PDA

View Full Version : سفر سوات پاکستانی سوئٹزر لینڈ



شاہنواز
10-03-2012, 11:49 PM
وادئی سوات کا سفر میرے سفرناموں میں سےایک انمول سفرنامہ ہے جس کو میں کبھی نہ بھول سکوں گا - جب میں اپنی فیملی کے ہمراہ سوات کا سفر شروع کرنے کا پروگرام بنایا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ سفر ایڈونچر بن کررہ جائے گا کہ ہم نے اس وقت سفر کرنے کا پروگرام بنایا تھا جب سوات کے حالات خراب ہونا شروع ہوئے تھے اور دھماکوں کی خبریں میڈیا پر آرہی تھیں لیکن ان کی شدت ایسی تھی جیسے کراچی میں دھماکہ ہوجاتا ہے کبھی کبھی تو خیر ہم نے سب کے اندیشے رد کرتے ہوئے پروگرام بنایا سب سے پہلے تو ہم نے کراچی سے لاہور تک کا سفر ٹرین میں کیا جہاں ہم نے لاہور کے ایک گیسٹ ہاؤس میں کچھ دن آرام کیا اور وہاں رہتے ہوئے ہم نے شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد،مینارپاکستان، داتا دربار، اور واہکہ بارڈر کا نظارا کیا اور گیٹ کو ہاتھ لگا کر ایک عجیب سا احساس ہوا پتا نہیں اس کو کچھ نام نہیں دے سکتا پھر واہگہ بارڈر پر ہم دو خوش قسمت فیملی تھیں جو کہ زیرو لائن پر کھڑے تھے فرق اتنا تھا کہ ایک پاؤں اٹھاتے تو ایک پاؤں انڈیا کے اندر ہوتا تو دوسرا پاکستان کے اندر یعنی ایک وقت میں دو سرزمین پر موجود ہونا واہ سبحان اللہ وہان میرا چھوٹا بیٹا میرا ہاتھ چھڑا کر انڈیا کی زیرو لائن کراس کرنے والا تھا ہمارے سامنے ہی انڈین آرمی کا گھڑسوار اپنی گردن تانے سخت گیر چہرہ لیے موجود تھا کہ ابھی ہم کو پکڑلے گا دوسری فیملی چیخ پڑی بچہ سنبھالو ورنہ بچہ گیا میں نے فوراً لپک کر اپنے چھوٹے بیٹے کو سنبھالا اور دبوچ لیا تو میری سانس میں سانس واپس آئی میں نے اس کو فوراً گود میں اٹھالیا-
خیرخیریت سے اللہ کا شکر کرتے واپس ہوئے اور اس کے بعد دوسرے دن لاہور سے ڈائیو کے ٹکٹ لئے اس وقت ڈائیو بس بھی نئ نئ تھیں لاہور سے سوات کا پورا سفر دس گھنٹے سے زیادہ کا تھا لیکن انتہائی آرام دہ اور سکون والا -


جاری ہے

pervaz khan
10-04-2012, 08:50 AM
شکریہ
----------

بےباک
11-27-2012, 03:23 PM
آپ کے اڈونچر کا کا بقیہ حصہ کب آئے گا ہمیں انتظار ہے