PDA

View Full Version : سفید کوا



نذر حافی
10-27-2012, 10:10 PM
سفید کوا
نذر حافی
مجھ کو اس قحط کے موسم سے بچا ربِ سخن
جب کوئی اہلِ ہُنر عرضِ ہُنر کو ترسے
شروع کرتے ہیں ایک سوال سے۔۔۔جوپوچھا ایک دوست نے اپنے دوست سے
کیا کوا سفید ہو سکتا ہے؟
سفید ہونے کا خواب تو دیکھ سکتا ہے۔۔۔
لیکن خواب دیکھنے سے تو کوا سفید نہیں ہو سکتا ۔۔۔
پھر کوے کو سفید بننے کا شوق کیوں ہوتا ہے؟
تم بتاو"کالوں"کو انگریز بننے کا شوق کیوں ہوتاہے؟
اچھا۔۔۔چلویہ بتاو کہ کیا کوا ہنس کی بولی بول سکتا ہے ؟
اگر ہنس کی چال چل سکتا ہے تو ہنس کی بولی بھی بول سکتا ہے۔
کیا کووں کو ہنس بنانے کی فیکڑی تیار کی جا سکتی ہے؟
اگر لارڈ میکالے "کالوں کو انگریز"بنا سکتا ہے تو کووں کو بھی ہنس بنایا جا سکتا ہے۔
کوا ہنس بن کر کیا کرے گا؟
جو"کالا "انگریزبن کر کرے گا ۔
نہیں سمجھا ۔۔۔بالکل نہیں سمجھا کہ کالا انگریز بن کر کیا کرئے گا
ارے بھئی سمجھنے کی کوشش کرو۔۔۔۔یعنی اگر کوا ہنس بن جائے تو لنگڑا کر چلتا ہے
اور=="کالا"انگریز بن جائے تو اترا کر چلتا ہے۔۔۔
یعنی انگریز بننا کالے کا شوق ہے۔۔۔ اور ۔۔۔شوق کا کوئی مول نہیں
nazarhaffi@yahoo.com

بےباک
10-28-2012, 08:32 AM
سفید ہونے کا خواب تو دیکھ سکتا ہے۔۔۔
لیکن خواب دیکھنے سے تو کوا سفید نہیں ہو سکتا ۔۔۔
پھر کوے کو سفید بننے کا شوق کیوں ہوتا ہے؟
تم بتاو"کالوں"کو انگریز بننے کا شوق کیوں ہوتاہے؟
اچھا۔۔۔چلویہ بتاو کہ کیا کوا ہنس کی بولی بول سکتا ہے ؟
اگر ہنس کی چال چل سکتا ہے تو ہنس کی بولی بھی بول سکتا ہے۔
کیا کووں کو ہنس بنانے کی فیکڑی تیار کی جا سکتی ہے؟
اگر لارڈ میکالے "کالوں کو انگریز"بنا سکتا ہے تو کووں کو بھی ہنس بنایا جا سکتا ہے۔

بہت خوب اچھی چیز ہمیں بتائی ، ویسے راز کی ایک بات کہوں ،کچھ کوے سفید بھی ہوتے ہیں ، آپ اس فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں
http://fc01.deviantart.net/fs13/i/2007/001/3/4/white_crow_by_v_sha.jpghttp://celticmythpodshow.com/blog/wp-content/uploads/crow1.jpghttp://www.ial.goldthread.com/images/white_crow4.jpg

نذر حافی
10-28-2012, 08:12 PM
کیا کووں کو ہنس بنانے کی فیکڑی تیار کی جا سکتی ہے؟

نذر حافی
11-06-2012, 08:32 PM
کوا ہنس بن کر کیا کرے گا؟