PDA

View Full Version : پاکستانی سیکورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ – وزيرستان ايجنسی



tashfin28
08-29-2012, 08:36 PM
[
ہماری دلی، مخلص تعزیت، اور نيک دعائيں ان بہادر سپاہيوں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہيں جو حال ہی میں وزيرستان ايجنسی میں طالبان کی ايک دہشت گرد کارروائی میں جانبحق ہوئيں۔ یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ اس ظالمانہ دہشتگرد حملے ميں وہ فوجی جوان جان بحق ہوئيں جو ان غير انسانی درندوں کيخلاف ملک کا دفاع کررہےتھے۔ اس طرح کی سفاکانہ کارروائیوں سے ان کا حقيقی سیاہ چہرہ، برائی کی ذہنیت، اور دہشت گردی سےپاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے۔


پاکستان بھر میں یہ باقاعدگی سے فوج کے خلاف کی جانی والی دہشت گردی کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی برائی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی طاقت حاصل کرنے کے ایجنڈے اور عزائم کو ظاہر کرتیں ہيں۔ يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ امریکی عوام اور امریکی انتظامیہ انتہا پسندوں کے خلاف پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے دی گئی زبردست قربانیوں کا اور ملک کو ان عسکریت پسندی کی خوفناک قتل کی کارروائیوں کی وجہ سے شدید نقصان کا سامنا کرنے کو دل سے قدر کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیںجو بلا امتیازمعصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہيں۔

بلا شک وشبہ،ان دہشت گردوں کو اپنے تشدد اور انتہا پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکنے کےعلاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ ہی نہيں ہے۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ مل کر کام کرنے اور باہمی اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کی لعنت کو شکست دينے پر زيادہ توجہ مرکوز کرسکيں جو پاکستان بھرکے پرامن لوگوں کےليۓ ايک خطرہ بن چکی ہے۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکی حکومت سنجیدگی سے اس ہدف کا تعاقب کرنے میں مصروف عمل ہے۔


تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu[/size][/color]

انجم رشید
08-30-2012, 11:46 AM
تاشفین جی یہ دہشت گرد کاروائی ہنود یہود کی ایک کھلی سازش ہے یہ دہشت گرد آپ کے ہی تیار کردہ ہیں یہ دہشت گرد کاروایاں پہلی افغان جنگ میں سامنے آیں جب آپ کی حکومت اور یورپ نے ان کو مجاہدین کی کروایاں قرار دیا اور آپ کے ساتھ اس وقت کے بدبخت سیاست دان اور حکمران بھی شامل تھے صرف پاکستانی ہی نہیں شاہ اور ملک بھی شامل تھے کیوں کہ ان کو تو اقدار چاہیے نہ ہم افغان روس جنگ میں شامل ہوتے نہ ہمیں یہ دن دیکھنے پڑتے ۔
زرا ماضی میںً جانکیں پاکستان بننے سے پہلے اور پاکستان بننے کے بعد کیا آپ کی حکومت اور اس وقت کی یوکے حکومت نے اور یورپین حکومتوں نے روس کے خلاف پراپوگنڈہ نہیں کیا تھا کیا یہ نعرہ نہیں لگایا تھا کہ روس ایک کافر ملک ہے اور اگر اس نے پاکستان پر قبضہ کر لیا تو مسجدوں کو تالا لگا دے گا اور کیسی کو بھی مزہب پر نہیں چلنے دے گا پھر سب پاکستانی حکومتوں نے آپ کے اس نعرے مزید پھلایا صرف بھٹو نے آپ کے نعرے کی مخلفت کی (اس کا آپ نے کیا انجام کیا سب کے سامنے ہے ) پھر آپ کے ملک کو مزید موقع مل گیا جب روس افغانستان میں داخل ہو گیا پھر آپ کے ملک اور یورپ نے کافر کافر کا نعرہ زور شور سے لگایا حالنکہ روسی اکثریت بھی آپ کے ملک اور یورپ کی طرح عسیائی ہیں اور آپ کے ملک نے تمام پاکستانی ممالک سے آپ نے مجاہدین اکٹھے کیے ان کو روس کے خلاف لڑیا اور جب روس تباہ ہو گیا تو آپ خاموشی سے نکل گے کیوں کہ آپ اپنی پسند کے نتائیج مل گئے تھے یہود کے منصوبے کا پہلا حصہ مکمل ہو گیا تھا ۔
منصوبے کے دوسرے حصے میں آپ کے ملک نے پھر دہشت دہشت گرد کا شور مچایا حالنکہ یہ وہی مجاہدین تھے جو آپ کے ملک نے تیار کیے تھے کل مجاہدین اب دہشت گرد بن گئے کیوں کہ یہی منصوبہ تھا صہونیت کا
پہلے تو صرف آپ نے دہشت گرد دہشت گرد کا شور مچایا پھر آہستہ آہستہ آپ کی حکومت نے دہشت گردی کروائی کبھی کہیں کبھی کہیں اور الزام دیا القائیدہ کو جس کے کوئی وسائیل نہیں تھے جب چھوٹے چھوٹے دہشت گردی کے واقعات سے بات نہ بنی تو آپ کی حکومت نے خود ہی نیو یارک کی عمارتوں سے طیارے ٹکرا دیئے ( کیسے ٹکرائے یہ ایک علیدہ بحث ہے ) پھر آپ نے الزام دیا القائیدہ پر اور دہشت گردی کا شور مچاتے مچاتے اپنی فوجیں افغانستان میں داخل کر دیں لیکن یہاں بھی صہونیت کے منصوبے کو زک پہچی کیوں کہ پاکستان میں ایسے عناصر موجود ہیں جو آپ کے منصوبے سے واقف ہیں تو آپ نے پاکستان کو سزا دینے کے لیے انہی دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف استمال کیا تو جناب یہ بات تو واضع ہوگئی ہے کہ یہ دہشت گرد ہنود یہود کی سازش سے تیار ہوئے ہیں اور ان سے دہشت گردی آپ کرواتے ہیں اگر آپ آج یہاں سے نکل جایں تو یہاں آج ہی امن قائیم ہوجائے گئے لیکن آپ جایں گئے نہیں کیوں کہ سہونی منصوبہ ابھی باقی ہے
شکریہ