PDA

View Full Version : ہمت اور محنت کا پھل ملتا ہے۔ محسن علی



بےباک
08-13-2012, 05:56 PM
محسن علی ایک محنتی لڑکا ۔غریب لیکن باہمت اور بلند حوصلہ
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120812/Sub_Images/1101594049-1.jpg
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120812/Sub_Images/1101594048-1.gif
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120813/Sub_Images/1101594843-1.gif
http://ummat.com.pk/story/wp-content/uploads/2012/08/120813-s4.gif
http://ummat.com.pk/story/wp-content/uploads/2012/08/120813-s4a.gif
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120812/Sub_Images/1101594045-1.jpg
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120812/Sub_Images/1101594045-2.gif

بےباک
08-13-2012, 05:57 PM
تنور پر روٹی لگانے والے نے بے اے میں ٹاپ کرکے میٹرک فیل صدر کو مات دے دی

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی 2012 ءکے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بی ایس سی میں طالبات اور بی اے میں پرائیویٹ امیدوار بازی لے گئے۔ تندور پر روٹیاں لگانے والے پرائیویٹ امیدوار نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جامعہ پنجاب کے تحت بی اے بی ایس سی کے امتحانات میں ایک لاکھ 43 ہزار 750 طلبہ نے حصہ لیا،کامیابی کا تناسب 59.78فیصد رہا مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حافظ آباد کے طالب علم محسن علی نے 688 نمبر کے ساتھ حاصل کی، دوسری پوزیشن پنجاب کالج آف سائنس لاہور کی طالبہ ثانیہ ریاض نے 686 نمبروں کے ساتھ اور تیسری پوزیشن شاہدرہ کی کنول لطیف نے 668 نمبر لے کر حاصل کی۔ بی ایس سی میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ پہلی پوزیشن پنجاب کالج آف سائنس فیروپورروڈ لاہور کی ثانیہ ریاض نے حاصل کی، دوسری کوئین میری کالج لاہور کی سندس شہزادی 658 نمبر اور تیسری پنجاب کالج سول لائنز گوجرانوالہ کی سنیلہ نے 655 نمبر کے ساتھ حاصل کی ۔ بی اے میں محمد محسن علی اول، شاہدرہ کی کنول لطیف دوم جبکہ حافظ آباد کی مقدس شہباز اور شاہدرہ کی ماریہ انعم 661 نمبر کے ساتھ سوم رہیں۔ بی اے میں امیدواروں کی کامیابی کاتناسب58.53 اور بی ایس سی میں کامیابی کاتناسب61.04 رہا۔ پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد محسن کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی خبر سن کر محمد محسن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ محمد محسن نے کہا کہ وہ ایم اے میں سخت محنت کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کریں گے اور وزیر اعلیٰ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں گا۔ شہبازشریف نے بی اے کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کنول لطیف کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جیا موسیٰ شاہدرہ کی کنول لطیف نے وزیراعلیٰ سے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے مدد کی اپیل کی تھی۔

بےباک
08-14-2012, 04:31 AM
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120814/Sub_Images/1101595442-1.jpg
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120814/Sub_Images/1101595442-2.gif

بےباک
08-14-2012, 04:33 AM
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120814/Sub_Images/1101595443-1.jpg

http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120814/Sub_Images/1101595435-1.gif

بےباک
08-19-2012, 11:32 AM
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120819/Sub_Images/1101599035-1.jpg
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120819/Sub_Images/1101599034-1.jpg
http://express.com.pk/images/NP_LHE/20120819/Sub_Images/1101599034-2.gif

pervaz khan
08-19-2012, 11:48 AM
وعلیکم السلام

اذان
08-19-2012, 12:30 PM
بہت ہی اچھا لگا دیکھ کر جب شہباز شریف اس کو آشیانہ سکیم کی چابیاں دے رہا تھا
اللہ تعالی نے اسکی محنت کا اسے پھل دیا ہے
ویری نائس

تانیہ
09-29-2012, 09:55 PM
بہت بہت خوشی ہوئی
واقعی ہمت و محنت کا پھل ملتا ہے

انجینئرفانی
10-06-2012, 08:02 PM
زبردست۔
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