PDA

View Full Version : عید لائی ہے پیامِ سرخوشی سب کے لئے



گلاب خان
08-18-2012, 11:25 PM
:roseanimr:

عید لائی ہے پیامِ سرخوشی سب کے لئے
ہے جو شمعِ زندگی کی روشنی سب کے لئے
آئیے مل کر منائیں جشنِ عیدالفطر آج
ہے یہ جشنِ امن و صُلح و آشتی سب کے لئے
ماہِ رمضاں کا ہے اک انعام یہ عیدِ سعید
جس کی ہے ہرشخص سے وابستگی سب کے لئے
روشنی کا ہر طرف ہے ایک منظر دلفریب
ضوفشاں ہے عید کی جلوہ گری سب کے لئے
دوستی اور دشمنی کی قید سے قطعِ نظر
بھیجتے ہیں سب پیامِ دوستی سب کے لئے
سربسجدہ ہیں سبھی شاہ و گدا رب کے حضور
ہے سبھی کی یہ تمنائے دلی سب کے لئے
ہو اصولِ زندگی سب کا بقائے باہمی
ہو گشادہ شاہراہِ زندگی سب کے لئے
مذہب و ملت نہ اب حایل ہو اِس کے درمیاں
خیرخواہِ آدمی ہو آدمی سب کے لئے
ہو بفیضانِ خدا و رحمت الللعٰلمیں
نظمِ برقیؔ یہ سرودِ سرمدی سب کے لئے

طارق راحیل
08-20-2012, 02:36 PM
http://urdulook.info/portal/attachment.php?aid=648