PDA

View Full Version : آج مناسک حج کی ادائیگی شروع



تانیہ
10-24-2012, 08:15 PM
http://forum.urduworld.com/photo/data/500/haj-mubarak.png


http://1.bp.blogspot.com/-1MwISBZDxu0/Tm2orE4yBMI/AAAAAAAAC68/8OmKRLxzeCc/s400/Hajj-Mubarak-Greetings-Urdu-004.jpg

دنیا بھرسے 30لاکھ سے زائدمسلمان مکہ سے6 کلومیٹر کے فاصلے پر وادی منیٰ میں خیموں کے شہرمیں گزشتہ رات سے ہی پہنچناشروع ہوگئے جہاں وہ آج ظہر،عصر،مغر ب اور عشاکی نمازیں ادا کریں گے۔سعودی حکومت نے حج کی ادائیگی کیلیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ حج انتظامات کی نگرانی کیلیے جدہ پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے تمام متعلقہ محکموں کوہدایت کی ہے کہ اللہ کے مہمانوں کی سہولت کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

http://3.bp.blogspot.com/-fjnPR9zx38k/Tm2opfNRo8I/AAAAAAAAC64/0zKvQaWVEA8/s400/Hajj-Mubarak-Greetings-Urdu-003.jpg

منیٰ میں حاجیوں کو معلمین کے ذریعے خیمے الاٹ کردیے گئے ہیں۔شنا خت میں سہولت کیلیے پاکستانی حاجیوں کے کیمپ پرپاکستان کے جھنڈے لگادیے گئے ہیں اورمعاونت کیلیے پاکستانی حج مشن اورطبی عملے کے ارکان بھی گزشتہ رات منیٰ پہنچ گئے ۔ سیکیورٹی فورسز ، محکمہ صحت،ہلا ل احمر،شہری دفاع اوردیگر متعلقہ محکموں کے عملے نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ مختلف مقامات پر22 ہزار افراد پرمشتمل طبی عملہ تعینات کردیا گیاہے ۔امراض قلب میں مبتلا مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری کابھی بندوبست کیاگیا ہے اورابھی تک 12مریضوں کے آپریشن کیے جاچکے ہیں۔

مناسک حج کے5 دنوں کے لیے مشاعرمقدسہ میں141 ہیلتھ سینٹربنائے گئے ہیں۔100 ایمبولینس تیار رکھی گئی ہیں۔ 5اسپتالوں میں انتظامات کیلیے 5 کروڑریال خرچ کیے گئے ہیں۔ساڑھے 3 ہزار اہلکاروں پر مشتمل انسداددہشت گردی کے خصوصی اسکواڈنے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔یاد رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفات کل (جمعرات) اداکیا جائے گا، لاکھوں عازمین مناسک حج کی ادائیگی کیلیے (آج ) شام مکہ مکرمہ سے منی پہنچیں گے اور وہاں رات بسر کریں گے، رات منی میں قیام کے بعد عازمین حج میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے بعد ظہراورعصرکی قصرنمازیں ایک ساتھ اداکی جاتی ہیں۔

نگار
10-24-2012, 10:33 PM
جزاک اللہ

بہت بہت شکریہ آپ کا