PDA

View Full Version : وکی لیکس کے مطابق سعودی عرب نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مثبت نتائج کیلئےامریکہ کوبھارت



گلاب خان
12-08-2010, 08:44 PM
وکی لیکس نے ریاض میں امریکی سفارت خانے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام کے مطابق بھارت کے ساتھ پاکستان کی سرحدیں محفوظ بنانے کے بعد ہی دہشتگردوں کے خلاف بہتر انداز سے کارروائی کی جاسکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلیے ایسا کرنا ضروری ہے ۔ ریاض میں امریکی سفیر نے سعودی عرب کے وزیرکے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی عوام کو سمجھنا ہوگا کہ یہ جنگ پاکستان کو متحد رکھنے اور عوام کے تحفظ دینے کیلئےلڑی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ عبد اللہ کو پاکستان کی حکومت سے متعلق خدشات ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ فوج ہے تاہم آرمی چیف جنرل کیانی اچھے آدمی ہیں۔ امریکی جنرل نےسعودی عرب کو یقین دہانی کرائی تھی کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ پاکستان کو پہلے مرحلے میں دہشتگردوں کو کمزور کرنا ہوگا اگر پاکستان ایسا کرنے میں کامیاب ہوا تو مستقبل میں امریکہ پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ دوسری جانب جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے افسر نے واشنگٹن کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا ہے کہ گزشتہ برس جدہ میں منعقد کی گئی ہالوین پارٹی میں اسلامی قوانین کی دھجیاں بکھیری گئیں۔ سعودی شہزادے سمیت پارٹی کے دیگر شرکاء نے شراب اور منشیات کا کھلے عام استعمال کیا اور رقص کی محفل سجائی۔