PDA

View Full Version : حکومت کا قرضوں کے حصول کے لیےمرکزی بینک پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے



گلاب خان
12-08-2010, 08:50 PM
حکومت کا قرضوں کے حصول کے لیےمرکزی بینک پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے،رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بجٹ سپورٹ کے لیے حکومت نے تین سو ارب روپے سے زائد کے قرضےلیے ہیں
ـ 1 دن 5 گھنٹے پہلے شائع کی گئی Adjust Font Size

رواں مالی سال جولائی سے ستائیس نومبر تک حکومت نے مجموعی طور پرتین سو نو ارب بتیس کروڑ روپے کے قرضے لیے جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران حکومتی قرضوں کا حجم دو سو اٹھارہ ارب روپے تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی حکومت رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں دو سو ستاون ارب اکسٹھ کروڑ روپے کی مقرروض ہوگئی ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومتوں میں پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی مرکزی بینک پر انحصار بڑھتا جارہا ہے۔ جولائی سے نومبر کے دوران پنجاب حکومت نے تیرہ ارب اُنہتر کروڑ روپے جب کہ سندھ حکومت نے دو ارب اٹھانوے کروڑ روپے کے قرضے لیے۔ ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی جانب سے برآمدی آرڈر میں اضافے اورمعاشی صورتحال میں بہتری کے باعث نجی شعبہ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔ستائیس نومبر تک نجی شعبے نے اکاون ارب ارتالیس کروڑ روپے کے قرضے لیے جو گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں بیس ارب روپے زائد ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق حکومتی قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور بڑھتے ہوئے قرضےمہنگائی کو روکنے کے لیے مرکزی بینک کی سخت مانیٹری پالیسی کی ناکامی کی بھی ایک بڑی وجہ ہیں۔