PDA

View Full Version : لڑ کیوں کے کھیل



گلاب
10-22-2012, 01:37 AM
کوکلا چبا کھی

یہ کھیل بنیا دی طور پر لڑ کیوں کا کھیل ہے۔ اور لڑکیاں اس کھیل کو بہت شوق سے کھیلتی ہیں۔
طر یقہ کار:اس کھیل میںلڑ کیاں ایک گول دائرے میںبیٹھتی ہیں۔ اور ایک لڑکی کے ہاتھ میں ایک کپڑے سے بنا ہوا کو کلا لے کر گا تے ہوئے اس دائرے کے با ہر چکر لگا تی ہے۔ اور لڑکیوں کو خبر دار کیا جا تا ہے۔کہ کو ئی بھی پیچھے کی طرف نہیں دیکھے گی ۔ اس دوران کپڑے سے بنا ہوا کو کلا کسی ایک لڑ کی کے پیچھے رکھا جا تا ہے۔ اگر اس کا چکر مکمل ہو نے سے پہلے وہ لڑ کی جان جا تی ہے۔ تو وہ کو کلا رکھنے وا لی لڑکی کے پیچھے بھا گتی ہے۔ اور کو کلا پکڑنےکی کوشش کر تی ہے۔ اور جب تک وہ وا پس اپنی جگہ پر نہیں بیٹھ جا تی وہ اس کا پیچھا کر تی ہے۔ اس طرح یہ کھیل جا ری ریتا ہے۔
آ نکھ مچھلی
یہ کھیل آج بھی بچیوں میں بہت مشہو ر ہے اور ہما رے علاقے کی لڑکیاں اس کھیل کو بہت شوق سےکھیلتی ہے
طر یقہ کار اس کھیل میں ایک ٹیم ہو تی ہے اور تین تین لڑکیاں ہاتھوں سے پگھتی ہے اور جو دو لڑکیاں آخر میں رہ جا تی ہیں پھر ایک لڑکی ان کو پگھاتی ہیں اور جو لڑکی آخر میںرہ جا تی ہے اس پر دام ہوتی ہے کہ اس نے سب لڑکیوں کو ہا تھ لگا نا ہوتا ہے جس لڑکی پر دام ہوتی ہے اس لڑ کی کی آنکھیںایک کپڑے سے
باند ھ دی جاتی ہیںاوروہ لڑکی دوسر ی لڑکیوں کو پکڑتی ہیں اور جس کو ہاتھ لگ جاتا ہے پھر اس لڑکی کی آنکھیوں پر کپڑا باندھ دیا جا تا ہے پھر وہ لڑ کی آنکھیں بند کر کے دوسر ی لڑ کیوں کو پکڑتی ہے اس طرح یہ کھیل جاری ریتا ہے۔
کھو کھو
ہما رے علاقے میں یہ کھیل بہت مشہور ہے اس کھیل کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور اس کھیل کو لڑکیاں بہت شوق سے کھیلتی ہیں۔
طریقہ کار:اس کھیل میں دو ٹیمیں برابربرابر تقسیم کی جاتی ہیں اور دونوں ٹیموں میں چار چار لڑکیاں ہوتی ہیں اور دونوں ٹیموں کے دو بڑے لیڈر ہو تے ہیں۔ پہلی ٹیم کی باری بیٹھنے کی ہوتی ہے۔ اور ان کے درمیان تھوڑے تھوڑے فاصلے پر لکیر کھینچی جاتی ہے اور تین لڑکیاں اس لکیر کے اُوپر بیھٹتی ہیں۔پہلی ٹیم کی لیڈردوسری ٹیم کی لڑکیوں کو ہاتھ لگاتی ہیں۔اور اپنی ٹیم کی تینوں بیھٹی ہوئی لڑکیوں کو کھو دیتی ہے۔اور جو لڑکی ہا تھ لگاتی ہے اس نے لکیر کے درمیان میں سے نہیں گزرنا ہوتا۔اور دوسری ٹیم کی جس لڑکی کو ہاتھ لگ جاتا وہ ٹیم سے باہر ہو جاتی ہے۔اور جب ساری لڑکیوں کو ہاتھ لگ جاتا ہے تو پھردوسری ٹیم کی باری بیٹھنے کی ہوتی ہے۔اور اس طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے۔
نیلی پری
ہمارے علاقے میں یہ کھیل بہت شوق سے کھیلا جاتا ہے اور یہ بنیادی طور پر لڑکیوں کا کھیل ہے۔
طریقہ کار:اس کھیل میں بھی دو ٹیمیں برابر برا بر تقسیم کی جاتی ہیں ۔دونوں ٹیموں میں تقریباپانچ پانچ لڑکیاں ہوتی ہیں اور دونوں ٹیموں کو دور دورآمنے سامنے منہ کر کے بٹھایا جاتا ہے۔ دونوں ٹیموں کی چار چار لڑکیاں بیٹھتی ہیں اور دونوں ٹیموں کے لیڈر کھڑی ہوتیں ہیں۔ دونوں ٹیموں کی لڑکیوں کو ان کےعلیحدہ علیحدہ نام بتائے جاتے ہیں مثلا ناخن پری ۔ نیلی پری۔ پھول پری وغیرہ اور ان دونوں ٹیموں کی درمیان جو لیڈر کھڑی ہوتی ہیں اور وہ اپنی مخالف ٹیم کی ایک لڑکی کی آنکھیں بند کرتی ہےاور اپنی ٹیم کی ایک لڑکی کو بلاتی ہے اور یہ الفاظ بولتی ہے جےسے ناخن پالش پری آناچھپ چھپ کے آنا دو دھپڑ لگا کے واپس چلی جانا نہ ہنسنا نہ بولنا سیھدے منہ کر کے بیٹھ جانا اور جب وہ لڑکی کی آنکھوں ہا تھ ہٹھا کر پو چھتی ہے کہ کو نسی سی، لڑکی تھی اگر وہ صیح بوجھ لیتی ہے ۔ تو اسے تھوڑا آگے بٹھا دیا جاتا ہے اور پھر اس طرح دوسری ٹیم کی ایک آنکھیں بند کی جاتی ہیں۔ اور وہ اپنی ٹیم کی ایک لڑکی کو بلاتی ہے ۔اور اس طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے۔
کلکی
http://urdulook.info/imagehost/?di=NACF

