PDA

View Full Version : پاکستان فاتح مگر آسٹریلیا سیمی فائنل میں



انجم رشید
10-02-2012, 06:31 PM
پاکستان فاتح مگر آسٹریلیا سیمی فائنل میں
.سری لنکا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تینتیس رنز سے شکست دے دی ہے تاہم آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔

پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ کے نتیجے پر ہوگا۔

اسی بارے میںٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا آٹھ وکٹوں سے جیت گیاٹی ٹوئنٹی: سپر اوور میں ویسٹ انڈیز فاتحٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا آٹھ وکٹوں سے جیت گیامتعلقہ عنواناتکھیلکلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی اور اس نے مقررہ بیس اوور میں 149 رنز بنائے تھے۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سترہ رنز بنا سکی تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے اسے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک سو بارہ رنز درکار تھے جو اس نے حاصل کر لیے۔

آسٹریلوی اننگز کی خاص بات مائیک ہسی کی عمدہ بلے بازی تھی جنہوں نے سینتالیس گیندوں پر چوّن رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین جبکہ محمد حفیظ اور حسن رضا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ناصر جمشید کی نصف سنچری اور کامران اکمل کے بتیس رنز کی بدولت چھ وکٹوں پر ایک سو انچاس رنز بنائے۔

ناصر جمشید نے چھیالیس گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پچپن رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیم میں یاسر عرفان کی جگہ شامل کیے جانے والے عبدالرزاق نے سترہ گیندوں پر بائیس رنز بنا کر ٹیم کو ایک بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین جبکہ واٹسن اور کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہو گا اور اس گروپ سے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم سری لنکا کا سامنا کرے گی۔

انجم رشید
10-02-2012, 10:49 PM
بھارت جیت کر بھی ٹورنامنٹ سے باہر

.سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایک رن سے شکست دے دی ہے تاہم وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔

اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی اور بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باون رنز بنائے تھے۔

اسی بارے میںٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا آٹھ وکٹوں سے جیت گیاآسٹریلیا کی سترہ رنز سے جیتانگلینڈ کی ایک سو سولہ رن سے فتح
میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
اس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم ایک سو اکیاون رنز بنا سکی۔ تاہم جب اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ایک سو بائیس رنز مکمل کیے تو بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب چکناچور ہوگیا اور پاکستان بہتر رن ریٹ کی وجہ سےگروپ بی سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف چھتیس رنز کے مجموعی سکور پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

بھارتی اننگز میں سریش رائنا تینتیس گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے پینتالیس اور روہت شرما پچیس رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل اور پیٹرسن نے دو دو جبکہ کیلس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

جواب میں بھارت کی طرح جنوبی افریقہ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف سولہ رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر فاف ڈوپلیسی نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پینسٹھ رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

تاہم ان کے بعد آنے والے بلے بازوں میں کوئی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم آخری اوور میں ایک سو اکیاون رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ظہیر خان اور بالا جی نے تین، تین، یوراج سنگھ نے دو جبکہ عرفان پٹھان اور ایشون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اذان
10-02-2012, 10:57 PM
http://rajafamily.com/lib/00050K01G.gif

میری اوراردو منظر کی طرف سے سب ساتھیوں
اور قارئین کو بہت بہت مبارک ہو ،
http://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gifhttp://rajafamily.com/lib/00050K01D.gif

بےباک
10-03-2012, 08:07 AM
http://express.pk/wp-content/uploads/2012/09/18853-NasirJamshedAFP-1346529701-874-640x480.JPG

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گوکہ پاکستان نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے شکست دی اس کے باوجود وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کرسکا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 150رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر117 رنز بناسکی۔
آسٹریلیا کو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے 112 رنزبنانے تھے اور اس طرح پاکستان سے شکست کھانے کے باوجود آسٹریلیا نے گروپ ٹو سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ ٹو کے دوسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 153 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو 122 بنانا ضروری تھے جو اس نے 17 ویں اوور میں بنالیے اور اس طرح پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد پیش کی۔
http://files.fatakat.com/2010/6/1277661453.gif

pervaz khan
10-03-2012, 10:23 AM
خیر مبارک میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ۔اب سیمی فائینل اور فائینل کے لئے دعا کریں

tashfin28
10-03-2012, 07:03 PM
پاکستان کرکٹ ٹيم کو سيمی فائنل کیلۓ کواليفائی کرنے پر ڈيجٹل اوٹ ريچ ٹيم کيطرف سے دلی مبارکباد
http://www.freeimagehosting.net/wr4zq


تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu[/color][/color]