PDA

View Full Version : عید مبارک



گلاب خان
08-19-2012, 02:15 AM
:roseanimr::th_smile:
' جان ! اس دفعہ عید ہلکی پھلکی، دلچسپ اور مفید ہونی چاھیے.' بیگم صاحبہ بولیں.
'کیا ؟ بیگم صاحبہ ابھی تو روزے ختم بھی نہیں ہوے ہیں ، آپ نے سحریاں افطاریاں اتنی ہلکی پھلکی کروائیں اب عید توکم از کم چٹخارےدار کھٹ مٹھی هو. مفید کیا؟ سب مہمانوں کو گاؤزبان، تخمِ بادام و چار مغز کا مربہ توت کے ساتھ کھلا دیں!' شیرجان حسبِ عادت بولا.
'جب دیکھو فضول بولے گا، اسی لئے تو کبھی بڑا آدمی نہیں بن سکتا' بیگم ممتاز نے جھجھلا کر کہا.
'لو جی ابھی دودن پہلےہی میری دادی اماں کہہ رہی تھی میرا شیرو اتنا بڑا ھو گیا'
'اچھا باتیں ہی بناتا رہے گا، آج آٹھائیسواں روزہ ھو گیا، پتہ ہے ممتاز نے عید پر اس دفعہ سارے خاندان والوں کو بلایا ہوا ہے. اتنا کام کرنا ہے .اوریہ کامران اور کرن دو گھنٹے سے شاپنگ کے لئے گے ہوۓ ہیں ابھی تک واپس نہیں آے.'
'صاحب کو تو خدا سمجھے پورے ٹببر کو بلا لیا اور خدمتوں کے لئےایک میری معصوم جان. آ جایئں گیں یاجوج ماجوج دس دس روپے عیدی دے کر سارا دن بیل کی طرح کام کروانے، شیر جان چاۓ، جان استری، جان مالش کر دو، جان برتن نہیں دھلے... میرا حساب کر دیں جی، میں جا رہا ہوں...'
( تڑاخ...!!!) 'ہاے مر گیا!' ( تڑاخ...!!!) 'ہاے مر گیا! 'ہاے مر گیا!'
'ہاں بھئی اور کتنا حساب رہ گیا؟ آج میں تیرا سارا حساب برابر کرتا ہوں.' ممتاز صاحب نے پھر چھڑی لہرائی. جمعتہ الوداع پر جلدی چھٹی هو گئی تھی اور صاحب نے شیر جان کی گفتگو سن لی تھی.
'نہیں صاحب جی! پوراھو گیا، بلکل پورا ھو گیا! ( کمبخت آفس والے رمضان میں اتنی جلدی چھوڑ دیتے ہیں) "
'کیا بولا؟
'کچھ نہیں صاحب جی! میں افطاری بنانے جا رہا ہوں.'
' بچے کہاں ہیں؟ ... اور بےغم صاحبہ آپ بلکل ٹھنڈ کریں، عید کے دن مری پکنک کے لئے ریسٹ ہاؤس بک کروا آیا ہوں تمام خاندان جاے گا اور اس نالائق جان کو یہاں ہی چھوڑ کر جایئں گیں. سارا دن چارپائی توڑتا ہے، جب بھی کام کی ضرورت هو نوکری چھوڑنے کی دھمکی دیتا ہے.'
'بچے عید کی شاپنگ کے لئے گئے ہیں ، کامران کو تو کوئی کُرتا شلوار پسند ہی نہیں آتا میں نے ساتھ جانے سے انکار کر دیا، روزے میں اتنی ہمت نہیں کے بازاربازار گھومتی پھروں. بہن بھائی گئے ہیں. آپ نے بہت اچھا کیا بکنگ کروا لی، گھر پر اتنے خاندان والوں کو سنبھالنا مشکل ہے.اور جان کو تو لے کرجانا ہے، اس کے بغیر تو بچوں نے بھی نہیں جانا.'
'ہاں جی آجکل بچوں کے نخرے، ہمارے ابّاجی تو جو کپڑا لے آتے ہم بصد شکریہ اس میں فٹ ھو جاتے. خیر ان کے ہنسنے کھیلنے کے دن ہیں مزے کریں ورنہ بیگم آپ کی طرح خشک طبع ھو جائیں گیں'
'اچھا تو اپنی چنچل نازیہ کے ساتھ ہی عید کریں آفس میں، میں خشک ہوں تو...'
'ارے اتنی جلدی غصّہ ... تھوکو! روزہ خراب ہوتا ہے'
