PDA

View Full Version : بالواسطہ طریقہ



الحاج حکیم فیضان اکبر خان
10-18-2012, 07:10 PM
السلام علیکم ! آپ نے سنا ھو گا کہ بچے کو دودھ پلانے والی ماں اگر چنے کی دال کھا لے تو بچے کو پاخانے لگ جاتے ھیں لیکن دوا بچے کو دی جاتی ھے جو کہ سراسر غلط ھے-
اگر بچے کی ماں ھر ایک گھنٹے بعد ایک چمچ سونف کھا لے تو بچہ ٹھیک ھو جاتا ھے ۔۔۔۔۔ انشا اللہ

بےباک
10-18-2012, 07:31 PM
بہت خؤب جناب ، بے حد شکریہ
زبردست ، آپ نے ایک حکیمی نسخہ ہمیں عنائت فرمایا ،

نگار
10-18-2012, 09:58 PM
مفید معلومات پہنچانے پر آپ کا بہت بہت شکریہ

امید ہے یہ سلسلہ چلتا رہے گا

شکریہ

pervaz khan
10-19-2012, 03:12 PM
مفید معلومات پہنچانے پر آپ کا بہت بہت شکریہ

تانیہ
10-25-2012, 12:19 PM
واؤ دلچسپ و مفید شیئرنگ ہے
ایک بات اور مجھے جاننا ہے کوئی بتا سکے تو
سردی کا موسم ہے اگر کوئی ماں ٹھنڈی چیزیں کھا لے اور اثر بچے پہ ہو تو اسکے لیے ماں کیا کرے خود یا کیسا کھائے پیئے کہ بچے کو سردی نہ لگے اس صورت میں کہ بچہ ماں کا دودھ پیتا ہے اور ماں جو کھائے پیئے بچے پہ اثر ہو جاتا ہے سیم اوپر بتائے گئے نسخے کیطرح۔۔۔۔ایسا کیا ہو سکتا ہے کہ بچہ سردی سے بچ سکے اور دوائی سے بھی؟؟؟
ٹھندی چیز اگر ماں نے کھائی ہے تو دوائی یا نسخہ بھی ماں پہ ہی آزمایا جائے:smiley-eatdrink020:۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بچہ ٹھیک بھی ہو جائے

admin
11-23-2012, 08:22 PM
دودھ پیتے بچے کو دوائیاں نہیں دینی چاہے بلکہ ماں کو دوائی کھلانی چاہے اس کا اثر دودھ میں آتا ہے اور بچے پر اثر کرتا ہے۔۔۔۔

تانیہ
11-25-2012, 11:48 PM
ایڈمن صاحب نے تو ایسے جوابدیا جیسے دس بارہ بچے پالنے کا تجربہ ہو انکے پاس ۔۔۔ہاہا
آپکے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر بچے کو ٹھنڈ لگ چکی ہو تو اسکو کچھ دوائی نہ دی جائے بلکہ ماں کو ایسی خوراک یا میڈیسن دیں کہ اسکا اثر بچے پہ ہو ، لیکن وہ خوراک و میڈیسن کیا ہو گی؟

محمدمعروف
11-30-2012, 10:18 AM
کوئی بھی دوا طبیب کے مشورے کے بغیر مت استعمال کریں ۔

مدنی
01-13-2013, 07:17 PM
تانیہ صاحبہ ! آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے
سب سے پہلے ماں کا بلڈپریشر اور شوگر چیک کیاجائے ، اگر دونوں نارمل ہوں تو توخشک کجھور (چھوہارا) ایک عدد، منقہ دو دانے ،چھوٹی الائچی ایک عدد ، کوزہ مصری حسب ذائقہ دن میں چار مرتبہ ماں کا کھلانے سے بچے پر سردی کا اثر ختم ہوجائےگا ۔اس کے علاوہ اگر ماں کو نا گورا نہ گزرے تو دن میں دو کپ دودھ والی کافی پینے سے بچے کی بلغم اور سردی کو آرام ملے گا۔
دودھ پلانے والے کو روزانہ صبح شام نیم کی مسواک کرنے سے بچے کے جگر کو طاقت ملے گی اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھے گی ۔انشاء اللہ
دارچینی کا قہوہ بھی اس مقصد کے لئے مفید ہے ۔ (الحاج حکیم فیضان اکبر خان )

تانیہ
01-17-2013, 09:10 PM
بہت شکریہ مدنی بھائی
یقینا آپ نے بہت مفید و معلوماتی بات شیئر کی
جزاک اللہ

انجم رشید
02-02-2013, 02:27 PM
مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ سردیوں میں ٹھنڈی چیزیں کھانے سے کیوں منع کیا جاتا ہے حالنکہ قانون قزرت اور ہے اس کی کچھ مثالیں دیتا ہوں ۔
مالٹا کینوں سردیوں کی پیدوار ہے نہ کہ گرمیوں کی آم ایک سخت گرم ترین تاثیر والا پھل ہے لیکن یہ پیدہ بھی انتہائی گرم ملکوں میں ہے اور ہوتا بھی گرمیوں میں ہے اس کے علاوہ آڑو خوبانی انگور خربوز اور بہت سے گرمیوں والے پھلوً کی تاثیر گرم ہے تو پھر گرمی میں گرم پھل کھانے سے منع کیوں کیا جاتا ہے حالنکہ قانون قذرت یہی پھل گرمیوں میں پیدہ کرتی ہے جیسے مالٹا وغیرہ سردیوں میں ۔