PDA

View Full Version : میرا قصور کیا ھے؟



این اے ناصر
09-04-2012, 04:42 PM
تحریر: اُم محمد

میرا قصور کیا ھے؟،میری کیا خطا ھے،جس کی مجھے سزا ملی ھے
کیا اس لیے-------
کہ میں حوا کی بیٹی ھوں،جو صدیوں سے ظلم سہتے آرہی ہے
اور معلوم نھیں ،کب تک ظلم سہتی رھے گی
مذہب کہتا ھے ،آنکھ کے بدلے آنکھ،ہاتھ کے بدلے ھاتھ
مگر ھم کیسی اسلامی مملکت کے باسی ھیں
یہاں آنکھیں ہوتھے بھی اندھے ھیں
کان ہوے بھی بہرے ہیں
کاش ایسا ہوتا------یہاں بھی انصاف کا کٹہرا ہوتا
یہاں بھی ظالم کو اس کے ظلم کی سزا ملتی
روز محشر مجھے انصا ف ملے گا
میرا ھاتھ تیرا گریبان پکڑے گا
وہاں میں حور کی ماننداورتو جلے ہوے کوئلے کی مانند
ہرپل تو جلے گا،ہرپل تو اذیت کا مزا چکھے گا
کب تک تو اللہ کے قہر سے بچے گا
دےآوازجنہوں نے تجھے بچایا ھے
اپنے ساتھ تو انھیں بھی جہنم کی سیر کرائےگا
وہ بھی پچھتائیں گے تیرا ساتھ دینے پر
مگرگذرا وقت لوٹ کر نہ آئے گا
ایک ایک ظلم کاتجھےبدلہ ملے گا،میرااللہ مجھےانصاف دلائے گا
اےلوگو--------------
سارے آئینے توڑ دو -------
بچے ھمیں دیکھ کر رونے لگتے ھیں ،لوگ ھمیں دیکھ کر ڈر جاتے ھیں
جو خطا ہم نے کی ہی نھں اس کی سزاھم کاٹ رھے ھیں
پل پل مرنے سے اچھا ھے ایک دفعہ ہی مر جائیں
ہے کوئی اس بھری دنیا میں ،جو مجھے انصاف دلائے گا؟

بےلگام
09-04-2012, 05:26 PM
بہت خوب بہت اچھا لکھا آپ نے بھائی لیکن یہ گپ شپ میں نہیں بنتی اس کو بزم یاروں میں ہونا چاہیے یہا کہی اور لیکن گپ شپ میں نہیں بنتی

این اے ناصر
09-05-2012, 09:17 AM
حوصلہ افزائی کاشکریہ۔

انجم رشید
09-05-2012, 10:36 AM
قانون و انصاف کا ہی تو مسلہ ہے میرے بھائی اس ملک میں اگر قانون پر عمل ہو انصاف ہو تو سارے مسلے حل ہو جاتے ہیں کیسی کو ہمت نہ پڑے کے ہوا کی بیٹی پر تیزاب ڈالے اس کا ناک کام کاٹ دے اس کو بے آبرو کرے
بہت بہت شکریہ بھائی

نگار
09-07-2012, 04:07 PM
بہت اچھا لکھا آپ نے
بہت بہت شکریہ

این اے ناصر
09-27-2012, 11:00 AM
رائے اورتبصرے کے لیے تہہ دل سے مشکورہوں۔