PDA

View Full Version : اگرمرزا عادل نزیر صاحب 6 ماہ کے لیےپاکستان کا وزیر اعظم بن جائے ؟؟؟؟



اذان
08-28-2012, 04:55 AM
مرزا عادل نزیر صاحب اگر آپ کو6 ماہ کے لیے پاکستان کاوزیر اعظم بنا دیا جائے ؟؟
تو آپ پاکستان کی بہتری کے لیے سب سے پہلے کیا کریں گے۔۔۔۔۔
پوری دنیا کوعلم ہے کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے مسائل کا چیلنج ہے
مہنگائی بیروز گاری بجلی تیل گیس چینی پانی تعلیم یہ سب چیزیں حاصل کرنا ، ناممکن ہو گیا
کرپٹ حکمران اورکرپٹ مافیاچاروں صوبے میں پھیلا ہے
اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے
آپ کو اگر صرف 6 ماہ کی حکومت مل جائے ۔۔۔؟؟؟؟
تو آپ کا مشن کیا ہو گا
اپنے دوستوں سے رائے لے سکتے ہیں
آپ دس دن تک کچھ بھی لکھ سکتے ہیں
اس کے بعد آپ دوسرے وزیر کا لاءعمل دیکھے گے

سیما
08-28-2012, 12:41 PM
السلام علیکم
مجھے تو نہیں پتہ عادل بھائی کیا جواب دیتے ہیں ، مگر ہاں کچھ اور کرے یا نہ کرے مگر راتوں رات شہرت ضرور دے سکتے ہیں :290:

نگار
08-28-2012, 03:05 PM
اگر عادل کی نیت صاف ہوگی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا اور
اگر زرداری والی ہے تو پھر اللہ ہی حافظ

اذان
08-29-2012, 06:48 PM
مرزا جی کہا چلے گئے ہو ؟؟؟؟
ھاھاھاھاھا۔۔۔۔
کہیں ان حکمرانوں کو دیکھ کر آپ غائب تو نہیں ہو گئے ؟؟
یہ حکمران عوام کے دوست نہیں اسلیے عوام ان سےنفرت کرتے ہیں ۔
اس کی نشانی آپ کے سامنے ہے
http://urdulook.info/imagehost/?di=5LBB

نگار
08-29-2012, 11:28 PM
عادل بھی شائد ان میں ہوں
ذرا غور سے دیکھنا پڑے گا
بہت شکریہ
ہاہاہاہاہہاہاہاہہاہا

بےلگام
08-30-2012, 01:09 AM
میں جناب صدر بناہوًں تو وزیروں سے پوچھ رہا ہوں کیا کیا جائے ۔
اب اپنے آپ تو کچھ نہیں کرنا۔

اذان
08-30-2012, 01:46 AM
سب سے بڑے وزیر تو آپ ہے پھر کس وزیر کے پیچھے لگ گئےہو
یار کہی مروا نہ دینا کچھ ملک کی خاطر اپنے بیان جاری کرو

بےلگام
08-30-2012, 01:48 AM
آپ جو جواب ملے گا نا اب سپرنکورٹ سے بھی تو بچنا ہے نا پھر ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہہاہاہا ہا

انجم رشید
08-30-2012, 10:48 AM
میں انتظار میں تھا کہ جناب وزیر اعظم مرزا عادل نزیر صاحب وزیر اعظم بننے کے بعد کیا بیان دیتے ہیں لیکن یہ بھی دوسروں کی طرح سیاسی بیان دے گیا اب کیا بنے گا
ویسے میں سیما جی سے متفق ہو کہ ملک کا کچھ بنے جا نہ بنے ملک مشہور ضرور ہو جاے گا

نگار
08-30-2012, 02:55 PM
اور کچھ بنے یا بنے لیکن دماغی ہسپتال ضرور بننے شروع ہو جائینگے

