PDA

View Full Version : کراچی میں بوہری جماعت نے حج کے دن ہی عید مناڈالی



گلاب
10-26-2012, 01:09 PM
کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملک بھر میں جب پشاور اور قبائلی علاقوں کے لوگ سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کےفیصلے پر ہدف تنقید بنے ہوئے ہیں، ایسے میں یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اہل تشیعہ کے ایک فرقے بوہری جماعت کے پیروکاروں نے کراچی میں سعودی عرب سے بھی ایک دن قبل ہی عید منا لی ہے اور جمعرات کو جب سعودی عرب میں حج ادا کیا جا رہا تھا، کراچی میں بوہری جماعت عید قربان بنا رہی تھی۔) بوہرہ برادری نے جمعرات کو عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی۔ عیدالاضحی کے سلسلے میں عید کے اجتماعات بوہرہ برادری کے جماعت خانوں میں ہوئے جہاں بڑی تعداد میں داؤدی بوہرہ جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز عید ادا کی۔

نگار
10-26-2012, 10:00 PM
باخبر رکھنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ

بےباک
10-28-2012, 08:26 AM
اصل میں مسلمانوں سے الگ رہ کر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا ، کیا ان کا چاند دو دن پہلے نکلتا ہے ؟؟