یہ دہیا تی بچیوں کا ایک خصو صی کھیل ہے جو وقتا فو قتا لڑ کیاں شوق سے کھیلتی ریتی ہیں۔
طر یقہ کار:دو بچیاں ہا تھو ں ہاتھ ڈالے ایک دائرے میں گھو متی ہیں اور ساتھ میں یہ بو لتی ہیں۔
کلکی کلیل دی ۔ پگ میرے ویر دی بلی ک
میرےکبو تر
یہ ہمارے علا قے کی بچیوں کا دلچسب کھیل ہے۔ جو کہ پا نچ چھ لڑ کیاں کھیلتی ہیں۔
طر یقہ کار:اور اس کھیل میں سا ری لڑ کیاں بیھٹتی ہیں اور ایک بچی کھڑی ہو کر کہتی ہے میرے کبو تروپیاس لگی تو پا نی پینا ۔ بھو ک لگی تو دانا چگنا۔ اب میں کپڑے دھونے جارہی ہوں بلی آئی تو میاؤں میاؤں کرنا پھر بلی آتی ہے تو ایک کبوتر اٹھا کر لے جاتی ہے تمام کبوتر چیخنے لگتے ہیں مالکن کہتی ہے میرے کبوترو میرے کبوترو کیا ہوا کبوتر جواب دیتے ہیں۔ بلی کبوتر اٹھا کر لے گئی ہے مالکن کہتی ہے۔ بلی کا بیڑا غرک ہو جائے بلی باری باری سارے کبوتر اٹھا کر لے جاتی ہے مالکن جب بلی کے گھر جاتی ہے تو بلی آگےء سے نمکر جاتی ہے۔جب وہ رنگ بتاتی ہے ۔ تو سارے کبوتر باہر نکل آتے ہیں اور سببلی کو پکڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور مار مار کر برا حال کر دیتے ہیں

نگار
10-23-2012, 10:29 PM
اضافی معلومات پہنچانے پر آپ کا بہت بہت شکریہ

تانیہ
10-24-2012, 07:37 PM
ہاہا
بہت دلچسپ شیئرنگ ہے
شکریہ

گلاب
10-25-2012, 11:58 AM
شکریہ تانیہ جی