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

انجم رشید
08-30-2012, 03:43 PM
اور کچھ بنے یا بنے لیکن دماغی ہسپتال ضرور بننے شروع ہو جائینگے

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا


ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ ھھھھھھھھھھھھھھھھھا بہت خوب کہا آپ نے

نگار
08-30-2012, 03:54 PM
ہاں نا
آخر جب عوام اتنے ہی بدنصیب ہو جائینگے تو پھر تو عادل پر ہم سب کا حق بنتا ہے کہ ہمیں
روٹی کپڑا اور مکان نہیں چاہیئے بس ہمارا نعرہ ہر شہر میں ایک مینٹل ہسپتال بننا چاہیئے

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہ اہاہا

انجم رشید
08-31-2012, 10:34 AM
پھر ایسا کرتے ہیں کہ کوئی نیو نعرے ایجاد کرتے ہیں اپنے عادل کے لیے
جیسے پرانا نعرہ ہے عادل ساڈا شیر اے باقی ہیر پھیر اے
اک پاگل خانے کا سوال ہے بابا

اذان
09-01-2012, 04:12 AM
بہت ہی حیرت اور افسوس کی بات ہے کہ عادل صاحب نام کے ہی عادل نکلے
ہم نے سوچا کچھ عادل کو موقع دیکر ملک کو ایک اچھا سا میسج دیا جائے
لیکن عادل کے جزبات سوئے ہوے ہی نطر آرہے ہے
مجھے تو بہت دکھ ہوا جو ملک کی خاطر کچھ نہیں کر سکتا
یا لکھ نہیں سکتا وہ اپنی خاطر کیا کرے گا ۔۔۔؟؟؟
خیر کچھ دن باقی ہے ہم وہ بھی صبر سے گزار لیتے ہیں
اس کے بعدکوئی نئے وزیر کو چانس دینگے۔۔۔۔

بےلگام
09-01-2012, 04:15 AM
کل جواب مل جاے گا ان شااللہ آپ بے فکررہو آجکل میرا موڈ آف سا تھا کچھ اس لیے جواب نہیں دے سکا اور اصل بات یہ بھی ہے کے مجھے سیاست میں شوق نہیں بہت نفرت ہے سیاست سے اس لیے خیر کل ان شاءاللہ آپ کو جواب ملے گا

بےلگام
09-01-2012, 07:25 PM
میں نے آتے ہی سب رشوت لینے ولوں کو روڈ کے وشکار کھڑا کر کے گولی سے آرڈر دوں گا ،یہ پہلا کام ہو گا۔
دوسرا اچھے لوگوں کی جو قدر نہیں کرتے ان کو بھی گولی کا آڈرر دوں گا۔ جو چھوٹے بڑے کی تمیز نہیں کرتے ۔۔
آتے ہی غریبوں کے لیے کھانے پینے کا مفت انتظام کروں ایسا کے جب بھی کہیں جائیں تو ان کو کھانا کھانے کو مفت میں ملے ۔ تاکے وہ دعاے دے سکے ، کہ عادل نذیر مزید دس سال حکومت کرے

انجم رشید
09-02-2012, 04:47 PM
واہ کیپٹن جی یہ ہوئی نہ بات واقع ہی سب سے پہلے رشوت خوروں کو گولی مارنی چاہیے پھر ان کو جو اچھے لوگوں کی قدر نہیں کرتے بڑوں کی عزت نہیں کرتا ان کو بھی گولی کا آرڈر دے دیں ( ویسے میں ڈر گیا ہوں کہیں آپ مجھے نمبر دو والے لوگوں میں شامل نہ کر دیں میں تو آپ کا قدر دان ہوں مجھے بچایئے )
اور روٹی ہی نہیں روٹی کپڑا اور مکان وافر مقدار میں دیں ہر کیسی کے پاس روٹی ہو کپڑا ہو اپنا مکان ہو واہ جی واہ کیا بات ہے ہمارے عادل کی
عادل ساڈا شیر ہے باقی ہیر پھیر ہے

