PDA

View Full Version : قرآن پاک میں ہزاروں جدید سائنسی انکشافات موجود ہیں۔ حیرت انگیز تحقیق



گلاب
10-23-2012, 09:29 PM
محترم قارئین!مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے ۔مشکور ہوں اپنے ربّ کا کہ اس نے راہِ حق کا راہی بنایا،گم گشتہ و راہِ ضلالت کی تاریک راہوں سے محفوظ رکھا۔اک اسلام سے نابلد طبقہ ایسا بھی ہے کہ جو اسلام پر یکے بعد دیگرے عقل سے کوسوں دور حقیقت سے ماوراء اعتراض وارد کرتاہے ۔بھائی اسلام تو قدامت پرستی ،رہبانیت کا دین ہے ،جدید چیزیں بھلا اس میں کہاں ،اونٹوں کے سفر سے لیکر ،ماضی کے کم تحقیق یافتہ زمانوں کا تذکرہ کرتے ہیں ۔

مجھے اسی لیے اس عنوان پر کچھ لکھنے کی حاجت محسوس ہوئی کہ بتا دیاان عقل کے اندھوں کو کہ میرے دین نے کئی سو برس بہت سے رازوں سے پردہ اٹھا دیا تھا جسے بعد کے انسان نے اپنی تحقیق کا نام دیا ۔لیجیے پڑھییے ۔!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
١۔ ہر چیز پانی سے بنی ہے
وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ کُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ(الانبیائ٢١:٣٠)ـ۔
٢۔زمین ، آسمان جڑے ہوئے تھے پھر ایک دھماکے سے جدا ہوئے
اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ کَانَتَارَتْقاً فَفَتَقْنَاھُمَا(انبیائ٢١: ٣٠)۔
٣۔ آسمان ایک مادی اور محسوس چیز ہے
(ا) ثُمَّ اسْتَویٰ اِلَی السَّمَآءِ وَھِیَ دُخَانٌ(حم السجدۃ٤١:١١)۔
(ب) رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَھَا(الرعد١٣:٢)۔
(ج) اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ(الانفطار٨٢:١)۔
٤۔ آسمان میں برج قائم کر دیے گئے ہیں
(ا) تَبَارَکَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجاً(الفرقان٢٥:٦١)۔
(ب) وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ(البروج٨٥:١)۔
٥۔زمین میں طرح طرح کے خزائن موجود ہیں
وَجَعَلَ فِیْھَا رَوَاسِیَ مِنْ فَوْقِھَاوَبَارَکَ فِیْہَا(حم السجدۃ٤١:١٠)۔
٦۔ جانور کے پیٹ میں دودھ کیسے تیار ہوتا ہے
نُسْقِیْکُمْ مِمَّا فِیْ بُطُوْنِہٖ مِنْ بِیْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَناً خَالِصاً(النحل١٦:٦٦)۔
٧۔ بارش کیسے برستی ہے
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یُزجِیْ سَحَاباً ثُمَّ یُؤَلِّفُ بَیْنَہ،(النور٢٤:٤٣)۔
٨۔ سبزہ کیسے اگتا ہے
اِنَّ اللّٰہَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّویٰ(انعام٦:٩٥)۔
٩۔ بچہ کیسے بنتا ہے
(ا) خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍ یَّخْرُجُ مِنْ بَیْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَآئِبِ(طارق٨٦:٦،٧)
(ب) اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَۃٍ اَمْشَاجٍ(دھر٧٦:٢)۔
(ج) ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَۃَ عَلَقَۃً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَۃَ مُضْغَۃً(مومنون٢٣:١٤)۔
(د) وَنُقِرُّ فِی الْاَرْحَامِ مَانَشَآءُ اِلیٰ اَجَلٍ مُّسَمًّی(حج٢٢:٥)۔
١٠۔سورج چل رہا ہے
وَالشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّلَّھَا(یسین٣ :٣٨)۔
١١۔ سورج اور چاند کی روشنی میں فرق ہے
ھُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الشَّمْسَ ضِیَآئً وَّالْقَمَرَ نُوْراً(یونس١٠:٥)۔
١٢۔اﷲ تعالیٰ تمہیں پوری کائنات میں اور تمہاری اپنی جانوں میں اپنی نشانیاں دکھائے گا
سَنُرِیْہِمْ آیَاتِنَافِی الْآفَاقِ وَ فِیۤ اَنْفُسِہِمْ (فصلٰت٤١: ٥٣)۔
ریاضی
١۔ ایک کا ہندسہ
وَاِلٰھُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ(البقرۃ٢:١٦٣)۔
٢۔دو کا ہندسہ
وَمِنَ الْاِبِلِ اثْنَیْنِ وَمِنَ الْبَقَرِ اثْنَیْنِ(انعام٦:١٤٤)۔
٣۔تین کا ہندسہ
(ا) اٰیَتُکَ اَلاَّ تُکَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَۃَ اَیَّامٍ(آلِ عمران٣:٤١)۔
(ب) ثَلَاثَۃَ قُرُوْۤئٍ(البقرۃ٢:٢٢٨)۔
٤۔ چار کا ہندسہ
(ا) تَرَبُّصُ اَرْبَعَۃِ اَشْھُرٍ(البقرۃ٢:٢٢٦)۔
(ب) اَرْبَعَۃَ اَشْھُرٍ وَّعَشْراً(البقرۃ٢:٢٣٤)۔
٥۔ پانچ کا ہندسہ
وَیَقُوْلُوْنَ خَمْسَۃٌ سَادِسُھُمْ کَلْبُھُمْ(الکہف١٨:٢٢)۔
٦۔ چھ کا ہندسہ
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ اَیَّامٍ(اعراف٧:٥٤)۔
٧۔سات کا ہندسہ
وَیَقُوْلُوْنَ سَبْعَۃٌ وَّثَامِنُھُمْ کَلْبُھُمْ(الکہف١٨:٢٢)۔
٨۔ آٹھ کا ہندسہ
ثَمَانِیَۃَ اَزْوَاجٍ(انعام٦:١٤٣)۔
٩۔ نو کا ہندسہ
وَلَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسیٰ تِسْعَ آیَاتٍ بَیِّنَاتٍ(بنی اسرائیل١٧:١٠١)۔
١٠۔دس کا ہندسہ
اَرْبَعَۃَ اَشْھُرٍ وَّعَشْراً(البقرۃ٢:٢٣٤)۔
١١۔گیارہ کا ہندسہ
اِنِّیْ رَاَیْتُ اَحَدَ عَشَرَ کَوْکَباً (یوسف ١٢:٤)۔
١٢۔بارہ کا ہندسہ
فَانْفَجَرَتْ مِنْہُ اثْنَتَا عَشْرَۃَ عَیْناً (البقرۃ ٢:٦٠)۔
١٣۔جمع کا سوال (10=7+3)
ثَلَاثَۃَ اَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَسَبْعَۃٍ اِذَا رَجَعْتُمْ تِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ (البقرۃ٢:١٩٦)۔
١٤۔تفریق کا سوال (950=50-1000)
فَلَبِثَ فِیْہِمْ اَلْفَ سَنَۃٍ اِلاَّخَمْسِیْنَ عَاماً(العنکبوت ٢٩:١٤)۔
١٥۔ضرب کا سوال (700=100x7)۔
کَمَثَلِ حَبَّۃٍ اَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیْ کُلِّ سُنْبُلَۃٍ مِّائَۃُ حَبَّۃٍ (البقرۃ٢ :٢٦١)۔
١٦۔نسبت تناسب کا سوال
(ا) اِنْ یَّکُنْ مِّنْکُمْ عِشْرُوْنَ صَابِرُوْنَ یَغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ (انفال٨ :٦٥)۔
(ب) وَاِنْ یَّکُنْ مِّنْکُمْ مِائَۃٌ یَّغْلِبُوْۤا اَلْفاً (انفال٨ :٦٥)۔
١٧۔زکوۃ ،مال ِ غنیمت اورمالِ فَی کی تقسیم کے علاوہ میراث کی تقسیم میں سو فیصد ریاضی کا دخل ہے۔ جس کی تفصیل سورۃ النساء میں موجود ہے لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ (النسائ٣ :١١)۔

