PDA

View Full Version : ایک میسج کی اصل حقیقت



محمدداؤدالرحمن علی
08-10-2012, 09:50 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آج کل ایک میسج چل رہا ھے اور اس کو حدیث کی طرف منسوب کیاجارہا ھے

میسج کا متن یہ ھے

جو آدمی رمضان کے آخری عشرے میں (یعنی 21 رمضان سے 30 رمضان تک) 1 سلام کے ساتہ 4 رکعت ادا کرنے سے پچھلی تمام قضا نمازیں معاف ہو جاتی ہیں الحدیث

یہ میسج بالکل جھوٹ ھے اس طرح کی کوئ حدیث نہیں ھے

مسلم شریف کی حدیث

کسی شخص کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی بات کافی ھے کہ وہ ہر سنی ہوئ بات کو (تحقیق کے بغیر)آگے بیان کردے
بحوالہ: مسلم شریف
حدیث نمبر8
باب: تحقیق کے بغیر سنی ہوئ بات کرنے کی ممانعت
راوئ:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ

اس جھوٹی حدیث کو پہلانے سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں

انجم رشید
08-11-2012, 09:57 PM
السلام علیکم
میں ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں پلیز میری مدد کریں کیا ہم ٹھیک کرتے ہیں جو قران مجید کی آیتیں میسج کرتے ہیں ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ جس کو سینڈ کی ہیں وہ میسج ڈلیڈ کر دے گا یعنی آیت کو مٹا دے گا پلیز میری مدد کریں
شکریہ
وسلام

گلاب خان
08-11-2012, 10:36 PM
بھت شکریہ محمد داود صاحب انجم بھای جہاں تک میرے علم مے ہے قرآن کی آیات سینڈ کرنا اس کی بل لگا نا بلکل غلط ہے زیادھ تفصیل میں نھی جاتا دین کے حوالے سے جو میسج کیے جاتے ہیں اس میں ضروری نھی میسج کرنے والا مسلمان ہی ہو بیچ میں کافروں کی شرارت بھی ہو سکتی ہے انپڑھ لوگ اس کا بھت اثر لیتے ہیں اور وہ بھی دین کا کام سمجھ کر آگے سے آگے میسج بھیجتے ہیں میں یہ نھی کہتا سب کچھ غلط ہوتا ہے پر اس میں قادیانی اور بھت سے ایسے فرقے ہو گے جو غلط بات جھوٹی حدیث من گھڑت باتیں دوسروں تک پہنچا تے ہیں اس میں کافی حد تک وہ لوگ فایدھ اٹھا رھے ہیں کم علم لوگ اس سےمار کھا رھے ہیں ہمیں دین پر چلنے اور سمجھنے کے لیے میسج کی ضرورت نھی ۔ قرآن ہے پیارے نبی کی سنت ان کی زندگی پوری راھ عمل کے لیے کافی ہے ہم شارٹ کٹ کے چکروں میں دین سے بھت دور ہو گے ہیں اگر ہم صحیح طریقے سے دین کو سمجھیں اس پر چلیں تو بھت آسان ہے دین پر چلنا عمل کرناخیر یے موضوع تو ختم نھی ہو گا میں شاید بات پوری طرح نھی سمجھا پاوں گا بس اپنی ناقص عقل کے مطابق لکھ دیا۔

محمدداؤدالرحمن علی
08-12-2012, 01:50 PM
گلاب خان صاحب اور انجم رشید صاحب آپ کا بھت بھت شکریہ

انجم صاحب آپ نے بھت اچھا سوال کیا میں گلاب خان صاحب کی بات سے اتفاق کروں گا آج کل ایک پر فتن دور ھے کفار ہمارے سر پر ھے کفار قر آن اور اسلام کو ختم کرنے کے در پے ہیں میں ایک علماء گھرانے کا آدمی ہوں اور خود بھی حافظ ہوں اور عالم کا کورس شروع کیا ھے آپ یقین کریں جب مجھے حدیث کا قر آن پاک کے میسج آتے ہیں اکثر ان میں ایسی باتیں ہوتی ہیں جو نہ قر آن میں ہیں اور نہ حدیث میں ہیں آج کل کفار نے ایسے میسج چلائے ہیں اگلا آدمی اس پر یقین کرکے عمل شروع کر دیتا ھے وہ شاید یہ سوچ رہا ہوتا ھے کہ میں نیکی کے راستے پر ہوں لیکن حقیقت میں وہ شیطان کے راستے پر چل رہا ہوتا ھے صرف لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ھے اور ان کو شیطان کے راستے پر لگایا جا رہا ھے اور آج کا ہمارا مسلمان بڑی خوش اسلوبی سے اس کے پیچھے چل رہا ھے اور ایسے میسج جب آپ کے پاس آئیں تو مہر بانی کرکے پہلے کسی عالم یا مفتی سے تصدیق کرائیں پہر عمل کریں

باقی جو باتیں گلاب خان صاحب نے کی ہیں میں ان کی تائید کرتا ہوں

بےلگام
08-12-2012, 08:14 PM
بہت اچھے جناب

نگار
08-24-2012, 11:07 PM
جزاک اللہ