PDA

View Full Version : ممکن ہو آپ سے تو بھلا دیجئے مجھے



گلاب خان
08-14-2012, 04:43 AM
ممکن ہو آپ سے تو بھلا دیجئے مجھے
پتھر پہ ہوں لکیر مٹا دیجئے مجھے
ہر روز مجھ سے تازہ شکائت ہے آپ کو
میں کیا ہوں’ ایک بار بتا دیجئے مجھے
میرے سوا بھی ہے کوئی موضوع گفتگو
اپنا بھی کوئی رنگ دکھا دیجئے مجھے
میں کیا ہوں کس جگہ ہوں’ مجھے کچھ خبر نہیں
ہیں آپ کتنی دور صدا دیجئے مجھے
کی میں نے اپنے زخم کی تشہیر جا بجا
میں مانتا ہوں جرم’ سزا دیجئے مجھے
شب بھر کِرن کِرن کو ترسنے سے فائدہ؟
ہے تیرگی تو آگ لگا دیجئے مجھے
شہزادؔ یوں تو شعلہئ جاں سرد ہوچکا
لیکن سلگ اُٹھوں تو ہوا دیجئے مجھے

نگار
08-14-2012, 08:55 AM
ممکن ہو آپ سے تو بھلا دیجئے مجھے
پتھر پہ ہوں لکیر مٹا دیجئے مجھے

ہر روز مجھ سے تازہ شکائت ہے آپ کو
میں کیا ہوں’ ایک بار بتا دیجئے مجھے

شب بھر کِرن کِرن کو ترسنے سے فائدہ؟
ہے تیرگی تو آگ لگا دیجئے مجھے


واہ بے مثال شاعری آپ نے ارسال کی ، بہت خوب

شکریہ