PDA

View Full Version : پانی دانے کی بات کرتے ہو



نگار
09-21-2012, 12:57 AM
پانی دانے کی بات کرتے ہو،
کیوں رلانے کی بات کرتے ہو،

راجا پرویز، اُف تیرے وعدے،
پھر ستانے کی بات کرتے ہو،

سبزیاں دالیں ساری مہنگی ہیں،
مرغ کھانے کی بات کرتے ہو،

سن تو، الطاف بھائی کے گانے،
تم جو گانے کی بات کرتے ہو،

آج اندھوں کا راجا بھی اندھا،
تم تو کانے کی بات کرتے ہو،

اب تو ٹھیلا بھی اپنا سُونا ہے،
کارخانے کی بات کرتے ہو،

سب کے سب فیس بُک پہ بیٹھے ہیں،
گھر چلانے کی بات کرتے ہو،

آج آیا ہے مفتی کا فتویٰ،
کیوں پھنسانے کی بات کرتے ہو،

حج جو کر لیا ہے نرگس نے،
پھر نچانے کی بات کرتے ہو،

ڈیم اک بھی نہیں بنا اپنا،
بجلی آنے کی بات کرتے ہو

pervaz khan
09-21-2012, 02:06 PM
زبردست جناب

ملہار
02-02-2014, 06:40 PM
:-):tumb:th_smilie_schild