PDA

View Full Version : سیف اور کرینہ کی شادی ہوگئی



سمعیہ نصیر
10-17-2012, 10:06 AM
http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2012/10/16/121016103508_44.jpg

بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور نے پانچ برس ساتھ رہنے کے بعد منگل کے روز باقاعدہ شادی کر لی ہے۔

یہ شادی ممبئی کے معروف باندرہ علاقے میں واقع کرینہ کپور کی رہائشگاہ پر دونوں کے خاندان کی موجودگی رجسٹر کی گئی۔

میرج رجسٹرار سوریکھا لوہرے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ شادی کے موقع پر دونوں بہت خوش تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کی طرف سے ان کی ماں ببیتا، باپ رندھیر جبکہ سیف کی طرف سے ان کی ماں شرمیلا ٹیگور نے شادی کے گواہان کے طور پر دستخط کیے۔

کرینہ کپور کے شادی کے ملبوسات منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیے۔

سیف اور کرینہ کی دعوت ولیمہ ممبئی کے تاج ہوٹل میں منگل کی شام کو منعقد ہوئی ہے اور اطلاعات کے مطابق ایسی ہی ایک تقریب دلی میں اٹھارہ اکتوبر کو ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق سیف علی خان کی ماں شرمیلا ٹیگور نے ولیمے کے لیے بھارتی صدر پرنب مکھرجی کو بھی دعوت بھیجی ہے۔

اس سے قبل اتوار کی شب دونوں کی شادی کی سنگیت تقریب کرینہ کپور کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔

شادی کی تیاریاں سیف کی بہن ادارکارہ سوہا علی اور صبا علی خان نے کی تھیں اور دلی اور ممبئی دونوں جگہوں پر جشن کا اہتمام کیا گيا ہے۔

بیالیس سالہ سیف علی خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ پہلے ان کی شادی اداکارہ امرتا سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی جو چند برس پہلے ٹوٹ گئی تھی۔

امرتا سنگھ سے ان کے دو بچے ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہیں۔ سنگیت کی تقریب میں سیف کی بہن صحیٰ اور صبا کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی سارہ علی خان بھی موجود تھیں۔

تانیہ
10-17-2012, 11:51 AM
خبر کی شیئرنگ کے لیے شکریہ

بےلگام بےلگام
10-17-2012, 02:09 PM
شکریہ

نگار
10-18-2012, 10:39 PM
سیف سے یہ توقع نہیں تھی کہ چپ چپ کر شادی کر لے گا ۔ کم از کم دعوت تو دے جاتے ۔

اضافی معلومات پہنچانے پر آپ کا بہت بہت شکریہ