-------------------------------------------------------------------------------------------
٢٩ویں روزے کو سب خاندان والے ممتاز صاحب کے گھر پہنچ چکے تھے.
'اے خدا! صدر صاحب نے بھی اس بار ٢٩ کی عید پر ہی پیسہ لگایا ھو، میرا پانچ سو بھی پانچ ہزار بنے. آمین.' شیر جان افطار کے بعد دعا مانگ رہا تھا.
'شیر جان یہ کیا اول فول بول رہے ھو. دیکھو چھت پر چاند ہوا یا نہیں'. صاحب نے ڈانٹا.
'اچھا جی!' ... شیر جان چھت پر گیا (کہاں گیا میرا چاند؟ ... پھر وعدہ خلافی! چوڑیاں بھی دیں اور جوڑا بھی اور پھر بھی دیدار نہیں) ... پارو! ... پارو! ... (ارے یہ تو ساتھ والی خالہ خود ہی آ رہی ہیں. پارو تولگتا ہے کرا گئی ہاکی- بھاگ بیٹا!).تھوڑی دیر میں اعلان هوگیا...''چاند ھو گیا!" ''چاند ھو گیا!" شیر جان سب کو بتا رہا تھا. 'شکر ہے مولا مجھ غریب کی بھی سن لی.'
ہر طرف موبائل کی گھنٹیاں بجنا شروع ھوگئیں- 'چاند رات مبارک' 'عید مبارک' کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا. ہر چہرہ خوشی سے دمک اٹھا.
------------------------------------------------------
اور ناظرین و قارئین یقین کرو میں نے پورے خاندان کا زبردست مری ٹریپ لگوانا تھا- مفید اور مثبت سوچ کے لئے ممتاز صاحب کی جذباتی تقریر بھوربن میں. جس کے بعد سب نے غریبوں کی دل کھول کر امداد کرنی تھی ... مگر افسوس کے کل افطاری میں ایک کزن سے مجھے زبردست فلو لگ گیا اور ابھی سحری کے بعد 'آچھو، آچھو' کا نا ختم ہونے والا سلسلہ لگا ہوا ہے. ہلکا ہلکا سرور ہے یعنی بخار اور آج افطاری پر مہمان بھی آ رہے ہیں. خریداری کی لمبی لسٹ ہے اس لئے ابھی سونا ضروری هو گیا. اپنی دواؤں میں یاد رکھیں... او سوری.. اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. عید کو زبردست انجوائے کریں. یاد رکھیں عید منانے سے منتی ہے، خوشیاں بانٹیں، ورنہ ٹوٹے گلّک ورگا منہ بنا کر پھرنا بہت آسان ہے. اس ... اس ... ل ل.. لچھو!! ... اس لئے ... آ ...آ ...آچھو! ... ٹھیک ہے جی تمام ... تمام دوستوں کو عی ... عی ...عید! ... مبا... مباچھووو!!! ... عید مبارک!!!
:th_smile:

عبادت
08-19-2012, 09:54 AM
اسلام علیکم

واہ جی واہ کیا عید منائی ویر نے ھاھاھاھاھاھاھاھ
اپ کو بھی ڈھیر ساری عید مبارک

pervaz khan
08-19-2012, 11:15 AM
وعلیکم السلام

اذان
08-19-2012, 11:22 AM
http://urdulook.info/imagehost/?di=D2SGhttp://urdulook.info/imagehost/?di=D2SGhttp://urdulook.info/imagehost/?di=D2SGhttp://urdulook.info/imagehost/?di=D2SGhttp://urdulook.info/imagehost/?di=D2SG
http://urdulook.info/imagehost/?di=Y4RDhttp://urdulook.info/imagehost/?di=Y4RD
http://urdulook.info/imagehost/?di=6T9Y

گلاب خان
08-21-2012, 05:41 PM
بھت شکریہ عبادت ویر آپ تو غایب ہی ہو گے کدھر ہو شکریہ ازان بھای