PDA

View Full Version : پچیس پاکستانی خواتین سعودی عرب میں قید



ابوسفیان
09-08-2012, 06:21 PM
http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2011/06/17/110617121527_saudwomen_304x171_bbc_nocredit.jpg
عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جانے والی پچیس پاکستانی خواتین مختلف جرائم کے الزام میں سعودی عرب میں قید ہیں۔

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے جمعرات کو ایوان بالا سینیٹ کو بتایا ہے پچیس پاکستانی خواتین چوری اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کے جرم میں قید ہیں۔
وقفہ سوالات کے دوران مسز سحر کامران کے سوال کے تحریری طور پر پیش کردہ جواب میں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ خواتین عمرہ کرنے کے لیے گئیں تھیں۔

ان کے بقول کچھ خواتین پر حرم کے اندر چوری کرنے اور چیزیں چھیننے کے علاوہ بد کاری کرنے اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کے الزامات ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں بتایا گیا تھا کہ دو سو اکتیس پاکستانی سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید ہیں جن میں تیس خواتین بھی شامل ہیں۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے چار سالہ عرصے میں غربت کم کرنے کے خصوصی منصوبے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے دو ارب انتالیس کروڑ روپے اشتہارات پر خرچ کیے جاچکے ہیں۔ جس میں سے ساڑھے پچپن کروڑ پرنٹ اور باقی الیکٹرانک میڈیا
پر خرچ ہوئے۔
بی بی سی اردو ۔ آخری وقت اشاعت: جمعـہ 7 ستمبر 2012

بےباک
09-08-2012, 09:57 PM
بہت درد ناک خبر ہے ، انا للہ و انا الیہ راجعون ،

نگار
09-10-2012, 11:20 PM
حرم میں چوری اور اس کے ارد گرد بدکاری کرنے والی عورتوں کا تو سر کاٹنا چاہیئے ۔
کوئی افسوس نہیں ہوگا ۔
وہ حرم جس کو دیکھنے کو دنیا بھر کے مسلمان ترستے ہیں ۔ ایسی پاک جگہ میں ایسی غلیظ حرکات
کرنے والے کو پھانسی دینی چاہیئے
بہت بہت شکریہ آپ کا