PDA

View Full Version : روس اور پاکستان کے تعلقات



بےباک
10-05-2012, 12:18 PM
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے پاکستان کے دورے پرآئے روس کے وزیرخارجہ وکٹروچ لاروف کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کی امور پرتبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پروفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روس سے تعلقات کووسیع تربنیاد پرفروغ دینے میں ہم آہنگی موجود ہے۔ گزشتہ کئی سال میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ایشیاء4 اوریورپ سے رابطوں کے باعث روس کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے۔ وزیراعظم نے پاک روس دوستی کے فروغ کیلئے پاکستان اسٹیل ملز پل کا کرداراداکرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور روس میں کئی خطے سے متعلق اورعالمی معاملات ،افغانستان،شام،سلامتی کونسل اورشنگھائی تعاون تنظیم کے فورم پرموافقت پائی جاتی ہے۔ پاکستان روس سے توانائی ،ریلوے اوراقتصادی تعلقات سمیت دیگرشعبوں میں استفادیکاخواہاں ہے۔اس موقع پرروسی وزیرخارجہ نے روس کے صدرولادپوٹن کی جانب سے صدرمملکت آصف علی زرداری کیلئے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون کوبڑھانے کیلئے انٹرگورنمنٹ کمیشن کام کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس پاکستان سے مشاورت اور شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت کامنتظر ہے۔ وزیراعظم نے روسی وزیرخارجہ کوصدرولادی میرپوٹن کو خیرسگالی کا پیغام پہنچانے کا کہا۔
http://www.dailyqudrat.com/wp-content/uploads/2012/10/pm_russian-foreign-call.jpg