پڑھا آپ نے اب صدقِ دل سے بتائیے اسلام کیسا دین ہے ؟تو پھر اس کی ترویج و اشاعت میں اس قدر سستی کیوں ؟خود تحقیق کیوں نہیں کرتے ؟انگریز کی تحقیق کے منتظر کیوں رہتے ہیں ؟کیا آپ شعور و فکر کی نعمت سے محروم ہیں ؟اگر نہیں تو پھر ابھی اور اسی وقت عہد کرلیجیے کے دینی معاملات ،عبادت ،و اسلام کے ذریں اصول پر کاربند رہوں گا، رہوں گی ۔اپنی بصیرت و بصارت کے مطابق تعلیمات اسلام کو عام کرتے رہیں گئے ۔۔

گلاب
10-23-2012, 09:33 PM
بولتا قرآن http://urdulook.info/imagehost/?di=DR12
جن کی زبان عربی نہیں انہیں قرآن پڑھتےوقت تلفظ کا مسلہ درپیش ہوتا ہے اب ایسا بولتا قلم ایجاد کیا گیا ہے کہ جب آپ اس کو ایک مخصوص قلم کے ذریعے قرآن کے الفاظوں پر پھیریں گے تو وہ خود بخود آپ کو قرآن سنانا شروع ہو جائے گا۔ یہ قرآن شریف اوتھمانی خط میں تحریر کیا گیا ہے۔ اور اس میں کئی مشہور قاریوں کی آواز میں قرات ہے۔ اور کئی زبانوں میں ترجمہ بھی ہے جو باآسانی منتخب کیا جاسکتا ہے۔ اور ریپیٹ بٹن سے آپ اسےبار بار سن سکتے ہیں۔ اس میں اسپیکر یو ایس بی پورٹ،وغیرہ بھی موجود ہیں۔

اذان
10-23-2012, 10:14 PM
جزاک اللہ بہت اچھی شئیرنگ ہے

گلاب
10-23-2012, 10:20 PM
شکریہ ازان جی میرے پاس پتا نھی رنگین لکھای کیو نھی ہو رھی آپ کا شکریہ

pervaz khan
10-24-2012, 04:40 PM
جزاک اللہ بہت اچھی شئیرنگ ہے

گلاب
10-25-2012, 11:53 AM
شکریہ