PDA

View Full Version : وفا کے باب میں الزامِ عاشقی نہ لیا



گلاب خان
08-14-2012, 05:00 PM
وفا کے باب میں الزامِ عاشقی نہ لیا
کہ تیری بات بھی کی اور تیرا نام بھی نہ لیا

خوشا وہ لوگ کہ محرومِ التفات رہے
ترے کرم کو بہ اندازِ سادگی نہ لیا

تمہارے بعد کئی ہاتھ دل کی سمت بڑھے
ہزار شکر گریباں کو ہم نے سی نہ لیا

تمام مستی و تشنہ لبی کے ہنگامے
کسی نے سنگ اٹھایا کسی نے مینا لیا

فراز ظلم ہے اتنی خود اعتمادی بھی
کہ رات بھی تھی اندھیری چراغ بھی نہ لیا

نگار
08-15-2012, 02:56 AM
فراز ظلم ہے اتنی خود اعتمادی بھی
کہ رات بھی تھی اندھیری چراغ بھی نہ لیا



واہ بہت خوبصورت شکریہ

بےلگام
08-15-2012, 06:42 AM
بہت خؤب جناب کیا بات ہے