PDA

View Full Version : اے عاشقان رسول ہوشیار۔۔۔خبردار۔۔



نذر حافی
09-23-2012, 12:42 AM
اے عاشقان رسول ہوشیار۔۔۔خبردار۔۔ نذر حافی

nazarhaffi@yahoo.com
ٹیری جونز رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی توہین کے لئے فلم بناتے ہوئے یہ بھول گیا تھا کہ اتحاد، انسان کی فطرت بھی ہے،ضرورت بھی اور مسلمانوں کے لئے دین کا حکم بھی۔اس نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ اس فلم کے منظر عام پر آنے سے مسلمان آپس میں یوں متحد ہوجائیں گے۔
دشمنوں نے گزشتہ چند صدیوں میں اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے مسلمانوں کو مختلف فرقوں اورعلاقوں کی بنیاد پر تقسیم کرکےپہلے کمزور کیا اور پھر ان کی گردنوں پر سوار ہوگئے۔دینِ اسلام کی اہانت،قرآن مجید کی بے ادبی اور پیغمبر ِ اسلام کی شان میں گستاخی کے واقعات اس لئے روز بروز سامنے آرہے ہیں چونکہ دشمنوں کو معلوم ہے کہ ہم شیعہ اور سنی میں بٹے ہوئے ہیں اوردین اسلام کی حفاظت کے حوالے سےہماری کو ئی مشترکہ منصوبہ بندی نہیں۔
تسلیمہ نسرین اور ،سلمان رشدی سے قلم چلوا کر،طالبان سے لوگوں کے گلے کٹواکر،مساجد اور امام بارگاہوں میں لوگوں کو گولیاں مرواکر،مسلمانوں کے مخلتف فرقوں کو لڑوا کر اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پہلےہماری ملی اور دینی غیرت کا اندازہ لگایا اور پھر کھل کر خود میدان میں اترا۔
اب کی بار دشمن نے ایک فلم بنا کر اسلام اور پیغمبرِ اسلام کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس نکالی لیکن اسے جس ردِّ عمل کا سامنا کرنا پڑا وہ اس کی توقع کے خلاف تو نہیں تھا البتہ اس کی امید اور توقع سے کہیں زیادہ تھا۔اس فلم کے خلاف مسلمانوں نے شیعہ اور سنی نیز عربی اور عجمی سے بالاتر ہوکر جو ردعمل دکھایا اورچشمِ میڈیا نے عشق رسول کے جو مناظر دیکھے ،اس سے عالم کفر پر واقعتا لرزہ طاری ہوگیا۔اور تو اور ہمارے ہاں پاکستان میں بھی جہاں بظاہر فرقہ واریت عروج پر تھی لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر سب متحد ہوکر سراپائے احتجاج بن گئے۔
پاکستان میں تو باقاعدہ یومِ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ بنانے کا اعلان کیاگیا اوراسی یوم ِ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں میں کچھ ایسے لوگ آگھسے جنہوں نے توڑ پھوڑ اور جلاو گھراو کرکے جہاں خوف و ہراس پھیلاکر ان جلوسوں کو ناکام کرنے کی کوشش کی وہیں پر بین الاقوامی برادری کو یہ پیغام بھی دیاکہ مسلمانوں کو ابھی تک پر امن طریقے سے احتجاج کرنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا۔ہم سب کے لمحہ فکریہ ہے کہ آخریہ کون لوگ ہیں اور کس کے ایجنٹ ہیں جو مسلمانوں کی صفوں میں چپکے سےگھس جاتے ہیں لیکن نہ شیعہ ہوتے ہیں اور نہ سنّی۔یہ صرف اور صرف اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی خاطر عالم کفر کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم ان لوگوں کو پہچانیں جواس نازک موڑ پربھی ٹیری جونز کے ساتھ ہم آہنگی کررہے ہیں۔ ان کے بارے میں علامہ حسن ظفر نقوی نے تو یہ کہا ہے کہ یہ شرپسند عناصر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مغربی مفادات کے لئے کام کرتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس میڈیا کی فوٹیج موجود ہیں، لہٰذا انہیں چاہیئے کہ فوری طور پر ان شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرے۔ . کالعدم تکفیری گروہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ لوگ اسلام کے زریں اصولوں سے کوسوں دور ہیں، ان کا مقصد صرف فساد پھیلانا ہے۔
ہمیں امید ہے کہ دیگر باشعور حضرات بھی ان فسادیوں اور دشمن کے ایجنٹوں کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے جدوجہد کریں گے۔ ہمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ اب پاکستان میں مسلمانوں کے درمیان جو اتحاد کی فضا قائم ہوئی ہے وہ ہمیشہ باقی اور تابندہ رہنی چاہیے۔ہمارے دینی جذبو ں سے دشمن کوفائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔
ٹیری جونز نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ اس فلم کے منظر عام پر آنے سے مسلمان آپس میں یوں متحد ہوجائیں گے۔اگر ہمارا یہی خیال ہے تو یہ ہماری سادگی اور بھول ہے،غیر مسلم تھنک ٹینکس خصوصا سی آئی اے اور صہیونزم کے جاسوسی نیٹ ورکس پہلے سے ہی ان ساری باتوں پر دھیان رکھتے ہیں ،انہیں پہلے سے اندازہ تھاکہ رد عمل شدید ہوگا لیکن پھر بھی انہوں نے یہ سب کچھ کیا چونکہ انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ مسلمانوں کی صفوں میں ان کے ایجنٹ موجود ہیں جو موثر احتجاج کے لئے مسلمانوں کو جمع ہی نہیں ہونے دیتے اور وحدت اسلامی کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہمیشہ سرگرمِ عمل رہتے ہیں۔
عشق رسول کاایک تقاضا دشمن کے ایجنٹوں سے ہوشیار رہنا بھی ہے۔اے عاشقان رسول ہوشیار۔۔۔خبردار۔۔

بےباک
09-23-2012, 04:35 AM
جناب نذر حافی صاحب ، آپ نے بہت اچھا لکھا ،

اللہ سبحان تعالی ایک ہیں ۔۔ہمارا دین ایک ہے ، ہمارا رسول صلی اللہ وسلم ایک ہیں ،ہمارا قرآن ایک ہے ،
ہم ایک ملت ہیں ، ان شاءاللہ دشمن کو شکست ہوگی کہ اس امت کا اتحاد پارہ پارہ کرے ،
جب تک ہم خود متحد نہ ہوں ،
جیسا اللہ سبحان و تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا ہے ،

وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ


جزاک اللہ جناب نذر حافی صاحب ۔

بےلگام
09-23-2012, 05:00 AM
جزاک اللہ

pervaz khan
09-23-2012, 10:59 AM
جزاک اللہ