PDA

View Full Version : پردیس کی عید۔۔!!!



اذان
10-27-2012, 03:22 PM
http://urdulook.info/imagehost/?di=QN3D


کیا سنائیں کس حال میں آتی ہے پردیس کی عید ،،،

نکل آتے ہیں آنسو جب یاد آتی ہے دیس کی عید ،،،

رہیں وہ خوش وخرم گھر میں اپنے ،،

جن کے لیے ہم کو رُلاتی ہے پردیس کی عید ،،

آتے ہیں یاد جب وہ پھول سے چہرے ،،،،

اُس لمحے ہم کو کتنا تڑپاتی ہے پردیس کی عید ،،،،

کس سے گلے ملیں کسے کہیں گے اپنا ہم ،،،

بس یُوں ہی تنہائی میں گزر جاتی ہے پردیس کی عید ،،

کہتے ہیں ہر بار بس پردیس کی ہے آخری عید ،،،،،،

اگلےسال پھر آجاتی ہے پردیس کی عید !!!!


http://urdulook.info/imagehost/?di=HXVR

نگار
10-27-2012, 03:35 PM
واہ بہترین لیکن اداسی سے بھرپور شاعری ہے
یہ سب مقدر کا لکھا ہے جناب
انسان کو ہر حال میں اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیئے
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپکی روزی کے اسباب ملک میں ہی پیدا کریں ۔
میری طرف سے آپ کو اور آپکے تمام چاہنے والوں کو بھی بہت بہت مبارک ہو
بہت بہت شکریہ آپ کا

اذان
10-28-2012, 10:05 AM
بہت شکریہ نگار بھائی ۔ میری طرف سے بھی آپکو بہت بہت عید مبارک ہو۔۔۔
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ سلامت اور خوش رکھے ۔۔۔شکریہ آپ کی رائے کا
جزاک اللہ

pervaz khan
10-28-2012, 02:21 PM
بہت عمدہ شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ جناب کیا کریں قدرت نے ہماری روزی پردیس میں رکھی ہے ۔