PDA

View Full Version : شرح دیوان غالب



عطاء رفیع
09-03-2012, 02:17 PM
یہ کتاب مجھے نیٹ میں گھومتے گھامتے ملی تھی۔ یہ بالکل خام حالت میں تھی، پہلے پہل تو یہ سوچا کہ اس کی ایسی فائل تیار کی جائے جو براؤزر میں کھلے اور اس میں سی ایس ایس کی مدد سے فارمیٹنگ کی جائے جس کا سائز کم اور مطالعہ میں آسان اور ساتھ میں تلاش کی سہولت بھی رہے۔ ایک کوشش کر بھی لی، لیکن وہ زیادہ مقبول نہ ہوئی۔

چونکہ یہ شرح سادہ حالت میں ملی تھی، فارمیٹنگ کے بغیر۔ میں نے ایم ایس ورڈ میں اس کی فارمیٹنگ کرڈالی اور ساتھ ہی پی ڈی ایف بھی بنا ڈالا۔

فارمیٹنگ کے دوران اس بات کا خیال رکھا ہے کہ اشعار کو فورس جسٹیفائیڈ رکھا جائے، تاکہ اشعار کی خوبصورتی برقرار رہے اور شرح کو پیراگراف موڈ میں رکھا گیا ہے۔ شعر کے لیے فونٹ علوی نستعلیق جب کہ شرح کو جمیل نوری نستعلیق میں رکھا گیا ہے۔ جیسے کہ آپ ذیل میں نظارہ کرسکتے ہیں۔
گوکہ اس شرح کی زبان ذرا پرانی ہے۔ لیکن اردو کے چاہنے والوں کے لیے ایک نادر تحفہ ثابت ہوگی۔ اس کتاب میں ترتیب ردیف کے اعتبار سے ہے۔ یعنی یعنی سے پہلے ردیف الف، پھر ب اور آخر تک۔ آکر میں قصائد اور رباعیات کی تشریحات بھی شامل ہیں۔

کمپیوٹر پر پڑھنے اور موبائل/ٹیبلیٹس کے الگ الگ فائلیں دستیاب ہیں۔ موبائل کے لیے دستیاب فائل کو 320٭480 (http://pdadb.net/index.php?m=specs&id=2751&c=samsung_gt-s5660_galaxy_gio)اسکرین پر چیک کرچکا ہوں۔ بالکل ٹھیک ہے، یعنی زیادہ زوم نہیں کرنا پڑتا۔ موبائل کے لیے فونٹ سائز نسبتاً بڑا رکھا ہے تاکہ چھوٹی سکرین پر بھی درست نظر آسکے۔

کمپیوٹر کے لیے
https://dl.dropbox.com/u/27022602/myBlog/Sharh-e-Deewan-e-Ghalib.jpg

موبائل کے لیے
https://dl.dropbox.com/u/27022602/myBlog/Sharh-e-Deewan-e-Ghalib-mobile.jpg

ڈاؤن لوڈ برائے کمپیوٹر (http://dl.dropbox.com/u/27022602/Documents/Sharh-e-Deewan-e-Ghalib.pdf) (سائز 6 ایم بی تقریباً، صفحات 431)

ڈاؤن لوڈ برائے موبائل (http://dl.dropbox.com/u/27022602/Documents/Sharh-e-Deewan-e-Ghalib(mobile).pdf) (سائز 6 ایم بی تقریباً، صفحات 713 )

آپ کی قیمتی رائے اور مشوروں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

سیما
09-03-2012, 08:15 PM
بہت شکریہ اچھی کوشش ہے آپکی

بےلگام
09-03-2012, 09:41 PM
باقی تو کچھ نہیں پڑھا لیکن یہ جو شعر ہیں وہ پڑے ہیں بہت اچھی شیرنگ کی اپ نہت اس کے لیے بہت بہت شکریہ

ٹارزن
12-02-2012, 11:34 AM
بہت خوب جناب
جزاک اللہ

استاد محترم کی طرف سے آپ کیلئے دعا

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس ہوں دن پچاس ہزار

ٹارزن
12-03-2012, 09:41 AM
سلام عرض ہے

جناب میں آپ کی توجہ کچھ پروف ریڈنگ کی غلطیوں کی طرف دلانا چاہوں گا

غزل نمبر 3 کا پہلا شعر غائب ہے

جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار
صحرا مگر بہ تنگی چشمَ حسود تھا

اسی غزل کا ایک شعر غلط ٹائپ ہوا ہے

پڑھتا ہوں مکتب غم دل میں سبق ہنوز

جبکہ اصل مصرعہ ہے

لیتا ہوں مکتبِ غمِ دل میں سبق ہنوز


اشعار میں آپ نے الفاظ کے درمیان مناسب وقفہ دیا ہے ۔ جو کہ عام پڑھنے والوں کیلئے بہت بہت مددگار ہے، یقینا زبردست
مگر

آپ شور اور پند کے درمیان وقفہ دینا شاید بھول گئے یا شاید ایک ہی لفظ سمجھ کر ایسا نہیں کیا
اس لیے پڑھتے وقت یہ ایک ہی لفظ لگتا ہے

شور ِ پند ِ ناصح نے ، زخم پر نمک چھڑکا


امید ہے محسوس نہیں کریں گے
میں نے صرف آپ کی مدد کے خیال سے ان غلطیوں کی نشاندہی کی ہے
مزید مدد کیلئے بھی فدوی حاضر ہے

بےباک
12-03-2012, 09:46 AM
عطا رفیع صاحب نے کافی محنت کی ،
اس پر آپ کے شاعرانہ ذوق کا قائل ہو گیا ہوں

خرم
02-21-2014, 03:27 AM
ٌلنک میں کتاب نہیں ہے۔
براے مہربانی راہنمای فرمایں
نوازش ہوگی۔ خرم

بےباک
02-21-2014, 08:36 AM
جناب ٹارزن صاحب کا لنک شاید ختم ہوچکا ہے ، یہ لنک چیک کریں شائد آپ کا کام بن جائے ۔
http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?board=105.0
http://www.deedahwar.net/SharahGhalib/index_scalable.html
(http://www.deedahwar.net/SharahGhalib/index_scalable.html)
http://kalanama.tripod.com/



(http://kalanama.tripod.com/)