بےلگام
09-03-2012, 04:38 AM
عادل شیر اے پر پوشلوں بغیرے

اذان
09-04-2012, 03:37 AM
میں اتے ہی سب رشفت لینے ولوں کو روڑ کے وشکار کھڑا کرکے گولی سے اڈادوں پہلا کام
دوسرا اچھے لوگوں کی قدر نہیں کرتے ان کو بھی گولی کا آڈر دے توں جو جو چھوٹے بڑے کی تمیز نہیں کرتے
اتے ہی غریبوں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کروں ایسا کے جب بھی کہی جاے تو ان کو کھانا کھانے کو میلے مفت میں تاکے وہ دعاے دے سکے

واہ جی واہ آپ سب کچھ کیسے کریں گے ؟؟کیونکہ آپ سے بڑےمگر مچھ پہلے ہی موجود ہے جو گولیاں چلاناتو دورکی بات ہے وہ تو ڈراؤن مزائل چلوا رہے ہے اور آپ کی طرح روٹی کپڑا مکان دینے کا نعرہ لگا کر سب کچھ غریب عوام سے چھین رہے ہیں اس میں نیا انقلاب کہا ہے جناب ؟؟ جس سے عوام کو سکون ملے گا
لگتا اگر آپ نے کچھ نہ کیا ؟ تو آپ بھی موجودہ حکمرانوں کی لسٹ میں ہونگے

بےلگام
09-04-2012, 03:56 AM
ایک بار مجھے کرسی تو دے کر دیکھو میں دیکھنا کیا کرتا ہوں

اذان
09-04-2012, 04:09 AM
ایک بندہ نجومی کے پاس گیا اور کہنے لگا کچھ ایسا تعویذ دیں کہ میں وزیر بن جاؤں ۔
نجومی کہنے لگا تیرا دماغ خراب ہے اب وزیر بنے گا جب کے دو تین ماہ بعد الیکشن ہونے والے ہیں
اتنی دیر وزیر بن کر کیا کرو گے
بندہ کہنے لگا تم دو تین ماہ کی بات کررہے ہو مجھے تو دوتین دن کے لیےہی وزیر بنا دو دیکھو پھر کیا کرتا ہوں ۔
مرزا جی مجھے آپ کی سمجھ آ گئی ہے
آپ کی نیت سیم زرداری جیسی صاف لگ رہی ہے

بےلگام
09-04-2012, 05:48 AM
ھھھھھھھھھھ یہ آخر کار ہی ہونا تھا اچھا تھا میں جواب ہی نا دتا ھھھھھھھا

اذان
09-04-2012, 09:54 AM
ھھھھھھھھھھ یہ آخر کار ہی ہونا تھا اچھا تھا میں جواب ہی نا دتا ھھھھھھھا

بہت شکریہ جناب کیپٹن صاحب۔۔
عادل جی جواب دیکر بھی آپ نے ہمارے لیے کونسا میسج دیا ۔
پیارےبھائی
میں نے دیکھناتھا۔ آپ ملک کے لیے کیا جزبات رکھتے ہیں۔۔
کہی آپ کےجزبات سوئے تو نہیں۔۔؟ جس کی وجہ سے آج ہمارا ملک بدعنوانیوں سے گھرا ہوا ہے
اگرآپ کے جزبات سوئے نہیں ۔لیکن جاگے بھی نہیں
خیر اللہ بہتر کرنے والا ہے
اپنے ملک کے لیے روزانہ ایک اچھا سا میسج دیا کرو۔۔ نگار جی کی طرح
بیشک گپ شپ بھی لگایا کرو لیکن ملک اور دین کی فکر رکھنا ضروری ہے
اسی میں ہماری بہتری ہے
اس لڑی میں اپنا ساتھ جاری رکھنا
بہت شکریہ
http://urdulook.info/imagehost/?di=LI1B

