PDA

View Full Version : لاہور اور کراچی میں ہولناک آتش زدگی



بےباک
09-12-2012, 02:43 PM
http://images.geo.tv/updates_pics/9-11-2012_67303_l.jpg

لاہور…لاہور کے علاقے بند روڈ میں جوتے بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 25 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری کا جنریٹر پھٹنے سے آگ لگی۔جوتوں کے سول بنانے والی فیکٹری میں آتش زدگی کا واقعہ بند روڈ کی گنجان آبادی میں پیش آیا ،فیکٹری میں 35 سے 40 افراد کام کر رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔کیمیکل اور پلاسٹک دانے کے باعث آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی دو منزلہ عمارت کولپیٹ میں لے لیا،ریسکیو ٹیمیں اور فائربریگیڈ کی دس گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شدید آگ کے باعث فیکٹری میں پھنسے افراد کو فیکٹری کی دیواریں اور شیشے توڑ کر زخمیوں کو نکالا گیا ،امدادی کارروائیوں کے دوران دو ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں 23افراد جھلس کر ہلاک جبکہ بیس سے زائد شدید زخمی ہو گئے، 20 لاشیں میواسپتال جبکہ 3 میاں منشی اسپتال لائی گئیں،ہلاک ہونیوالوں میں فیکٹری مالک رجب بھی شامل ہے،ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے سانحے میں 25 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کا جنریٹر پھٹنے سے آگ لگی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے 3،3 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ انکوائری کیلئے چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔۔
http://express.pk/wp-content/uploads/2012/09/22948-KarachiFirefactoryAFP-1347438865-769-640x480.JPG
کراچی… کراچی میں گذشتہ روز گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد234ہو گئی ہے۔ مختلف اسپتالوں سے جمع کئے رپورٹس کے مطابق 88افراد کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں، 60لاشیں عباسی اسپتال اور 64 لاشیں جناح اسپتال منتقل کئی گئیں۔ اس سے قبل کمشنر کراچی نے220 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی تاہم اب تینوں اسپتال سے جمع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ کمشنر کراچی روشن علی شیخ کے مطابق فیکٹری کی پوری عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور اب بھی حتمی طور پر نہیں بتایا جاسکتا کہ کتنے لوگ اندر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیسمنٹ اور آخری منزل تک تا حال رسائی نہیں ہوئی۔ ادھر صوبائی وزیر صنعت روٴف صدیقی کے مطابق فیکٹری کے مالکان کانام ای سی ایل میں شامل کردیاگیا اور انہیں ملک سے فرار نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کو جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5، 5لاکھ فی کس اور زخمیوں کو2، 2لاکھ روپے دینے ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک پاکستان پر اللہ تعالی کی طرف سے بارش کی تباہ کاری کے بعد یہ دونو حادثے بے حد درد ناک ہیں ۔
ہمارے ملک میں محکمے اپنی طرف سے کوئی کام نہیں کرتے اور بعض اوقات رشوت لے کر مصلحتا چُپ سادھ لیتے ہیں ۔ اور ان کمپنیوں کو کام کی اجازت دے دیتے ہیں ، جو کہ حفاظتی تدابیر اختیار ہی نہیں کرتے، پھر اس کے ساتھ وہ جگہ کا معائنہ بھی نہیں کرتے ۔کہ کیا یہ جگہ فیکٹری کا کام کرنے کے لائق ہے ،
ناقص انتظامات اور ناقص انتظامیہ اس کام کے ذمے دار ہیں ، اب فیکٹری کا لائسینس کینسل کرنے سے کیا ہو گا ، اس محکمے کے افسران کا بھی محاسبہ کریں جو ان فیکٹریوں کومعائنہ کرنے کے بعد کام کرنے کا لائیسنس دے چکے ہیں ،
کراچی میں کذشتہ سالوں میں 60 کے قریب فیکٹریوں کو آگ لگی تھی ، کیا ان واقعات کے بعد ذمہ داران کا تعیین ہوا تھا ، کاش محاسبہ ہوا ہوتا تو آج یہ حادثات نہ ہوتے ،
مجھے فلڈ آفیسر کا بیان یاد آ رہا ہے جب سیلاب آنے والا تھا ،تو اس سے اخباری نمائیندوں نے پوچھا جناب برسات کا موسم ہے سیلاب کے آنے کے خطرات ہیں ،حکومت نے کیا اتنتظام کیا ہے تو انہوں نے فرمایا ہم نے سب انتظام کر دیا ہے ، ہر قصبہ اور علاقے میں سیلاب سے ہوشیار رہنے کا اعلان کرا دیا ہے ۔ اور ان کو بروقت اطلاع پہنچا دی جائے گی ، کہ سیلاب آ گیا ہے ، سبحان اللہ ان انتظامات کا اور اس محکمے کا جو کڑوروں روپے لے کرصرف اعلان کر رہا ہے ،باقی سب فنڈ مل جل کر کھا رہے ہیں ، اور عوام کو سیلاب کا مقابلہ کرنے کو کہا جاتا ہے ،
ایسے ہی حادثات ہوتے رہتے ہیں اور حکومت یہی کہتی رہتی ہیں ہم نے مکمل انتظامات کر دیے ہیں ،
انا للہ و انا الیہ راجعون ،

tashfin28
09-12-2012, 07:41 PM
کراچی اور لاہور ميں فیکٹريز میں آتشزدگی کے بدقسمت واقعات


ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم کراچی اور لاہورمیں آتشزدگی کے بدقسمت واقعات ميں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ ہماری دلی ہمدردیاں ان تمام متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہيں جوان بدقسمت آتشزدگی کے واقعات میں اپنے قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

انجم رشید
09-12-2012, 11:29 PM
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تبارک وتعالی مرنے والوں کو بلند درجات عطاء فرمائے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطاءفرمائے آمین ثم آمین
کتنے دکھ کی بات ہے کہ کچھ بے غیرت لوگوں نے کچھ بے غیرت لوگوں فیکٹری کا لائسنس جاری کیا بنا یہ دیکھے کہ اس فیکٹری میں کیا تیار ہو گا اور امرجینسی میں دروازے ہیں یا نہیں اگر آگ لگ جائے تو آگ بجانے کا انتظام ہے کہ نہیں ۔
کتنے مفاد پرست ہو گئے ہیں ہم اور کہلاتے ہیں اپنے آپ کو مسلم
بہت بہت شکریہ بھائی معلومات دینے کا

نگار
09-13-2012, 12:23 AM
انا للہ و انا الیہ راجعون

بیشک ایک دن سب سے لوٹ کر جانا ہے
اللہ تمام مسلمانوں کو جنت نصیب کرے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا کرے
آمین ثمہ آمین

اذان
09-13-2012, 10:18 AM
پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ کراچی میں پیش آیا ھے
اور اک فیکٹری میں 289 لوگ فوت ہوۓ۔یہ 289 لوگ نہیں تھے بلکہ خاندان تھے
جن کے سربراہ وہاں کام کرتے تھے
سب دوستوں سے دعا کی اپیل کرتا ہوں اللہ پاک
اس سانحہ میں وفات پانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے
اور ان کی درجات بلند کریں آمین

pervaz khan
09-13-2012, 12:00 PM
انا للہ و انا الیہ راجعون