PDA

View Full Version : اقوام متحدہ نے پاکستان کو جاہل ترین اقوام میں شامل کرلیا



گلاب
10-26-2012, 01:18 PM
اقوام متحدہ نے پاکستان کو جاہل ترین اقوام میں شامل کرلیا

اسلام آباد (مریم حسین) اقوام متحدہ نے پاکستان کو دنیا کی جاہل ترین قوم قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ شرح خواندگی کے اعتبار سے پاکستان کا شماردنیا کے سب سے کم پڑھے لکھے ممالک میں ہوتا ہے، اس قابل فکر حقیقت کا انکشاف وفاقی دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تحت ہونے والے ایک سیمینار’لڑکیوں کا حق تعلیم‘ میں کیاگیا۔سیمینار کے شرکاء کو بتایا گیا کہ دنیا کے ایک سو بیس ممالک میں سے پاکستان کا نمبر ایک سو تیرواں ہے۔پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے ٹمو پکالا نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان تعلیم پر توجہ دے رہی ہے لیکن شرح خواندگی کو مجموعی طور پر بہتر کرنے کے لیے انداز فکر بدلنے کی ضرورت ہے، خاص طور ایسے علاقوں میں جہاں خواتین کو کم تر مخلوق سمجھا جاتا ہے۔ ’پاکستان اپنے ملینیم ڈیولپمنٹ اہداف خاص طور پر شعبہ تعلیم میں بہت پیچھے ہے، فاٹا اور دور دراز علاقوں میں خواتین میں شرح خواندگی صرف تین فیصد ہے۔‘ٹمو پکالا نے کہا کہ مرکز سے صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ متفقہ تھا اور اب یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دیں۔’سماجی انصاف کے حصول اور غربت کے خاتمے کے لیے خواتین کی تعلیم اورحقوق بہت ضروری ہیں۔‘یونیسکو کے ماہر تعلیم ارشد سعید خان نے بتایا کہ پاکستان اپنی ملکی پیداوار کا دو اعشاریہ تین فیصد اور بجٹ کا نو اعشاریہ نو فیصد تعلیم کے شعبے پر خرچ کرتا ہے جبکہ بھارت اس ضمن میں باالترتیب چار اعشاریہ پانچ فیصد اور بارہ اعشاریہ سات فیصد خرچ کرتا ہے۔
ادھر برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براؤن، جو اب لڑکیوں کے تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہیں، نے اپنے ایک مضمون میں دس نومبر کے دن کو ’ملالہ اور تین کروڑ بیس لاکھ لڑکیاں‘ کے نام سے منسوب کرتے ہوئے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دینے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چار کروڑ اسی لاکھ ان پڑھ افراد میں سے دو تہائی خواتین ہیں۔
گورڈن براؤن نے بتایا کہ تقریباً دس لاکھ لوگوں سے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملالہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے۔ ’ اگلے ماہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران میں صدر زرداری کو یہ پٹیشن پیش کرونگا اور ان سے درخواست کرونگا کہ دس نومبر کو لڑکیوں کی تعلیم کے طور پر منائیں۔‘

گلاب
10-26-2012, 01:26 PM
http://urdulook.info/imagehost/?di=6P8X

نگار
10-26-2012, 10:03 PM
اسے کہتے ہیں کھلی آنکھوں میں اُنگلیاں ڈالنا

افسوس افسوس افسوس افسوس افسوس

بہت بہت شکریہ آپ کا

گلاب
10-27-2012, 05:29 PM
شکریہ آپ دونو کا اللہ ہم سب کو دشمن اور دوسط کی پہچان دے آمین