نگار
09-04-2012, 06:50 PM
اپنے مقصد تک پہنچانے کے لیے آپ نے بہت خوبصورت طریقہ اپنایا ہے
بہت بہت شکریہ ایک منفرد موضوع کو شروع کرنے کا
شکریہ

بےلگام
09-04-2012, 08:31 PM
سچ تو یہ ہے مجھے سیاست سے نفرت ہے

انجم رشید
09-04-2012, 10:44 PM
سچ تو یہ ہے مجھے سیاست سے نفرت ہے


عادل یار ہم نے الیکشن تھوڑی لڑنا ہے ایک دو جنریل ساتھ ملا کر مرشل لا لگوا کر آپ کو وزیر اعظم بنوا دینا ہے سیاست کو گولی ماریں

اذان
09-05-2012, 04:20 AM
سچ تو یہ ہے مجھے سیاست سے نفرت ہے

سچ یہ ہے کہ آپ کو اپنے ملک سے محبت نہیں
ورنہ کچھ نہ کچھ اپنے جزبات ظاہر ضرورکرتے ۔
اردومنظر فورم کے آپ پسندیدہ ترین اراکین ہے
اگر آپ کو سیاست نہیں آتی ۔۔؟؟
تو آپ اردومنظر فورم کےپسندیدہ ترین اراکین کیسے بن گئے۔۔؟؟
کیونکہ یہ سیاست کا نتیجہ ہے
ورنہ ایسا کیا فن آپ کے پاس ہے جو ہمارے پاس نہیں۔۔؟؟؟
مذید باتوں کا جواب دینا پڑے گا کیونکہ آپ وزارت کے امید وار ہے
ہو سکتا کچھ تلخ باتیں بھی ہو لیکن کسی بات کا غصہ نہیں کرنا ،،
بہت شکریہ
http://urdulook.info/imagehost/?di=7MBI

انجم رشید
09-05-2012, 11:56 AM
عادل کے لیے سوال نامہ میں تیار کرتا ہوں جواب عادل دے گا اس سے ہمیں پتہ چل جائے گا کہ عادل کا منشور کیا ہے یہ پاکستان کا صدر یا وزیر اعظم بن کر کیا کریں گے
1 پاکستان کا قرض کیسے اتاریں گے
2 یہ جو بجلی پانی گیس پٹرول کا بحران ہے ایسے کیسے حل کریں گے کبھی کبھی آٹے چینی پیاز آلو کا بھی بحران آجاتا ہے
3 یہ جو چور ڈاکو ہیں جو ملک کا اور قوم کا پیسہ لوٹ رہے ہیں خواہ سیاست دان ہیں یا بیرو کریٹ ان کا کیا کریں گے
4 جو عام چوریاں ڈاکے پڑ رہے ہیں ان کا کیا حل ہے
5 یہ لوگ جو لڑکیوں کے کان ناک کاٹ دیتے ہیں یا تیزاب پھینک دیتے ہیں ان کا کیا حل کریں گے
6 جو منڈے لڑکیوں کے ساتھ مزاق کرتے ہیں ان کا کیا حل ہے کیا سزا دیں گے ان کو
7 کیا قاتلوں کو سر عام پھانسی دیں گے
8 دہشت گردوں کا کیا کیا جائے گا
اور بھی بہت سوال ہیں پہلے ان سوالوں کا ھواب دیں اگر آپ نے ان سوالوں کا سہی جواب دیا تو میرا ووٹ عادل کا ہے
مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا

اذان
09-09-2012, 04:10 AM
عادل سے کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی اس کی عادت اگر زرداری سے نہیں ملتی لیکن ارادے سیم ہی لگتے ہے مجھے
بہتر حل یہی ہےاپنے ملک کو بہرانوں سے بچانے کے لیے کسی دوسرے ممبر کو یہ عودہ دیا جائے آپ دوستوں کی رائے سے کسی دوسرے ممبر کا انتخاب ہونا چاہیے تو پلیز اپنی قیمتی رائے دیکرنئے ممبر کا انتخاب کریں شکریہ
میری رائے نگار صاحب کے لیے ہے کیونکہ نگار صاحب اپنے ملک کے لیے بہت جزبہ رکھتے ہیں
اورپلیز آپ کی بھی اپنے ملک کے لیے بہت زیادہ زمیداریاں ہے
اس لیے اپنے مشورے ضرور شئیر کریں
شکریہ

