميل کے مختلف مراحل ميں ہيں۔ اس غلط تاثر کے برعکس کہ امريکی امداد صرف پاکستان کے خواص اور پراثر طبقے تک ہی محدود رہتی ہے، ان منصوبوں کا براہ راست فائدہ پاکستان کے عام لوگوں کو ہو گا۔


http://www.keepandshare.com/doc/2083235/07-19-2010-u-s-government-signature-energy-program-for-pakistan-phases-i-ii-pdf-july-20-20?da=y&dnad=y


تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

pervaz khan
08-08-2012, 08:24 PM
نام تو آپ کا اسلامی ہے مگر آپ کے مراسلے پڑھ کر شک سا ہو گیا ہے۔آپ ہی بتا دیں کہ آپ واقعی مسلمان ہیں یا صرف نام کی آڑ میں ہمیں بےوقوف بنا رہے ہیں۔آپ کا تعلق کس ملک سے ہے۔کیا آپ سی آئی اے کے شعبے ۔وین ہارٹ اینڈ ماہنڈ(win heart and mind of the people) کے لئے کام کرتے ہیں۔یا شاید آپ ہمیں واقعی بےوقوف سمجھتے ہیں۔ امریکی کسی کو ایک مٹھی مٹی کی مفت نہیں دیتےاور آپ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ نے کروڑوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبے پاکستان میں شروع کیے ہوئے ہیں۔
اور آپ جیسے ناموں والے لوگ اپنی سازشوں پر پردہ ڈالنے کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔

گلاب خان
08-08-2012, 08:32 PM
بھت خوب دوسط درست کھا آپ نے یے نام مسلمانو کا رکھ کر اپنے آقا امریکا کے لیے کام کر رھا ہے

pervaz khan
08-08-2012, 08:42 PM
پاکستان میں جو بھی بحران ہیں وہ سب امریکہ کی وجہ سے ہیں۔اور جو دہشت گردی ہو رہی ہے ۔اس کی پشت پناہی امریکہ اور بھارت کر رہے ہیں۔تاشفین صاحب کیا آپ بھارتی ہیں یا اسرائیلی۔سچ سچ بتائیں۔

گلاب خان
08-08-2012, 09:17 PM
ھھھھھھھھھھھھھا یے کیا سچ بتاے گا بھلا کبھی چور بھی خد کا بتاے گا مے چور ہو اتنا انصاف وہ بھی امریکی اجنٹ سچ بول دے نا ممکن بلکل نا ممکن ان سے سچای کی امید رکھنا

انجم رشید
08-08-2012, 09:48 PM
السلام علیکم ۔
خان بھای یہ امریکن سٹیٹ ڈیپارمنٹ ہیں اور اس کام کی ان کو امریکہ تنخواہ دیتا ہے یہ لوگ مختلف اردو فورم پر آپ کو نظر آیں گے اب یہ مسلم ہیں یا نہیں یہ بات تو یہ ہی بتا سکتے ہیں لیکن یہ بات ضرور ہے کہ یہ امریکی حکومت کے ملازم ہیں جو کہ نیچے واضع لکھا ہوا ہے ۔
تاشفین جی پہلی بات تو یہ ہے کہ کیا آپ لوگ اپنی حکومت کو رپورٹ نہیں دیتے کہ پاکستانی قوم آپ کے ملک سے نفرت کرتی ہے اور آپ کو نہیں علم کہ ہمیں آپ کی امداد نہیں چاہیے ۔
کیا آپ کی حکومت توانای کے مسلے میں واقع ہی مخلص ہے اگر ہے تو پھر آپ کی حکومت ہمیں ایران سے گیس کیوں نہیں لینے دیتی اور آپ نے بھارت سے اتنے کنڈیکٹ کیے ہیں توانای کے پاکستان سے کیوں نہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ہمیں صرف دیکھوا دیکھا رہے ہیں حقیقت میں آپ کی حکومت کچھ نہیں کر رہی بس آتے میں کچھ نمک ڈال رہی ہے وہ بھی اپنے مفاد کی خاظر اور نی ہی آپ کی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کا توانای کا بحران کا حل ہو کیوں کہ یہاں تک میں نے سوچا ہے آپ کی حکومت کے مفاد میں نہیں کہ پاکستان توانای کے بحران پر قابو پا لے ایک تو اس لیے کے اس سے پاکستان مظبوط ہوگا جو آپ کی حکومت کو کیسی طور پسند نہیں بلکہ آپ کے ملک کے مفاد میں نہیں دوسرا آپ کے ملک کو ایک اور نقصان ہو گا وہ نقصان یہ ہو گا کہ پاکستان نے اگر توانای کے بحران پر قابو پا لیا تو ظاہر ہے پاکستان تیل کم برامد کرے گا کیوں کہ تیل سپلای کرنے والی زیادہ تر کمپنیاں آپ کے ملک کی ہیں سو ظاہر ہے کہ آپ کا ملک نہیں چاہے گا کہ ان امریکی کمپنیوں کو نقصان ہو
پھر آپ کیسے مدد کر رہے ہیں
اور ایک بار پھر میں آپ کی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت نہیں پاکساتنی قوم چاہتی ہے کہ آپ ہمارے علاقے سے نکل جایں