PDA

View Full Version : زرداری کا دورہ اجمیر شریف



سید انور محمود
10-20-2012, 12:55 AM
سید انور محمود
پاک وہند میں بزرگان دین کو ہمیشہ عزت واحترام دیکھا جاتا ہے- اُس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے اس خطے میں ان بزرگان دین نے اپنی پوری زندگی اسلام کوپھلانے میں صرف کیں- ہم نہ صرف انکا احترام کرتے ہیں بلکہ اُن کے مزارات پر حاضری بھی دیتے ہیں – ان مزاروں کو ہم ایک پاک اور صاف جگہ کا درجہ دیتے ہیں اور وہاں جاکر ہم اللہ تعالی سے اپنی دلی مرادیں مانگتے ہیں- دینے والی ذات صرف اور صرف اللہ تعالی کی ہے مگر ہمارے ہاں اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ یہ بزرگان دین ہماری سفارش کرتے ہیں- کچھ عرصے پہلے زرداری بھی اجمیر شریف گے تھے اس وقت ہی میں نے یہ چھوٹا سا مضمون لکھا تھا۔ آج اچانک کچھ تلاش کرتے ہوے یہ سامنے آیا تو سوچا اپنے دوستوں کو بھی پڑحا دیا جاےَ-

زرداری کا دورہ اجمیر شریف
ہندوستانی قوم پرست بال ٹھاکرے جو اپنی پاکستان دشمنی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے اُس نے زرداری کے دورہ اجمیر شریف پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ " اجمیر شریف درگاہ ہندوستان میں واقع ہے اور وہاں ایسے لوگوں کی دعائیں کیسے قبول ہوسکتی ہیں جو ہندوستان کو بری نظر سے دیکھتے ہیں"۔ اجمیر شریف درگاہ بھی ہندوستان میں ہے اور پرتھوی راج بھی ہندوستان کا بادشاہ تھا مگر جب اس نے حضرت معین الدین چشتی کو یہ پیغام بھیجا کہ وہ اُس کی راجدھانی سے نکل جایں تو انہوں نے مسکرا کر فرمایا کہ ہم تو یہیں رہنگے وہ اپنی فکر کرے اور صرف تھوڑے عرصے بعد ہی پرتھوی راج راندرگاہ ہوگیا-

بال ٹھاکرے کی ناقص معلومات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے کہ اُسے کس نے بتایا کہ زرداری ہندوستان کو بری نظر سے دیکھتے ہیں، زرداری کسی کو بھی اچھی یا بری نظر سے نہیں دیکھتے وہ تو صرف اپنے مفادات دیکھتے ہیں اور اُس میں اضافہ کیلیے اجمیر شریف جارہے ہیں- مگر زرداری اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دینے سے پہلے ذرا سوچ لیں کہ پچھلے ساڑے چار سال سے اُن کے ہاتھوں جو پاکستانی قوم کا برا حشر ہوا ہے اجمیر والے بابا کو اُس کی بھی پوری خبر ہوگی لہذا کہیں اُپ کی دعا مانگے پر وہ مسکرا کر پاکستانی قوم کیلیے دعا فرمادیں- اجمیر شریف والے بابا کی دعاوں سے ہم تو یہیں رہنگے زرداری اپنی فکر کریں-
___________________________________
اس تحریر کو پڑھنے پر میں آپکا شکرگذار ہوں۔

pervaz khan
10-20-2012, 02:45 PM
شاید زرداری صاحب کو اپنے خفیہ خزانے کی بھی فکر- اچھی شئیریگ ہے بہت شکریہ