اذان
09-10-2012, 03:45 AM
نگار صاحب اگر آپ کو6 ماہ کے لیے پاکستان کاوزیر اعظم بنا دیا جائے ؟؟
تو آپ پاکستان کی بہتری کے لیے سب سے پہلے کیا کریں گے۔۔۔۔۔
پوری دنیا کوعلم ہے کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے مسائل کا چیلنج ہے
مہنگائی بیروز گاری بجلی تیل گیس چینی پانی تعلیم یہ سب چیزیں حاصل کرنا ، ناممکن ہو گیا
کرپٹ حکمران اورکرپٹ مافیاچاروں صوبے میں پھیلا ہے
اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے
آپ کو اگر صرف 6 ماہ کی حکومت مل جائے ۔۔۔؟؟؟؟
تو آپ کا مشن کیا ہو گا
اپنے دوستوں سے رائے لے سکتے ہیں
آپ دس دن تک کچھ بھی لکھ سکتے ہیں
اس کے بعد آپ دوسرے وزیر کا لاءعمل دیکھے گے

نگار
09-10-2012, 01:05 PM
سیاست میں ہماری فیملی تقریبا آٹھ سال گزار چکی ہے ۔ اس لیے میں نے سیاست کو بہت قریب سے دیکھا ہے ۔
ہر کوئی اس خیال سے انصاف نہیں کرتا کہ جو اس سے پاور میں زیادہ ہے جب اس کو خیال نہیں تو میں کیا
کروں ۔ مطلب ہر انسان اپنا کیچڑ دوسروں پہ اُچھال کر مسئلہ رفع دفع کر دیتا ہے ۔
اس کی بنیادی وجہ ہے کہ اس عمارت کی بنیاد ہی غلط رکھی جاتی ہے ۔ قانون کو تو ہم اسلامی نام دے جاتے ہیں لیکن اس میں اسلام دور دور کو پھر نہیں دکھائی دیتا ۔ بس موقع ملا اور کود کو کروڑ پتی بنا ڈالا ۔ جتنے بھی سیاست دان سب کے سب جھوٹے ہیں ۔ کیونکہ حلال کمائی سے محل نہیں کھڑے ہوا کرتے ۔ اگر آپ واقعی
سچے ہو تو پھر آپ اُتنا ہی کماؤگے کہ بس گزر ہو سکے لیکن یہاں ایک معمولی آدمی سیاست میں آکر
راتوں رات امیر بن جاتا ہے ۔ وہ سب سے پہلے اپنی آسائیشوں کے پیچھے دوڑتا ہے ۔
سیاست اگر صحیح معنوں میں کوئی کرے گا تو اس کا بنیاد اسلام ہوگا ۔ اس میں اللہ کا خوف ہوگا ۔ کیونکہ دریا
کنارے اگر ایک کُتا بھی پیاس سے مر جائے تو آپ اس کے لیے بھی جواب دہ ہو ۔ اس کی بھی باز پُرس ہوگی ۔
اس لیے یہ کسی ایرے غیرے کا کام نہیں کہ آؤ کُرسی پر بیٹھ جاؤ اور لوگوں کے فیصلے کیا کرو ۔
اگر مجھے کوئی ایسا موقع ملا تو سب سے پہلے سیاست کے اصلی معنی کو سمجھنا ہوگا کہ کس کام پر اور کس
غلطی پہ کتنی پکڑ اللہ نے رکھی ہے ۔ پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا ۔ کیونکہ اگر میرے اپنے اخلاق ٹھیک نا ہونگے تو عوام پر میری بات کا کوئی اثر نا ہوگا وہ یہی سمجھے گا کہ یہ بھی کوئی بے ایمان ہی ہے اور لوٹ مار کر کے چلا جائے گا ۔
بنیادی اصول اسلام کے لانے ہونگے اس کے بعد کوشش یہ کی جائے گی کہ ملک عوام میں بھی اسلام کو پورا پورا داخل کیا جائے ۔ کیونکہ اللہ فرماتا ہے جب کسی قوم میں بداعمالی زیادہ ہو جائے تو میں اس پر ظالم بادشاہ کو مقرر کر دیتا ہوں تو یہ سب ہمارے ہی اعمال کا نتیجہ ہے جس سے آج ہم خود تنگ آ چکے ۔
