PDA

View Full Version : بڑے بے آبرہ ہوکر نکلے تیرے کوچے سے



شاہنواز
10-09-2012, 01:57 AM
بڑے بے آبرو ہوکر نکلے تیرے کوچے سے یہ بات سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر صادق آتی ہے جب وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بتائے بغیر صدارتی محل سے چلے گئے کہ ہماری دال روٹی یہاں گلنے والی نہیں ہے کہ سب نے سابقہ وزیراعظم سے منہ موڑ لیا ہے اور کسی میٹنگ میں ان کے ساتھ رابطہ شجرہ ممنوع قراردے دیا گیا ہے وجہ تو یہ بتائی جاتی ہے کہ صدارتی محل سے باہر نکلتے ہی ان کے صاحبزادے کو گرفتار کرلیا گیا اور کوئی کچھ بھی نہ بولا اور نہ سابقہ وزیراعظم کی سنی گئی اور تو اور اب تو یہاں تک باخبر ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کوئی بھی وزیر سابقہ وزیراعظم کی کال کا جواب دینے سے بھی گریزاں ہیں جس پر یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں تھوڑا سا احتجاج بھی کیا کہ سارے ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں ابھی فی الحال کوئی خبر نہیں کہ ان کا پڑاؤ کہا ں پڑے گا