PDA

View Full Version : امریکا میں سینڈی کا سیلاب



بےباک
10-31-2012, 08:11 AM
http://www.globalpost.com/sites/default/files/imagecache/gp3_full_article/hurricane_sandy_flooding.jpg

ہری کین سینڈی سے دارالحکومت واشنگٹن سمیت امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقوں کوشدید نقصان پہنچا جن میں اہم تجارتی مرکز نیویارک بھی شامل ہے۔ شہر کے کئی حصوں میں سیلابی ریلے گھس آئے، بہت سے علاقے بجلی سے محروم ہوگئے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔
نیویارک…سمندری طوفان سینڈی امریکی ساحلوں تک پہنچ گیا ہے، ورجینیا کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ سینڈی کے امریکی ساحلوں تک پہنچتے ہی ورجینیا کے شہر norfolk کی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، کئی عمارتوں میں پانی بھر گیا ہے ،ٹرانسپورٹ معطل ہیجبکہ طوفانی ہواوٴں سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔مشرقی ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔طوفان سے سردی بڑھنے کے ساتھ بارش اور سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔ کئی ریاستوں میں اسکول اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ نچلے ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد نقل مکانی کررہے ہیں۔نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار بندر ہے گا، نیویارک میں کھانے پینے اور دیگربنیادی اشیا کی خریداری کے لیے لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ایک اندازے کے مطابق 6 کروڑ امریکی شہری طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ سینڈی سے چھ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ اہم انتخابی ریاستیں فلوریڈا، اوہایو بھی طوفان کے راستے پر ہیں۔ اس کے ساتھ طوفان سے جو ریاستیں متاثر ہوسکتی ہیں ان میں نیو یارک، نیو جرسی، میساچوسٹس، پینسلوینیا، نارتھ کیرولائنا اور کنیٹ یکٹ شامل ہیں۔ میری لینڈ اور واشنگٹن ڈی سی بھی طوفان کی زد میں آسکتے ہیں۔ صورتحال کی نگرانی کے لیے صدر اوباما اوہایو میں انتخابی سرگرمیاں ترک کر کے واپس واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔

بےباک
10-31-2012, 08:26 AM
واشنگٹن…امریکا کی کئی ریاستوں میں سینڈی طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں،امریکی صدربارک اوباما نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیاجبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر سے پانی نکالنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں،امریکا میں سینڈی طوفان کے باعث ریاست نیوجرسی میں ڈیم ٹوٹ گیا ، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے پھنسنے کا خدشہ ہے۔نیویارک کی سڑکیں زیرآب آگئی ہیں اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر سے پانی نکالنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔امریکا میں سپر اسٹورم سینڈی نے حکام کو پریشان کردیا ، 13 ریاستوں میں 68 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ، پولیس اہلکار لاوٴڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے رہے ، امریکا میں سینڈی سے بالٹی مور، فلا ڈلفیا، میری لینڈ ، نارتھ کیرولائنا اور مشرقی ٹینسی میں شدید برفباری ہورہی ہے ،نارتھ کیرولائنا اور مشرقی ٹینسی میں اب تک 7 انچ برف پڑ چکی ہے ، ویسٹ ورجینیامیں برفبار ی کے باعث کار ٹرک میں ٹکر سے 48 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔امریکا میں سینڈی سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد16 ہوگئی ہے ۔ مقا می پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے ”مین ہیٹن “ کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔پولیس اہلکار گلیوں اور سڑکوں میں گشت کرتے لاوٴڈ اسپیکرز کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں ۔سینڈی سے نیویارک کے کئی رہائشی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔ نیویارک کے ایک مکان میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 50 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔۔ فائر فائٹر ز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔نیویارک کے سات زیر زمین ریلوے اسٹیشنز اور 6 بس گیراج پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ شہر کے حکام نے اس طوفان کو شہر کی سو سالہ تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے، جس سے 108 سالہ سسٹم تباہ ہوا،نیویارک کے مقامی اسپتال میں پانی داخل ہوگیا، جس کے بعد 200 مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔آسٹریلوی وزیرخارجہ نے اپنے شہریوں کو سینڈی سے متاثرہ علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکا میں اس وقت 2 ہزار 8 سو آسٹریلوی مقیم ہیں ۔ ادھرکینیڈا میں بھی مونٹریال ،اوٹاوا، اونٹریو میں سینڈی سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سینڈی کے زیر اثر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

pervaz khan
10-31-2012, 03:27 PM
شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