اگر واقعی آپ ایک سچے مومن مسلمان ہیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کسی کے ہاتھوں آپ ذلیل ہو ۔ کوئی آپ کا حق مارے ، کوئی آپ کی عزت مجروح کرے ۔ کیونکہ جو اللہ کا ہوا تو پھر اللہ بھی اس کا ہوا ۔
تو اس میں بہت سارا غصہ عوام کا بھی ہے ۔ جیسا وہ کرینگے تو ٹھیک اسی طرح فیصلے بھی اللہ کے ہاں سے آیا کرینگے ۔
ایک سلامی ریاست وہ ہے جس میں اسلام کا بول بالا ہو ۔ جہاں انصاف ملے ، جہاں ہر ایک کی عزت محفوظ ہو ۔ جہاں چوری ڈکیتی نا ہو ۔ جہاں ظلم نا ہو ، جہاں طاقت کا اظہار صرف اور صرف اسلام کی فلاح کے لیے ہو ۔
اگر کسی کو وزیر یا کسی بھی عہدے کے نامزد کرنا ہو تو یہ نا دیکھا جائے کہ اس کے پاس کتنا پیسہ ، کتنی دولت ہے بلکہ یہ دیکھا جائے کہ اس شخص اسلام اور دین کے بارے میں کیسا ہے ۔ آیا جب آزان ہو تو یہ مسجد جاتا ہے یا کسی شراب خانے ۔ اس نے کبھی کسی کا حق مارا ہے یا دوسرے کی حق کے لیے لڑتا چلا آیا ہے ۔
اس نے کبھی زنا کی ہے یا دوسروں کی عزت کو اپنی عزت سمجھتا چلا آرہا ہے ۔ آیا یہ نماز سے جان چھڑا رہا ہے یا نماز کے ذریعے اپنی جان جہنم سے چھڑا رہا ہے ۔ اس کے عمل میں کتنی سچائی ۔
جو بھی اُصول اسلام نے رکھے ہیں کہ بھائی اسی اسی طرح سیاست ہوتی ہے ۔ یہ یہ کرو گے تو ٹھیک ورنہ
آپ کو بھی جہنم کا ایندھن بنا دیا جائے ۔ کسی قوم کی بادشاہت کرنا معمولی بات نہیں ۔ آپ بادشاہ ہے اب اللہ نے دیکھنا ہے کہ یہ میرے بندوں کے ساتھ کیا معاملہ کرتا ہے ۔
اگر کبھی مجھے موقع ملا تو میری یہی کوشش رہے گی کہ میں وہ نظام چلاؤں جو اللہ اور رسول صہ نے ہمارے لیے وضع کیا ہے ۔ یہ ملک سڑکیں اور پلازے بنانے سے کبھی ترقی نہیں کرے گا ۔ بلکہ جب اس کو اسلامی ریاست کا نام دیا گیا تو پھر تو صحیح معنوں میں اس کو امن کا گہوارہ بننا چاہیئے ۔
ہزار باتوں کی ایک بات کہ دین ہے تو امن بھی ہے ، انصاف بھی ہے ، یہ سب باتیں تو نصیب کی ہیں کہ کون کیا بنے گا ۔ حقیقت میں ہماری فیملی نے سیاست کو ہمیشہ کے لیے بائے بائے کہہ دیا تھا ۔ اس لیے میرا بھی اس سیاست میں کوئی شوق نہیں ۔ لیکن اگر کبھی ایسا واپس ہوا تو اللہ سے یہی دُعا ہوگی کہ میرے ساتھ نرمی اور انصاف والا معاملہ کرنا ۔ اور کبھی میرے قدم سچے فیصلہ کرنے میں نا ڈگمگانے دینا ۔ اور مجھے کسی بھی خوف میں نا گرفتار ہونے دینا کہ میں کسی ایک مسلمان کے حق میں غلطی نا کر بیٹھوں ۔
ایسا ہو تو ٹھیک ورنہ میری دُعا ہے کہ اگر میری نیت میں کھوٹ اور بے ایمانی ہے تو مجھے اس جگہ پہ نا بٹھایا جائے جس کے میں قابل نہیں ہوں ۔ آمین
باتیں بہت ہیں لیکن ساری ایک ساتھ لکھنا مشکل ہے ۔
بہت بہت شکریہ آپ سب کا

