PDA

View Full Version : مسلم اُمہ۔ جاگے سوچے!



گلاب خان
12-08-2010, 08:08 PM
یہ کیسے بند بستے کھُل رہے ہیں
کسی سازش کے رستے کھل رہے ہیں
یہ پورا عالم اسلام سوچے
گلا جھوٹے کا وہ کیسے دبوچے
کریں محسوس ہم خطرے کی آہٹ
کہ اب امریکیوں کی بوکھلاہٹ
نظر آتی ہے تازہ جال بُنتی
انوکھی پُرخطر کوئی چال چُنتی
یہ تُرک ایران پاک افغان مل کر
نہ چل پائے جو اب بھی اِک ڈگر پر
نہ جمع کر سکے جو اپنی طاقت
بڑھا پائے نہ آپس میں اخوت
تو امریکہ بہت نقصان دے گا
ہمیں جینے نہ یہ شیطان دے گا
ضروری ہے کہ ہو بیدار اُمہ
بنے اسلام کی تلوار اُمہ
اور امریکہ کو یہ باور کرائے
کہ اُس نے گر قدم آگے بڑھائے
تو اُسکو ٹھوکریں ایسی پڑیں گی
کہ نسلیں اُسکی پھر توبہ کریں گی
یہی بہتر ہے وہ خِطے سے جائے
جو ہے باقی بچی عزت بچائے
”وِکی لیکسی“ رپورٹیں پاس رکھے
نہ اِن سے کوئی جھوٹی آس رکھے
کہ جب ہم نیک ہو کر سوچتے ہیں
تو اکثر ایک ہو کر سوچتے ہیں

بےباک
12-09-2010, 11:11 AM
یہ کیسے بند بستے کھُل رہے ہیں
کسی سازش کے رستے کھل رہے ہیں
یہ پورا عالم اسلام سوچے
گلا جھوٹے کا وہ کیسے دبوچے
...........................
ھھھھھھھھھھھھھھا. زبردست گلاب خان جی ، شکریہ . شاندار شئیرنگ کی ہے ،