PDA

View Full Version : سعودی عرب میں ایک شاندار پارک



بےباک
09-11-2012, 04:39 PM
430 ۔ میٹر قطر پر محیط فوارے کی تیاری پر نو ملین ریال لاگت
سعودی عرب: شاہ عبداللہ پارک کے پُر کشش فوارے کا نام "گینز بک" میں شامل
http://i.imgur.com/buZc9.jpg
مملکت سعودی عرب کا مشرقی ضلع الاحساء بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع ہونے کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے لیکن شہر کے مرکز میں بنائے شاہ عبداللہ تفریحی پارک میں رنگا رنگ فوارے نے شہر کی شہرت کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ شاہ عبداللہ پارک میں نصب فوارے کو اپنی منفرد خوبصورتی اور کشش کے باعث گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
http://i.imgur.com/THbPr.jpg
الاحساء سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر برائے اطلاعات بدر فہد الشہاب کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ پارک کے فوارے کا نام گینز بک میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فوارے کا نام گینز بک میں شامل کرنے ساتھ ساتھ اس تقریب میں فوارے کی مزید بہتری اور اسے دلکش بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی، جس کے بعد باضابطہ طور پر اس کا اندراج گینز بُک میں کر لیا جائے گا۔
http://i.imgur.com/uMYf6.jpg
فوارے کی تیاری پر اٹھنے اخراجات سے متعلق سوال پر فہد الشہاب کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ پارک میں 450 میٹر قطر کے دائرے پر محیط فوارے کی تیاری پر کم سے کم نو ملین ریال لاگت آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی کشش اور خوبصورتی کے اعتبار سے یہ دنیا کا سب سے بڑا فوارہ ہے، جس کی کئی خصوصیات ہیں۔ اس کے اندر سے پھوٹنے والی مختلف رنگوں کی روشنیاں اور پانی کی لہروں کا رقص فوارے کی خوبصورتی کو مزید دو چند کرتی ہیں۔
http://i.imgur.com/GtQru.jpg
خیال رہے کہ الاحساء میں شاہ عبداللہ پارک شہر کی جنوبی سمت واقع ہے، جہاں اسے پانچ سو مربع میٹر پر محیط اراضی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ پارک میں لوگوں کی تفریح کے لیے دیگر سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں تاہم لوگوں کی سب سے زیادہ توجہ اسی فوارے پر مرکوز رہتی ہے۔ پارک میں 700 مربع میٹر کے تالاب کے درمیان ایک چھوٹا جزیرہ بنایا گیا ہے جو سمندروں میں گھرے صحرائے عرب کی نشاندہی کرتا ہے۔ پارک اور تالاب کے گرد دیواریں اور اس پر پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے پُل منصٓوبے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ پارک کے چھ مختلف کناروں پر الگ الگ چھوٹے فوارے بھی بنائے گئے ہیں۔
http://i.imgur.com/lBvJA.jpg

انجم رشید
09-11-2012, 06:20 PM
بہت بہت شکریہ بھائی معلومات دینے کا

pervaz khan
09-11-2012, 08:10 PM
بہت بہت شکریہ جناب

نگار
09-11-2012, 10:51 PM
اضافی معلومات پہنچانے پر آپ کا بہت بہت شکریہ