اذان
09-10-2012, 01:47 PM
ویری نائس بہت ہی زبردست آپ کی سوچ ہے آپ کی تحریر پڑ کر دل کو بہت اچھا لگا
آپ نے اپنے ملک کے لیے ایک بہت ہی اچھازبردست اسلامی میسج دیا بہت شکریہ جناب ۔۔
مزید انتطار رہے گا آپ کی رائے کا بہت خوب جزاک اللہ
میری طرف سے آپ کے لیئے
http://urdulook.info/imagehost/?di=CYCD
http://urdulook.info/imagehost/?di=2QLR
http://urdulook.info/imagehost/?di=Z4SI

آپ کی رائے نے میرے دل کی دھڑکن تیز کر دی بیشک ہاتھ رکھ کے دیکھ لیں
http://urdulook.info/imagehost/?di=06XV

pervaz khan
09-10-2012, 02:22 PM
بہت اچھی لڑی ہے۔شکریہ

بےباک
09-13-2012, 01:28 AM
ماشاءاللہ بہت اچھی اور مثبت سوچ ہے ،
اللہ تعالی آپ کا کامیاب فرمائے ،
نگار بھائی ہمارا ووٹ آپ کی طرف ہے ، آج سے مین دستبردار ہوتا ہوں ،
ہمیں آپ جیسی مثبت سوچ والا بندہ چاہیے ،۔
آج سے آپ ہمارے لیڈر ہیں ،
جزاک اللہ ، مصر کے موجودہ صدر کی طرح جو کہ محمد مرسی ہیں اور وہ خود حافظ قرآن مجید ہیں اور خود ہی جماعت بھی کراتے ہیں ۔
جب کہ ہم نے پاکستان میں وہ وزیر رکھے ہوئے ہیں جن کو سورۃ اخلاص تک نہین آتی ،
۔۔۔۔۔۔
جناب پرویز خان جی لڑی تو اچھی ہے۔ مگر اس میں سب سے اچھے خیالات ہیں جو کہ نگار بھائی کے ہیں اور مجھے بے حد اچھے اور ملخص سوچ والا انسان دکھائی دیا ،
اللہ تعالی ان کی دلی تمنائیں پوری فرمائے ، آمین :photosmile::photosmile:

نگار
09-13-2012, 01:39 AM
بہت بہت شکریہ
آپ نے میری لیے جو دعا کی یہی میں آپ کو اور آپکی اولاد کے لیے بھی کرتا ہوں ۔
کہہ آپ تا حیات انکی کامیابیاں سمیٹیں
آمین ثمہ آمین
ایک بار پھر سے بہت بہت شکریہ

pervaz khan
09-13-2012, 12:23 PM
ماشاءاللہ بہت اچھی اور مثبت سوچ ہے ،
اللہ تعالی آپ کا کامیاب فرمائے ،
نگار بھائی ہمارا ووٹ آپ کی طرف ہے ، آج سے مین دستبردار ہوتا ہوں ،
ہمیں آپ جیسی مثبت سوچ والا بندہ چاہیے ،۔
آج سے آپ ہمارے لیڈر ہیں ،
جزاک اللہ ، مصر کے موجودہ صدر کی طرح جو کہ محمد مرسی ہیں اور وہ خود حافظ قرآن مجید ہیں اور خود ہی جماعت بھی کراتے ہیں ۔
جب کہ ہم نے پاکستان میں وہ وزیر رکھے ہوئے ہیں جن کو سورۃ اخلاص تک نہین آتی ،
۔۔۔۔۔۔
جناب پرویز خان جی لڑی تو اچھی ہے۔ مگر اس میں سب سے اچھے خیالات ہیں جو کہ نگار بھائی کے ہیں اور مجھے بے حد اچھے اور ملخص سوچ والا انسان دکھائی دیا ،
اللہ تعالی ان کی دلی تمنائیں پوری فرمائے ، آمین :photosmile::photosmile:

آمین ثم آمین
آپ نے سو فی صد درست فرمایا ہے ۔میں آپ کی سب باتوں سے اتفاق کرتا ہوں اورمیرا ووٹ بھی نگار بھائی کے ساتھ ہے۔اللہ انہیں ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

اذان
11-03-2012, 03:24 AM
لگتا نگار بھائی اپنی ذمیداری پوری کر چکے ہیں ۔۔۔۔؟؟؟؟
نگار بھائی آپ مزید اپنی قیمتی رائے سے اگاہ کریں یا پھر ۔۔۔؟؟؟ :290:

بےباک
11-03-2012, 09:52 AM
نگار بھائی کو ہم نے خیالات کی حد تک جانچا ہے ، جب ان کے حوالے حکومت کریں گے تب آپ والا سوال ان سے پوچھا جائے گا ،
اذان بھائی ، ابھی سے ان سے استعفی لکھوا لیتے ہیں ، ورنہ موجودہ حکومت کو ان کی پالیسیوں سے زبردست خطرہ ہے ، ہاہاہاہا

بےباک
01-06-2013, 10:09 AM
ہمارے وزیر اعظم صاحب نے ابھی تک نہیں دیکھا ،
:rulez:

اذان
03-07-2013, 07:34 PM
ہمارے وزیر اعظم صاحب نے ابھی تک نہیں دیکھا ،
:rulez:

اب آپکو ہی دیکھنا پڑھے گا سر جی

اذان
03-07-2013, 07:36 PM
بے باک جی اگر آپ کو6 ماہ کے لیے پاکستان کاوزیر اعظم بنا دیا جائے ؟؟
تو آپ پاکستان کی بہتری کے لیے سب سے پہلے کیا کریں گے۔۔۔۔۔
پوری دنیا کوعلم ہے کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے مسائل کا چیلنج ہے
مہنگائی بیروز گاری بجلی تیل گیس چینی پانی تعلیم یہ سب چیزیں حاصل کرنا ، ناممکن ہو گیا
کرپٹ حکمران اورکرپٹ مافیاچاروں صوبے میں پھیلا ہے
اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے
آپ کو اگر صرف 6 ماہ کی حکومت مل جائے ۔۔۔؟؟؟؟
تو آپ کا مشن کیا ہو گا
اپنے دوستوں سے رائے لے سکتے ہیں
آپ دس دن تک کچھ بھی لکھ سکتے ہیں
اس کے بعد آپ دوسرے وزیر کا لاءعمل دیکھے گے

نگار
03-07-2013, 10:34 PM
ہمارے وزیر اعظم صاحب نے ابھی تک نہیں دیکھا ،
:rulez:


چلیں جناب اب آپکی باری ہے ، اپنے خیالات بیان کریں ،